Connect with us

Today News

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے منفرد مثال قائم کر دی

Published

on



پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلٸے منفرد مثال قائم کر دی ، اپنے الاؤنسز ابھرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو دینے کا اعلان کر دیا۔

 پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے کانگریس اجلاس میں شرکت کا اپنا الاؤنس پاکستان انڈر 20 ٹیم کے کھلاڑی محمد عبداللہ کو دے دیا۔ انہوں نے یہ انعام اسلام آباد میں جاری ساف انڈر 20فٹبال چیمپین شپ کی تیاری کے موقع پر محمد عبداللہ کی حوصلہ افزاٸی کرتے ہوے دیا۔

واضح رہے کہ محمد عبداللہ ساف انڈر 17 چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چھ گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔

محسن گیلانی کا اس موقع پر کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ صرف فیڈریشن کے صدر نہیں بلکہ تمام کھلاڑیوں کے بھی صدر ہیں اور ہر باصلاحیت کھلاڑی کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔امید ہے کھلاڑی ملک کا نام روشن کرینگے۔

دوسری جانب پاکستان انڈر 20 فٹبال ٹیم ساف انڈر 20 چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے 21 مارچ کو مالدیپ روانہ ہوگی جہاں گروپ مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ بھارت اور بنگلا دیش سے ہوگا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

افغان طالبان کا وانا میں کامیاب حملے کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات

Published

on



اسلام آباد:

وزارت اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوے کا فیکٹ چیک جاری کردیا جس میں افغان طالبان کی نام نہاد وزارت دفاع کے وانا میں کامیاب حملے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے اوپر ایک ڈرون تباہ کیا گیا، ڈرون کو سافٹ کِل ٹیکنالوجی کے ذریعے ناکارہ بنایا گیا جس کا کوئی نقصان نہیں ہوا، کسی بھی فوجی تنصیب یا انفرااسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا۔

وزارت اطلاعات نے طالبان حکومت کے دعوے کو پروپیگنڈا اور من گھڑت قرار دے دیا اور کہا کہ طالبان ماضی میں بھی غلط اور گمراہ کن دعوے کرتے رہے،  پاکستان ایئر فورس کے طیارے گرانے اور پائلٹس گرفتار کرنے کے دعوے بھی جھوٹے ثابت ہوئے۔

وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی معلومات حقائق کے برعکس ہیں، سچ ہمیشہ جھوٹ اور پروپیگنڈے پر غالب آتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

What did Babar Azam say on the retirement of former captain Sarfaraz Ahmed?

Published

on


پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے سابق کپتان سرفراز احمد کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بابر اعظم نے سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سیفی بھائی، آپ کی قیادت میں کھیلنا واقعی ایک اعزاز تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز احمد کی رہنمائی، اعتماد اور پاکستان کرکٹ کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

بابر اعظم نے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ کو کئی یادگار لمحات دیے اور وہ ان کی نئی زندگی کے مرحلے کے لیے کامیابی اور سکون کی دعا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جبکہ اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 6164 رنز بنائے۔ بطور وکٹ کیپر انہوں نے 315 کیچز اور 56 اسٹمپنگز بھی کیں۔

سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے 2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی اور ان کے دور میں قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عالمی نمبر ایک رینکنگ تک بھی پہنچی۔

مزید یہ کہ سرفراز احمد پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے جونیئر اور سینئر دونوں سطح پر آئی سی سی ٹائٹل جیتے جبکہ حکومت پاکستان نے انہیں 2018 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا تھا۔





Source link

Continue Reading

Today News

فیفا ورلڈ کپ میں ایران کی حمایت پر جاپانی فٹبالر کا امریکی اشتہاری معاہدہ منسوخ

Published

on



جاپان کے سابق فٹبالر Keisuke Honda نے کہا ہے کہ ایران کی ورلڈ کپ میں شرکت کی حمایت کرنے کے بعد ایک امریکی کمپنی نے میرے  ساتھ طے پانے والا اشتہاری معاہدہ منسوخ کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق جاپانی فٹبالر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے لیکن میں ذاتی طور پر چاہتا ہوں کہ ایران کی قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کرے۔

I know it’s very sensitive thing but I personally want them participate the World Cup ⚽️ https://t.co/MxO2K4OPLl
— Keisuke Honda (@kskgroup2017) March 12, 2026

ان کے اس بیان کے بعد امریکی کمپنی نے ورلڈ کپ کے موقع پر اشتہاری مہم کا معاہدہ روک دیا۔ یہ اشتہار ورلڈ کپ کے دوران جاری ہونا تھا لیکن فٹبالر کے اس بیان کے بعد کمپنی نے اسے منسوخ کر دیا۔

سابق جاپانی اسٹار نے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض کمپنیاں اصل مسئلے کو سمجھے بغیر ایسے فیصلے کر لیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اصول اور نظریات کے بغیر کسی کے ساتھ کام جاری رکھنا ممکن نہیں۔

یاد رہے کہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے حالیہ دنوں میں بحث جاری ہے جس کی وجہ خطے میں بڑھتی کشیدگی اور سیاسی حالات ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending