Today News
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی انتقال کرگئے
پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی نواب میر بابل خان جکھرانی انتقال کرگئے۔
نواب میر بابل خان جکھرانی چیف وہپ (قومی اسمبلی) ایم این اے میر اعجاز خان جکھرانی کے والد ہیں۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام ان کے آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کی جائے گی۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو سمیت دیگر رہنماؤں نے نواب میر بابل خان جکھرانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور انکے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔
Today News
سوئٹزرلینڈ نے امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم ’پیٹریاٹ‘ کی ادائیگیوں کو روک دیا
سوئٹزرلینڈ نے امریکا کے ایف-35 طیاروں اور پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کی ادائیگیوں کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔
یہ فیصلہ بنیادی طور پر ان خدشات کے بعد سامنے آیا کہ سوئٹزرلینڈ کی طرف سے دی گئی رقم کو امریکا نے اپنی ملٹری سیلز سسٹم کے تحت دوسرے دفاعی مقاصد کیلئے منتقل کیا۔
سوئٹزرلینڈ کو خدشہ ہے کہ اس کے فنڈز شفاف طریقے سے استعمال نہیں ہو رہے یا ان کا استعمال اس کی اجازت کے بغیر کیا گیا۔
اسی وجہ سے اس نے مزید ادائیگیاں روک کر امریکی حکومت سے معاملے کی وضاحت طلب کی ہے۔
اس فیصلے سے ایف-35 طیاروں اور دیگر دفاعی معاہدوں پر بھی سوالات اٹھے ہیں جبکہ اس سے امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے دفاعی تعاون میں عارضی تناؤ پیدا ہو سکتا ہے
Today News
یونس خان نے پی سی بی کے تعاون سے سندھ میں کرکٹ کے فروغ کا بیڑا اٹھا لیا
سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے پی سی بی کے تعاون سے سندھ میں کرکٹ کے فروغ کا بیڑا اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق یونس خان صوبے میں کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے سندھ حکومت کی بھرپور معاونت اور مدد کریں گے اور دیگر معروف سابق کرکٹرز بھی یونس خان کے ہم رکاب ہوں گے۔
سابق ٹیسٹ کپتان نے وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملاقات میں صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اکیڈمیز قائم کرنے اور نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے مناسب کوچنگ کی تجاویز پیش کر دیں۔
سردار محمد بخش مہر نے دوران ملاقات سندھ میں کرکٹ کو تقویت دینے کے لیے یونس خان کے جذبے کو سراہتے ہوئے تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کی یقین دہانی کرا دی۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے تعاون سے سندھ کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس ضمن میں سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد، راشد لطیف اور معین خان سمیت دیگر معروف کرکٹرز سے بھی مشاورت اور معاونت حاصل کی جائے گی۔
Today News
سندھ میں 11 اپریل سے شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، الرٹ جاری
سندھ کے مختلف علاقوں میں 11 اپریل سے شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 11 اپریل کے بعد سندھ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے، جس کے سبب رات کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری زیادہ جبکہ دن کا 5 سے 7 ڈگری زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
سندھ کے متعدد اضلاع بشمول دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ اور گردونواح کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ جامشورو، قمبر شہدادکوٹ، گھوٹکی، خیرپور، سانگھڑ، عمرکوٹ اور کشمور میں بھی ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔
بلوچستان کے ضلع جھل مگسی، اوستہ محمد اور ڈیرہ مراد جمالی میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Sports1 week ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final
-
Magazines1 week ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan