Connect with us

Today News

پاکستان کرکٹ ہمیشہ سرفراز احمد کے احسانات کی مقروض رہے گی: محسن نقوی

Published

on



چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ سرفراز احمد کے احسانات کی مقروض رہے گی۔

 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سابق کپتان سرفراز احمد اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان پی سی بی ہیڈکوارٹر میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ کے لئے سرفراز احمد کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور سرفراز احمد کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر اعزازی شیلڈ دی۔

محسن نقوی نے سرفراز احمد کے مسقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ کو کامیابیوں سے سرفراز کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ہمیشہ ان کے احسانات کی مقروض رہے گی اور ان کے تجربے اور صلاحیتوں سے استفادہ جاری رکھے گی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں پناہ کی درخواست واپس لے لی

Published

on



ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی تین کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں پناہ لینے کی درخواست واپس لے لی ہے اور وطن واپس جانے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلوی وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی ٹیم کی تین کھلاڑیوں نے حالیہ دنوں میں اپنی درخواست واپس لیتے ہوئے ایران واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے، اب تک سات میں سے چار کھلاڑی آسٹریلیا چھوڑنے کا ارادہ ظاہر کر چکی ہیں جبکہ ایک کھلاڑی نے گزشتہ ہفتے ہی اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایرانی خواتین فٹبال ٹیم کی بعض کھلاڑیوں نے ایک میچ کے دوران قومی ترانہ نہ پڑھا جس کے بعد ایران میں اس پر شدید تنقید کی گئی۔

اس تنقید کے بعد ٹیم کی سات کھلاڑیوں نے آسٹریلیا میں پناہ لینے کے لیے درخواست دی تھی، تاہم اب ان میں سے متعدد کھلاڑیوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے وطن واپس جانے کا اعلان کر دیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

امریکا اور اسرائیل خطے کے ممالک کو ایرانی ڈرون کی نقل ڈرون کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں، ایران

Published

on


ایرانی ختم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل خطے کے ممالک کو ایرانی شاہد ڈرون کی نقل ’’لوکس‘‘ ڈرون کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق امریکا اور اسرائیل فالس فلیگ آپریشن کر کے ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرا رہے ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل جان بوجھ کر شاہد ڈرون کی نقل کو مشرق وسطیٰ کے ممالک کی شہری آبادی پر استعمال کر رہے ہیں تاکہ اس کا الزام ایران پر لگایا جا سکے۔

ترجمان نے بتایا کہ ترکی، کویت اور عراق کے بعض مقامات پر ہونے والے ڈرون حملوں کو بھی جان بوجھ کر ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

اسلام آباد میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ، موسم خوشگوار

Published

on


وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں ممکنہ طغیانی پر قابو پانے کےلئے فوری طور پرسینی ٹیشن ٹیمیں متحرک کر دی گئیں نشینی علاقوں اور نالوں کی خصوصی طور پر مانیٹرنگ شروع کر دی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں الرٹ رہنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے ایریاز میں صورتحال کا جائزہ لیں، نشینی علاقوں اور نالوں کی خصوصی طور پر مانیٹرنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے عمل کے لیے فوری طور پرسینی ٹیشن ٹیمز متحرک کر دی گئی ہیں۔ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے شہر بھر میں بارش کی صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

قبل ازیں جڑواں شہروں میں گہرے بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، جس سے دن کے وقت رات جیسا منظر ہو گیا، بعد ازاں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش شروع ہوئی جبکہ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

بارش کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت کرتے ہوئے نشیبی علاقوں اور نالوں کی خصوصی نگرانی کا حکم دیا، نکاسی آب کے لیے سینیٹیشن ٹیموں کو بھی متحرک کر دیا گیا جبکہ شہر بھر میں بارش کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending