Connect with us

Today News

پاکستان نے رواں ہفتے 1.4 ارب ڈالر یورو بانڈ سمیت دیگر ادائیگیاں بھی کرنی ہیں، وزیر خزانہ

Published

on



وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی بات کی جاتی ہے لیکن ہم نے رواں ہفتے 1.4 ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کرنی ہے جبکہ کچھ دیگر ادائیگیاں بھی کرنی ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں حقائق کو دیکھنا ہوگا، ایوان میں کچھ ایسی باتیں بھی کہی گئیں جن کا وجود نہیں، جب تیل کی قیمتیں بڑھ رہی تھیں تب تیل پر مجموعی سبسڈی دی جا رہی تھی اور اب تک 129ارب کی سبسٹڈی دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے اور اس متعلق صوبوں کے پاس الیکٹرانک ڈیٹا پہلے سے موجود ہے، سبسٹڈی کا صرف اعلان نہیں کیا بلکہ عمل بھی شروع ہو چکا ہے، سبسڈی کی پہلی قسط پہنچنا شروع ہو چکی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بچت پروگرام میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کیا جا رہا ہے، پی ایس ڈی پی میں 100 ارب کا کٹ لگایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تک زرمبادلہ کے ذخائر پر کوئی فرق نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی عالمی سطح پر گہری نظر ہے اور کئی ممالک میں تیل کے لیے قطاریں لگ چکی ہیں، یو اے ای میں پیٹرول 30 فیصد اور ڈیزل 70 فیصد تک مہنگا کر دیا گیا ہے۔ اللہ کرے امن ہو، اللہ کرے پاکستان کی امن مذاکرات کی کوششیں کامیاب ہوں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تیل و گیس کے بل بڑھنے پر نظر ہے، کورونا سے بہت کچھ سیکھتے ہوئے ہم تیل بحران کے اثرات سے نمٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 26 ادارے نجکاری کمیشن کے حوالے کر دیے ہیں جبکہ کچھ ادارے پی ڈبلیو ڈی طرز کے نجکاری کے قابل ہی نہیں تھے، کچھ ادارے جیسے یوٹیلیٹی اسٹورز وغیرہ میں سبسڈی تک میں کرپشن ہو رہی تھی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اگلے 8، 10 سال میں کلین انرجی کے لیے ٹاسک فورس بنا دی ہے، ہم کلین اینڈ گرین انرجی کی طرف جائیں گے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران میں آج بلیک میلنگ، کرپشن اور خونریزی کے 47 سالہ دور کا خاتمہ ہوسکتا ہے؛ ٹرمپ

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بار پھر ایران کو آج رات تک آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے سخت الٹی میٹم دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بحری آمد و رفت کے لیے نہ کھولا تو آج رات ایک پوری تہذیب ختم ہوسکتی ہے جو دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے گی۔

صدر ٹرمپ نے یہ بیان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کیا جو ان کے حالیہ الٹی میٹم کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے تقریباً 12 گھنٹے قبل سامنے آیا ہے جس سے ان کے سنگین عزائم کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو لیکن غالباً ایسا ہو جائے گا۔ تاہم اب جب کہ مکمل اور کلی رجیم چینج ہو چکی ہے۔ زیادہ سمجھدار اور کم شدت پسند ذہن غالب آ سکتے ہیں، تو شاید کچھ انقلابی اور حیران کن مثبت تبدیلی بھی ممکن ہو۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم آج رات دیکھیں گے، یہ دنیا کی طویل اور پیچیدہ تاریخ کے اہم ترین لمحات میں سے ایک ہوگا۔ 47 سال کی بلیک میلنگ، کرپشن اور خونریزی کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اتوار کو ایک سخت بیان میں صدر ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران نے ہرمز آبنائے کو نہ کھولا تو امریکا منگل کی شام سے ایران کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گا، جس میں بجلی گھر اور پُل شامل ہوں گے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی ’’دیا بین‘‘ کو گہرا صدمہ

Published

on



تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں دیا بھین کا کردار ادا کرنے والی دیشا واکانی کے والد گجراتی تھیٹر اور فلموں کے نامور فنکار بھیم واکانی 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔

بھیم واکانی نہ صرف ایک باصلاحیت اداکار تھے بلکہ گجراتی تھیٹر اور سنیما میں اپنی گہری چھاپ چھوڑ گئے۔ اسٹیج سے لے کر اسکرین تک ان کی شاندار اداکاری اور فن سے وابستگی نے کئی نسلوں کو متاثر کیا۔ ان کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا تھا جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے فن کی دنیا کو نئی جہت دی۔

بھیم واکانی اپنی اولاد کے لیے ایک مضبوط سہارا اور رہنمائی کا ذریعہ تھے، اور ان کی تربیت نے دیشا واکانی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

بھیم واکانی نے اپنی زندگی میں گجراتی فن و ثقافت کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں اور ایک یادگار فنی ورثہ چھوڑ گئے۔ ان کے انتقال پر انڈسٹری کے مختلف حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعظم نے ایف بی آر کی منی بجٹ لانے کی تجویز مسترد کردی

Published

on



اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے نئے بجٹ سے قبل منی بجٹ لانے کی تجاویز مسترد کردیں اور ایف بی آر پر واضح کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں سے عوام پریشان ہے اس لیے مزید ٹیکس لگانے یا منی بجٹ لانے کا مت سوچیں اور ریونیو بڑھانے کے متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی کی کشیدگی کے باعث ٹیکس آمدن بڑھانے سے متعلق ہونے والے اہم اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو مختلف ٹیکس تجاویز پیش کی گئیں جنہیں وزیراعظم نے مسترد کردیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں سے عوام پریشان ہے اس لیے مزید ٹیکس لگانے یا منی بجٹ لانے کا مت سوچیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایف بی آر کو مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے باعث بجٹ تجاویز میں مفصل مشاورت کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر اہداف پر نظر ثانی کے لیے راضی کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے اور آئندہ مالی سال 2026-27ء کے وفاقی بجٹ کی ترجیحات حالات کے مطابق تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

آئندہ بجٹ میں افراط زر، مالیاتی خسارے سمیت اہم اہداف متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے کی تین سالہ بجٹ حکمت عملی سے اہداف بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال کے لیے بجٹ سازی پر کام تیز کردیا گیا ہے اور رواں ماہ سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کے اجلاس متوقع ہیں اور بجٹ سازی کا عمل مکمل کرکے جون کے پہلے عشرے بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending