Today News
پاکستان میں پھل وسبزی کی سپلائی چین میں ٹیکنالوجی محدود
کراچی:
دنیا بھر میں روایتی منڈیوں کو بدل دینے والی ٹیکنالوجی پاکستان کی پھل اورسبزی کی سپلائی چین میں تاحال نمایاں تبدیلی نہ لاسکی۔
ماہرین کے مطابق ملک میں زرعی پیداوارکی تجارت اب بھی بڑی حد تک روایتی تھوک منڈیوں اور درمیانی افرادکے نظام کے گردگھومتی ہے۔ صنعتی مبصرین کاکہناہے کہ شہری علاقوں میں ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس اورکوئک کامرس سروسز کے تیزی سے پھیلاؤکے باوجودفارم سے صارف تک رسائی کانظام بنیادی طور پر وہی پراناہے،جس میں کمیشن ایجنٹس یعنی آڑھتی قیمتوں اور سپلائی پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
کاشتکار تنظیموں کے نمائندوں کے مطابق آن لائن پلیٹ فارمز ابھی تک پھل اور سبزی کی مجموعی تجارت کا بہت چھوٹاحصہ سنبھال رہے ہیں۔
صدرسندھ آبادگار بورڈمحمودنوازشاہ نے کہاہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز مجموعی پیداوارکاصرف دو سے تین فیصد تک ہی سنبھال سکتے ہیں،جبکہ باقی تجارت روایتی نظام کے تحت ہی ہوتی ہے، مارکیٹ کی موجودہ ساخت بھی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہے،قانون کے تحت خرید وفروخت مخصوص سرکاری طور پر منظورشدہ منڈیوں، یعنی سبزی منڈیوں میں ہی کی جاسکتی ہے،جہاں مارکیٹ کمیٹیاں نظام کوکنٹرول کرتی ہیں، نظام میں آڑھتی مرکزی کرداررکھتے ہیں۔
پاکستان میں منڈیوں کاانفراسٹرکچر بھی آبادی کے مقابلے میں محدودہے،کراچی جیسے بڑی آبادی والے شہرمیں بنیادی طور پر صرف ایک بڑی تھوک سبزی و فروٹ منڈی موجودہے،محدود انفراسٹرکچر سے تجارت چندہاتھوں میں مرتکز ہوجاتی ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنیاں کہتی ہیں کہ ان کے پلیٹ فارمز طویل مدت میں متبادل نظام تیارکررہے ہیں، ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس اورکوئک کامرس کمپنیاں براہ راست خریداری،کولڈچین لاجسٹکس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ضیاع کم کرنے اور معیار بہتر بنانے کادعویٰ کرتی ہیں۔
فوڈپانڈا پاکستان کے ڈائریکٹر سید طہٰ مغربی کے مطابق فارم سے صارف تک کے نظام کی پائیداری بڑی حد تک ضیاع کوکم کرنے پر منحصر ہے،سپلائی چین میں خراب ہونیوالی اشیا کم ہو جائیں تو اس سے کسانوں کو بہترقیمت اورصارفین کومناسب نرخ مل سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کاحصہ ابھی بھی قومی سطح کی پیداوارکے مقابلے میں بہت کم ہے، پاکستان کے زرعی مارکیٹنگ نظام میں بنیادی اصلاحات، نجی شعبے کی شمولیت،بہترکولڈچین اورزرعی قرض تک آسان رسائی کے بغیرٹیکنالوجی کی بڑی تبدیلی ممکن نہیں۔
Today News
تیز رفتار وین کا وائٹ ہاؤس پر حملہ؛ سیکیورٹی ہائی الرٹ
امریکا میں تیز رفتار وین وائٹ ہاؤس پر حملے کی کوشش میں باہر نصب سیکیورٹی بیریئر سے ٹکرا گئی جس کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر علاقے کو بند کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 6:30 بجے پر پیش آیا، میٹروپولیٹن پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا جہاں پوچھ گچھ جاری ہے۔
پولیس کے بقول اس واقعے میں کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا اور نہ کوئی بڑا مالی نقصان نہیں ہوا۔ وائٹ ہاؤس میں موجود تمام افراد اور سیکیورٹی عملہ محفوظ ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے وائٹ ہاؤس کے اطراف کی سڑکیں اور کچھ داخلی راستے عارضی طور پر بند کر دیے تھے لیکن بعد میں یہ دوبارہ کھول دیے گئے۔ ابھی تک ڈرائیور کی شناخت یا اس کے ارادوں کے بارے میں حتمی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
یاد رہے کہ ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای سمیت اعلیٰ دفاعی شخصیات کی شہادت کے بعد امریکا میں حساس مقامات کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ ان مقامات پر ممکنہ طور پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔
Today News
جنگ جیت چکے ہیں مگر اہداف کے حصول تک واپس نہیں جائیں گے، ٹرمپ
KENTUCKY:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران میں اپنی کارروائی اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک تمام اہداف مکمل نہیں ہو جاتے۔
کینٹکی میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج کے ایران پر شدید حملے جاری ہیں اور آپریشن ایپک فیوری کے آغاز کے پہلے ہی گھنٹے میں جنگ کا رخ تبدیل ہو گیا تھا۔
ان کے مطابق امریکی کارروائیوں میں ایران کے 58 جہاز تباہ کیے گئے جبکہ بارودی سرنگیں بچھانے والی 31 کشتیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے ایک ہی رات میں آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کر دیا اور ایرانی بحریہ کو سمندر میں مؤثر انداز میں ناکارہ بنا دیا۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کی ایئر فورس مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور اس کے ریڈار سسٹمز بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکی کارروائیوں کے بعد ایران کی جانب سے ہونے والے ڈرون حملوں میں 98 فیصد کمی آ گئی ہے۔ ان کے مطابق ایران کی جوہری صلاحیت کو بھی صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اس جنگ میں کامیابی حاصل کر چکا ہے مگر فوری طور پر ایران سے نکلنے کا ارادہ نہیں کیونکہ واشنگٹن نہیں چاہتا کہ ہر چند سال بعد دوبارہ وہاں مداخلت کرنی پڑے۔
اپنے خطاب میں ٹرمپ نے سابق امریکی صدر براک اوباما کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر اوباما دور میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم نہ کیا جاتا تو موجودہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔
ریلی کے دوران ایک دلچسپ واقعہ بھی پیش آیا جب ٹرمپ کے پیچھے کھڑا ایک سپورٹر اچانک بے ہوش ہو گیا۔
امریکی صدر نے فوری طور پر اپنا خطاب روک دیا اور طبی عملے کو بلانے کی ہدایت کی۔
ٹرمپ نے اپنی تقریر میں امریکی معیشت کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 11 ماہ میں امریکا میں 18 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، جبکہ جو بائیڈن کے چار سالہ دور میں صرف ایک ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔
انہوں نے 2021 کے صدارتی انتخاب کا ذکر کرتے ہوئے ایک بار پھر دھاندلی کے الزامات دہرائے اور کہا کہ اس کے باوجود انہوں نے ریکارڈ ووٹ حاصل کیے تھے۔
Today News
پیٹرول کی عالمی قلت؛ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کا بڑا اقدام؛ 40 کروڑ بیرل تیل جاری
بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پیدا ہونے والی تیل کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اپنے ذخیرے سے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کی منظوری دیدی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ای اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے کہا کہ یہ اقدام ایجنسی کی تاریخ میں تیل کے ہنگامی ذخائر کی سب سے بڑی ریلیز ہے اور اس کے لیے تمام 32 رکن ممالک نے اتفاق رائے سے ووٹ دیا۔
فاتح بیرول نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی تیل کی منڈی کو جس پیمانے کے چیلنجز کا سامنا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اور اس اقدام سے بازار میں فوری رسد کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
آئی ای اے کے مطابق یہ ہنگامی تیل ہر رکن ملک کے قومی حالات کے مطابق مقررہ وقت پر دستیاب ہوگا تاکہ منڈی میں استحکام آئے۔
یہ چھٹی مرتبہ ہے کہ آئی ای اے نے اپنے ہنگامی ذخائر کو مربوط طور پر جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس سے قبل یہ اقدام 1991، 2005، 2011 اور 2022 میں دو مرتبہ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے عالمی تیل کی فراہمی متاثر ہو رہی تھی اور عالمی منڈی میں تیل قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں۔
آج ہی ایرانی کمانڈر نے آبنائے ہرمز میں مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ تیار رہیں تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک جائے گی۔
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines2 weeks ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Business2 weeks ago
With presidential ordinance set to lapse, Senate passes bill for regulating virtual assets
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The dog without a leash!
-
Business1 week ago
Privatisation Commission board recommends Fauji Fertiliser’s inclusion in consortium that won PIA auction – Pakistan