Connect with us

Today News

پاک-افغان سرحد کشیدگی، کراچی میں ہائی الرٹ، پبلک سیفٹی ایڈوائزری جاری

Published

on



کراچی پولیس چیف آزاد خان نے پاک-افغان سرحد کے قریب بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کراچی کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے پبلک سیفٹی ایڈوائزری جاری کر دی ہے عوام کو چوکنا اور باخبر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کراچی پولیس چیف آزاد خان کی جانب سے جاری پبلک سیفٹی ایڈوائزری کے مطابق پاک-افغان سرحد کے قریب پاکستان اور افغان طالبان فورسز کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد کراچی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے نگرانی مضبوط بناتے ہوئے اہم داخلی و خارجی راستوں، نقل و حمل کے مراکز، حساس اور اہم مقامات پر سیکیورٹی کو مزید مؤثر اور سخت کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ سیکیورٹی خطرات کو پیشگی روکا اور ناکام بنایا جا سکے۔

ترجمان کراچی پولیس نے بتایا کہ رہائشیوں اور مسافروں کے لیے بھی حفاظتی اقدامات جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق عوام چوکنا اور باخبر رہیں، مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں و صوبائی حکام کی جانب سے جاری کردہ اعلانات سے چوکنا رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا غیر معمولی نقل و حرکت، لاوارث اشیا، پیکٹ یا حساس مقام پر مشکوک افراد کو دیکھ کر فوری طور پر اس کی اطلاع مدد گار 15 پولیس کو دیں۔

مزید بتایا گیا کہ شہری سیکیورٹی اہلکاروں کی ہدایت پر عمل درآمد یقینی بنائیں کسی بھی مقام، چیک پوسٹس یا سرچ آپریشن کے دوران عوام پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری پرسکون رہیں اور کسی بھی معلومات کی ضرور تصدیق کریں، غیر تصدیق شدہ افواہوں یا خوف پھیلانے والے مواد سوشل میڈیا پر ہرگز شیئر نہ کریں۔

کراچی پولیس نے بتایا کہ حال ہی میں کچھ شاپنگ سینٹرز اور تجارتی علاقوں کے حوالے سے ایک جھوٹی اور بے بنیاد اطلاع سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تھی جس کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوا تاہم عوام صرف سندھ پولیس، مقامی انتظامیہ یا سرکاری پریس بریفنگز کے جاری کردہ سرکاری بیانات پر ہی بھروسہ کریں۔

پبلک سیفٹی ایڈوائزری کے مطابق تمام مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہوائی اڈے اور اہم مقامات پر سخت جانچ پڑتال، اسٹاپ اینڈ سرچ اقدامات اور بڑھتی ہوئی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنے گھر سے معمول سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے روانہ ہوں، ہوائی اڈے پر رش سے بچنے کے لیے مسافر کے ہمراہ صرف ایک شخص کو مقررہ ڈراپ آف یا پک اپ پوائنٹ تک جانے کی اجازت ہوگی۔

پولیس نے کہا ہے کہ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ہر وقت اپنا قومی شناختی کارڈ ساتھ رکھیں جس کی وجہ مختلف چیک پوائنٹس پر تصدیق کے لیے ضرورت پڑ سکتی ہے جبکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر مددگار 15 پر رابطہ کریں بصورت دیگر پولیس کی لینڈ لائن 02199225327 پر فوری اطلاع دیں۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ قومی سلامتی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خطرات کا جواب دینے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، تمام اقدامات امن، استحکام اور عوامی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، جس میں شہری اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے تعاون جاری رکھیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

NPAC Condemn attack on iran

Published

on


قومی پیغامِ امن کمیٹی نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے مشترکہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوابی کارروائیوں میں قومی اثاثوں کو نقصان پہنچانا کسی صورت درست نہیں ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی پیغامِ امن کمیٹی (NPAC) نے کوئٹہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام پر زور دیا۔

شرکا نے کہا کہ کا بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام معتبر مذہبی اتفاقِ رائے، مؤثر حکمرانی، اور پرتشدد انتہاپسندی کے جامع خاتمے سے ہی ممکن ہے۔

کمیٹی نے واضح کیا کہ سیکیورٹی کامیابیوں کو دیرپا بنانے کے لیے عوامی اعتماد، ہم آہنگ قومی بیانیہ، اور انتہاپسندانہ بھرتیوں کے سدباب کو یقینی بنانا ناگزیر ہے۔

پریس کانفرنس میں حافظ طاہر اشرفی، مفتی عبد الرحیم اور تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء، اوراقلیتی رہنما، قومی پیغامِ امن کمیٹی (NPAC) کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور ریاستِ پاکستان، اس کے آئینی ڈھانچے، اور قومی سلامتی کے فیصلوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

کمیٹی نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ مذہب پر مبنی مثبت اور معتدل بیانیہ بلوچستان کی ثقافتی تنوع کا احترام کرتے ہوئے قومی یکجہتی کو مزید مضبوط بنا سکتا ہے۔

شرکا نے کہا کہ مذہبی و سماجی رہنما سیکیورٹی واقعات کے بعد کشیدگی میں کمی لانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں، مذہب پر مبنی مثبت اور معتدل بیانیہ قومی یکجہتی کو فروغ دیتا اور ثقافتی تنوع کا احترام کرتا ہے۔

قومی پیغام امن کمیٹی نے تمام مکاتب فکر کے علما سے اتحاد کی اپیل بھی کی اور کہا کہ فتنہ الخوارج کیخلاف قومی اتحاد وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔

کمیٹی کے حکام نے کہا کہ ہم غزہ اور ایران کے مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور اپنی ریاست اور اس کے آئینی و قانونی فیصلوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

معلوم ہی نہیں آخری اوور کرنا کہاں سے ہے؛ شاہد آفریدی کی شاہین کی کارگردگی پر سخت تنقید

Published

on



قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی حالیہ کارکردگی پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے ان کے بولنگ اسٹائل اور حکمت عملی پر سوالات اٹھا دیے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاہین کی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ایک پروگرام میں کہا کہ شاہین اتنے عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، لیکن انہیں اب تک یہ معلوم  نہ ہو سکا کہ آخری اوور کرنا کہاں سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے شاہین کو متعدد بار سمجھایا ہے مگر وہ بار بار ایک ہی غلطی دہرا رہے ہیں۔

سابق کپتان نے تکنیکی پہلو کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جب رائٹ ہینڈ بیٹر کریز پر موجود ہو تو راؤنڈ دا وکٹ گیند نہیں کی جاتی اور اگر کی بھی جائے تو وکٹوں کے اندر کرائی جاتی ہے مگر شاہین اس بنیادی اصول کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک ہی غلطی بار بار کیوں کی جا رہی ہے اور ہمارے بولرز کو یہ بنیادی چیزیں کب سمجھ آئیں گی۔

انہوں نے ٹیم کے مجموعی رویے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ نہ کھلاڑی سیکھ رہے ہیں اور نہ ہی سیکھنے کی خواہش دکھا رہے ہیں جبکہ کچھ کھلاڑی یہ سمجھتے ہیں کہ میچ جتوانے کی ذمہ داری صرف ایک یا دو کھلاڑیوں کی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم کی سوچ عالمی کرکٹ سے بہت پیچھے ہے اور اگر یہی طرزِ فکر برقرار رہا تو بہتری مشکل ہوگی۔



Source link

Continue Reading

Today News

آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید

Published

on


آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ 79 سالہ منصوره خجستہ باقرزاده نے بھی دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق منصوره خجسته باقرزاده کو اسی حملے میں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس میں ان کے شوہر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے تھے۔

انھیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی تھی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔ اس قبل بتایا گیا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ کوما میں ہیں۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل حملے میں خامنہ ای کے خاندان کے دیگر افراد بھی شہید ہوگئے جن میں ایک بیٹی، داماد اور ایک پوتا بھی شامل ہے۔

یہ پڑھیں؛ آیت اللہ خامنہ ای کی جاسوسی کیسے کی گئی؟ شہادتِ رہبر اعلیٰ کی لمحہ بہ لمحہ کہانی

آیت اللہ خامہ ای کی اہلیہ منصوره خجست باقرزاده 1947 میں ایران کے مذہبی شہر مشہد میں ایک مذہبی اور بااثر خاندان میں پیدا ہوئیں۔

ان کے والد ایک معروف تاجر تھے جبکہ ان کے بھائی حسن باقرزاده ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے نائب سربراہ بھی رہ چکے تھے۔

منصورہ خجستہ باقرزادہ کی 1965 میں آیت اللہ علی خامنہ ای سے شادی ہوئی تھی اور ان چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔

روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای ایران کی طاقتور ترین شخصیت تھے لیکن اس کے باوجود ان کی اہلیہ اپنے آپ کو عوامی اجتماعات سے دور رکھتی تھیں۔

 

 





Source link

Continue Reading

Trending