Connect with us

Today News

پاکستان میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، بلومبرگ کی رپورٹ جاری

Published

on



مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں خوراک اور ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

امریکی اشاعتی و نشریاتی ادارے بلوم برگ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کی مضبوط ہوتی معیشت پر مشرق وسطی جنگ کے منفی اثرات منڈلانے لگے ہیں۔

بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خوراک اور ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، پاکستان کی معیشت بیرونی امداد پر انحصار کر رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں گزشتہ سال کی نسبت بہتری آئی ہے، گزشتہ سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 3.9 فیصد رہی اور گزشتہ مالی سال اسی مدت میں معاشی شرح نمو 1.73 فیصد تھی۔

بلومبرگ کے مطابق معیشت میں بہتری کے باوجود خطرات برقرار ہیں، مرکزی بینک نے مہنگائی کے پیش نظر شرح سود برقرار رکھی ہے اور مارچ میں مہنگائی بڑھ کر 7.3 فیصد ہو گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ توانائی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے معاشی صورت حال غیر یقینی کا شکار ہے، برآمدات 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں اور حکومت نے ایندھن بچانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے تین ہفتے میں 139 ارب روپے خرچ کیے، ایندھن کی کھپت میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زرعی اور صنعتی شعبے کی ترقی سست جبکہ سروسز سیکٹر میں بہتری آئی ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

حکومت کا پکڑی گئی ٹیمپرڈ گاڑیاں رعایتی قیمت پر اداروں کو دینے کا فیصلہ

Published

on



وفاقی حکومت نے پکڑی گئی ٹیمپرڈ گاڑیاں سرکاری اداروں کو رعایتی قیمت پر دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت وفاقی اداروں کو 15 فیصد اور صوبائی اداروں کو 50 فیصد قیمت پر گاڑیاں ملیں گی۔

وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کسٹمز ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پکڑی گئی ٹیمپرڈ گاڑیاں رعایتی قیمت پر سرکاری اداروں کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی اداروں کو 15 فیصد، صوبائی اداروں کو 50 فیصد قیمت پر گاڑیاں ملیں گی اور 1800 سی سی سے زائد گاڑیاں صرف اینٹی اسمگلنگ یونٹس کے لیے مخصوص ہوں گی تاہم کسی فرد کو ٹیمپرڈ گاڑی فروخت نہیں کی جائے گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ٹیمپرڈ گاڑیوں کی ادائیگی صرف سرکاری اکاوٴنٹس کے ذریعے ہوگی، 5 سال تک فروخت نہ ہونے والی گاڑیاں تلف کر دی جائیں گی،جس کے لیے تمام گاڑیوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ اور مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آرنے کسٹمز آرڈر نمبر چار جاری کردیا ہے جس کے تحت وفاقی حکومت نے کسٹمز کے زیر تحویل ضبط شدہ ٹیمپرڈ گاڑیوں کے استعمال اور فروخت کے حوالے سے نیا ضابطہ جاری کر دیا ہے اور خلاف ورزی پر گاڑی ضبط اور افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کسٹمز جنرل آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ نئے ضابطے کے تحت 1800 سی سی سے زائد ٹیمپرڈ گاڑیاں صرف اینٹی اسمگلنگ اور انفورسمنٹ یونٹس استعمال کر سکیں گے جبکہ 1800 سی سی تک کی گاڑیاں محدود طور پر گریڈ 19 کے افسران کو دی جا سکیں گی۔

مشکل اور سرحدی علاقوں میں تعینات کسٹمز فارمیشنز کو بھی ضرورت کے تحت بڑی گاڑیوں کے استعمال کی اجازت دی جا سکے گی۔

ایف بی آر کے کسٹمز ونگ کو ان گاڑیوں کی الاٹمنٹ میں ترجیح حاصل ہوگی اور ہر فارمیشن اپنی ضروریات کے مطابق درخواست دے گی جس کی منظوری ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی دے گی۔

ضبط شدہ گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ، تصاویر، فرانزک رپورٹ اور قانونی حیثیت ایک ڈیجیٹل سسٹم میں محفوظ کیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے، ایف بی آر کی ضروریات پوری ہونے کے بعد رہ جانے والی گاڑیاں وفاقی اور صوبائی سرکاری اداروں کو فروخت کی جا سکیں گی۔

وفاقی اداروں کو یہ گاڑیاں مقررہ قیمت کے 15 فیصد جبکہ صوبائی اداروں کو 50 فیصد قیمت پر فراہم کی جائیں گی تاہم کسی بھی صورت میں یہ گاڑیاں کسی فرد کو ذاتی استعمال کے لیے فروخت نہیں کی جائیں گی، ادائیگی صرف سرکاری اکاوٴنٹس کے ذریعے ہوگی اور گاڑی کی حوالگی رجسٹریشن کے بعد ہی ممکن ہوگی اور خریدار ادارے کو تین ہفتوں کے اندر گاڑی وصولی کی تصدیق بھی دینا ہوگی۔

مزید برآں، ان گاڑیوں کے استعمال، فروخت اور حوالگی کی مکمل تفصیلات باقاعدگی سے رپورٹ کی جائیں گی۔

ضابطے کے مطابق گاڑیوں کی عمر مکمل ہونے پر انہیں ختم (ڈسمینٹل) کیا جائے گا اور5 سال تک فروخت نہ ہونے والی گاڑیوں کو بھی اسی عمل سے گزارا جائے گا، خلاف ورزی کی صورت میں گاڑی کی واپسی، الاٹمنٹ کی منسوخی اور متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کی جا سکے گی۔
 



Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعظم کچھ دیر میں قوم سے اہم خطاب کریں گے

Published

on


وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں قوم سے اہم خطاب کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب قومی ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ایندھن بچت کے حوالے سے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا تھا کہ حکومت نے مخصوص طبقے کو ریلیف دینے کیلیے اقدامات کیے جبکہ صوبوں کی مشاورت سے بجلی کی بچت کیلیے بازار رات 8 بجے بند کروانے کا فیصلہ ہوا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پنجاب، خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 6.3 شدت کا زلزلہ

Published

on



اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں 6.3 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام خوفزدہ ہوگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 190 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، چترال، پشاور، سوات، شانگلہ، چترال اور لاہور سمیت مختلف مقامات پر محسوس ہوئے۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے تمام افسران کو اپنے علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ کسی علاقے میں کوئی واقعہ پیش آیا ہو تو فوری مدد کی جائے۔ تمام افسران اپنے علاقوں کی رپورٹ فوری بھجوائیں۔

اُدھر پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب میں زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، لاہور، میانوالی، جھنگ، فیصل آباد، راولپنڈی، پوٹھوہار ریجن سرگودھا اور دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی ایم اے کا صوبائی کنٹرول روم اور پنجاب کے ضلعی ایمرجنسی سینٹر فعال ہیں، نقصانات کی اطلاع ہیلپ لائن 1129 پر دی جاسکتی ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending