Connect with us

Today News

پاکستان کے ہاتھوں رسوائی کو چھپانے کیلئے افغان طالبان کی میڈیا پر پابندیاں

Published

on


افغان طالبان رجیم نے آپریشن غضب للحق میں پاکستان کے ہاتھوں رسوائی کو چھپانے کیلئے میڈیا پر دباؤ اور پابندیاں بڑھا دیں۔

افغان میڈیا آمو ٹی وی کے مطابق افغان طالبان کیخلاف پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے بعد طالبان نے مقامی میڈیا پر دباؤ اور سنسرشپ مزید بڑھا دی ہے۔

افغان میڈیا کےمطابق افغان طالبان نے صحافیوں کو  خبردار کیا ہے کہ وہ حملوں کی رپورٹنگ  نہ کریں خصوصاً وہ جو انکے فوجی مراکز پر ہوئے ہیں۔
 
افغان طالبان نے میڈیا کو پاکستان کی فضائی کارروائیوں کے مقامات یا تعداد سے متعلق رپورٹنگ سے بھی روک دیا ہے،  افغان میڈیا کوانتباہ جاری کیا گیا ہے کہ طالبان کی فوجی تنصیبات پر حملوں سے متعلق کوئی خبر شائع یا نشر نہ کی جائے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائیوں میں تباہ شدہ  ٹھکانوں سے متعلق رپورٹنگ پر پابندی نے افغان طالبان رجیم کی منافقت اور ناکامی بے نقاب کردی ہے، میڈیا پر پابندی اس امرکی غمازی کرتی ہے کہ طالبان رجیم کی مکمل سرپرستی میں افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانے موجود ہیں۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں 4روز تعطیلات کا اعلان

Published

on



وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی 7 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 24 مارچ سے 27مارچ تک بند رہیں گے، وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے 30مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں موسم بہار کی تعطیلات کو عیدالفطر کی چھٹیوں کے ساتھ ملایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ موسم بہار کے حوالے سے ہر سال تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دی جاتی ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران نے جنگ کے آغاز میں ہی جدید امریکی دفاعی نظام تباہ کر دیا، سی این این کی تحقیق میں بڑا دعویٰ

Published

on


امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے حالیہ جنگ کے دوران خطے میں کئی اہم دفاعی نظاموں کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ ایران نے جنگ کے ابتدائی مرحلے میں ہی اردن میں نصب جدید امریکی تھاڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کے ریڈار کو تباہ کر دیا تھا۔

تحقیقی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امارات میں بھی دو مختلف مقامات پر تھاڈ سسٹم کے ریڈار کو نشانہ بنایا گیا۔

تجزیے کے مطابق امارات میں موجود ریڈار عمارت کے اندر نصب ہونے کی وجہ سے اس کو پہنچنے والے مکمل نقصان کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ قطر میں ایک ارلی وارننگ ریڈار سسٹم کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

تحقیقی تجزیے کے مطابق ایران نے کمیونیکیشن نیٹ ورک، ریڈار اور جاسوسی آلات کو نشانہ بنا کر فضائی دفاعی نظام کو کمزور کرنے کی حکمت عملی اختیار کی۔





Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کی زیر صدارت پاکستان۔ازبکستان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس

Published

on


وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت پاکستان۔ازبکستان مشترکہ ورکنگ گروپ کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری تجارت جواد پال، مختلف وزارتوں اور ایس آئی ایف سی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ، تجارتی راستوں، مختلف شعبوں میں تعاون اور طے شدہ مفاہمتی یادداشتوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے پانچ سالہ روڈ میپ 2026 تا 2030 پیش کیا جائے گا اور ازبکستان کے ساتھ طے شدہ پروٹوکولز پر عملدرآمد بھی اسی روڈ میپ کے ذریعے کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے آٹھ ورکنگ گروپس قائم کیے گئے ہیں جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں کے لیے مجوزہ روڈ میپ اجلاس میں پیش کیے۔

اجلاس میں توانائی، ٹرانسپورٹ، زراعت اور صنعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ازبکستان کے لیے چین کے ذریعے متبادل تجارتی راستہ مختصر اور آسان بنانے کے منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔

دونوں ممالک نے علاقائی رابطہ کاری اور وسطی ایشیا تک رسائی کے نئے تجارتی مواقع تلاش کرنے اور دوطرفہ تجارت کے حجم میں نمایاں اضافے کے لیے مشترکہ اقدامات تیز کرنے پر زور دیا۔





Source link

Continue Reading

Trending