Today News
پاکستان کا واضح مؤقف ہے لبنان اس جنگ بندی کا حصہ ہے، پاکستانی ہائی کمشنر
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان بھی اس جنگ بندی کا حصہ ہے جبکہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات جنگ بندی کو مستقل معاہدے میں تبدیل کرسکتے ہیں۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانوی نشریاتی ادارہ (بی بی سی) کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ مجھے پورا اعتماد اور امید ہے کہ اس ہفتے کے آخر میں اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات جنگ بندی کو ایک مستقل معاہدے میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے امن کی اس خواہش کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جو آج سے 38 دن قبل موجود نہیں تھی، مجھے امید ہے کہ یہ خواہش کسی ٹھوس نتیجے تک پہنچے گی اور دونوں فریقین کے درمیان خاصا فاصلہ موجود تھا تاہم دونوں فریقین میں مسئلے کے حل کی سنجیدہ خواہش دیکھ رہا ہوں۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار عملی طور پر کئی دنوں سے 24 گھنٹے اس معاملے پر کام کر رہے ہیں، دفترخارجہ بھی ان کی مکمل معاونت کر رہا ہے اور گزشتہ 10 دن نہایت مصروف اور اہم رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ یہ مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھیں گے۔
پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے لبنان اور جنگ بندی کے حوالے سے واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے اور لبنان کا خاص طور پر ذکر کیا ہے کہ لبنان اس جنگ بندی کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چند روز قبل چین کے دورے پر تھے جہاں چینی قیادت نے اس جنگ کے خاتمے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یقیناً دونوں فریقین کے درمیان چیلنجز اور اختلافات موجود ہیں، تاہم ہم پرامید ہیں اور دونوں فریقین کی مثبت نیت پر بھروسہ رکھتے ہیں، مثبت نیت کے ساتھ ہی مسائل کا حل ممکن ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جس شخص سے بھی میری ملاقات ہو رہی ہے، ان سب کی خواہش ہے کہ اس مسئلے کا کوئی حل نکالا جائے، یہ ایک عمومی خواہش ہے، اعتماد کی فضا قائم کرنے میں وقت لگتا ہے، ایران اور امریکا کے درمیان اعتماد بھی بتدریج قائم ہوگا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ایران-پاکستان اور امریکا-پاکستان کے درمیان اعتماد موجود ہے، اسی بنیاد پر وہ اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے آ رہے ہیں، ہم خطے میں پائیدار امن اور مؤثر حل کے خواہاں ہیں، سفارتی یا قلیل مدتی کامیابی پاکستان کا مقصد نہیں ہے۔
Source link
Today News
پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، ایران امریکا امن مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے
اسلام آباد:
اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے اعلیٰ حکام آج وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق آج بات چیت کے پہلے دور میں دونوں ممالک کے وفود شرکت کریں گے اور کل صبح ہونے والی ملاقات کا ایجنڈا طے کریں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مذاکرات ایک محفوظ، خفیہ مقام پر میڈیا کی رسائی سے دور منعقد ہوں گے،امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان بھی مسترد نہیں کیا گیا۔
مذاکرات میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحق ڈار شریک ہوںگے ، ان مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے ایک بڑی سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس قیادت کریں گے،وفد میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی شامل ہوں گے۔ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں کشیدگی کے خاتمے، جنگ بندی کے خدوخال اور اعتماد سازی کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔پاکستان ان مذاکرات کی میزبانی کرتے ہوئے فریقین کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات نہ صرف ایران اور امریکہ تعلقات میں بہتری کی راہ ہموار کر سکتے ہیں بلکہ مشرق وسطیٰ میں وسیع تر استحکام کے لیے بھی اہم ثابت ہوں گے،ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی اور موجودہ بحران میں پاکستان نے اہم ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی اور خطے میں امن قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، موجودہ شدید کشیدگی اور جھڑپیں تقریبا 20 دن سے جاری ہیں۔
دونوں ممالک نے جنگ بندی کے لیے مطالبات رکھے تھے جسے پاکستان نے سعودی عرب ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے آسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں ایک ڈرافٹ کی شکل میں تیار کر کے امریکہ اور ایران کے حوالے کیا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے فریقین کو اسلام آنے کی دعوت دے دی جس کا امریکہ اور ایران نے خیر مقدم کیااور پوری دنیا میں پاکستان کو بڑی پزیرائی ملی۔
امریکہ کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ 15 نکاتی تجویز کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہو رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ان تجاویز میں اہم خدشات پر بھی بات ہوگی جن میں ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ،خطے میں مسلح جدوجہد کی حمایت بند، بیلسٹک میزائلوں کی اپ گریڈیشن پر پابندیاں، سمندری راستوں کی سلامتی، خاص طور پر آبنائے ہرمز کو کھولنا اور وسیع تر علاقائی استحکام شامل ہیں۔
ایران کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ وہ 10 نکاتی فریم ورک پیش کر رہا ہے جس میں مستقبل کی فوجی کارروائی کے خلاف مضبوط ضمانتوں کا حصول، خطے میں امریکی فوجی موجودگی، مداخلت میں کمی، آبنائے ہرمز کے حوالے سے نئے انتظامات، اور ایک جامع علاقائی کشیدگی میں کمی کا طریقہ کار، امریکی پابندیوں کا خاتمہ ، تیل کی برآمدات میں آسانی شامل ہے،پاکستان نے مذاکرات کے لیے میزبانی اور ثالثی فراہم کی ہے جس پر پاکستان کو عالمی سطح پر ایک امن ساز اور مثبت ثالث کے طور پردیکھا جا رہا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تازہ اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی ٹوٹنے کے قریب تھی تاہم پاکستان نے سفارتی سطح پر مداخلت کی اور تہران کو صبر و تحمل سے کام لینے اور جوابی کارروائی سے گریز کرنے کے لیے قائل کیا جواس تنازع کو دوبارہ بھڑکا سکتی تھی،ان بیک ڈور رابطوں نے عالمی بحران میں پاکستان کی حیثیت کو ایک اہم سفارتی کھلاڑی کے طور پرشہرت کی بلندی تک پہنچا دیا ہے۔
حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان کا کردارشہرت حاصل کرنیکی کوشش نہیں بلکہ دو ایسے مخالفین کے درمیان بامعنی مکالمے کی سہولتکاری ہے جو دہائیوں سے دشمنی میں جکڑے ہوئے ہیں۔
Today News
کراچی، شہر میں مختلف مقامات پر پولیس مقابلے، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق عزیزآباد میں یاسین آباد قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت کرسٹوفر عرف کریسٹو کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے ایک پستول، نقد رقم، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
دوسری جانب نیو کراچی کے ٹاؤن آفس سیکٹر الیون آئی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ایک اور مبینہ مقابلہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت شاہد اور فیصل رضا کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں کارروائیوں میں ملزمان سے اسلحہ اور موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
Today News
گولارچی، ایک فون کال پر دو برادریوں میں تصادم، ڈنڈے اور لاٹھیاں لگنے سے 9 افراد زخمی
گولارچی:
بدین کے علاقے گولارچی میں ایک فون کال کے تنازع پر دو برادریوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جاکھرو اور چانڈیو برادریوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔
تمام زخمیوں کا تعلق جاکھرو برادری سے بتایا جاتا ہے جنہیں فوری طور پر تعلقہ اسپتال گولارچی منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی ابتدائی وجہ ایک فون کال بتائی جا رہی ہے تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
صورتحال کے پیش نظر کسی بھی ممکنہ دوبارہ تصادم سے نمٹنے کے لیے کورواہ کڑیو گھنور سمیت مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
جبکہ گولارچی میں فاضل راہو چوک سے تعلقہ اسپتال تک سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں کشیدگی برقرار ہے اور امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے اضافی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah