Connect with us

Today News

پاک افغان کشیدگی کے باعث قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پشاور سے پنڈی منتقل

Published

on



پاک افغان کشیدگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے 5 مارچ سے شروع ہونے والا قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ پنڈی منتقل کردیا ہے، پشاور کو صرف سیمی فائنل اور فائنل کی میزبانی ملے گی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور کو عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی دی تھی جس کا شیڈول جاری کیا گیا تھا اور عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم  انتظامیہ نے ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے تھے۔

لیکن گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹورنامنٹ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، ٹورنامنٹ کے میچز 5 مارچ سے 14 مارچ تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے، 16 مارچ کو دو سیمی فائنل اور 17 مارچ کو فائنل پشاور میں ہوگا۔

 اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا کہ ٹورنامنٹ کے میچز پشاور سے منتقل کرنے کی کیا وجہ ہے، تاہم ذرائع نے بتایا کہ پاک افغان کشیدگی کی وجہ سے سیکیورٹی کے باعث میچز منتقل کیے گئے ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امریکی قونصلیٹ کے اطراف ناقص سیکیورٹی انتظامات پر ایس ایس پی سمیت متعدد افسران معطل

Published

on



وزیرداخلہ کے احکامات پر آئی جی سندھ نے امریکی قونصلیٹ کے اطراف میں ناقص سیکیورٹی کے انتظامات پر اعلیٰ افسران کو معطل اور تبادلے کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کے احکامات پر آئی جی سندھ نے یکم مارچ کو امریکی قونصل خانے کے اطراف ناقص سیکورٹی، فرائض میں غفلت، بدانتظامی اور مالی وجانی نقصانات کی شکایت پر سخت کارروائی کی۔

آئی جی سندھ نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ایس ایس پی، ایس ڈی پی اوکیماڑی، ایس ایچ اوز ڈاکس، سائٹ بی، کے پی ٹی، جیکسن اور انچارج فارن سیکورٹی سیل کو معطل کردیا۔

معطل ڈی ایس پی کو سی پی او جبکہ ایس ایچ اوز اور انچارج فارن سیکورٹی سیل کو پولیس ہیڈکوارٹرگارڈن رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

آئی جی سندھ نے واقعہ کی شفاف تحقیقات کے لئے اعلی سطح پر کمیٹی تشکیل دے دی، جس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے سپرد کی گئی ہے۔

6 رکنی کمیٹی میں ڈئی آئی جیز ہیڈ کواٹر، اسپیشل برانچ سندھ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی، اے آئی جیز اسٹیبلشمنٹ اور آپریشن شامل ہیں۔ 

تحقیقاتی کمیٹی کو 7 روز میں تمام تر حقائق پر مبنی تفصیلات جمع کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی جی سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت کی روشنی میں فیصلے کئے گئے ہیں۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی؛ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جنو بی افریقا سے وطن واپسی غیر یقینی

Published

on



مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جنو بی افریقا سے وطن واپسی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم نے ڈربن سے براستہ دبئی پاکستان واپسی کا سفر شروع کرنا ہے مگر مشرق وسطیٰ  میں کشیدہ صورتحال کے باعث ایئرپورٹس بندش کا شکار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایئرپورٹس کھلنے کے بعد ہی پاکستان ویمن ٹیم کا وطن واپسی کا سفر شروع ہو گا اور اگر ائیرپورٹس مزید بند رہتے ہیں تو پاکستان ٹیم کو ڈربن میں ہی رکنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے دورہ جنوبی افریقا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف وائٹ بال سیریز مکمل کی ہے۔ پاکستان ویمن ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 2-1 سے شکست ہوئی جبکہ ون ڈے سیریز میں بھی 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران پر حملے؛ اپنے بہترین دوست اور عظیم لیڈر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ نیتن یاہو

Published

on


اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل ہونے سے روکنا دنیا کے امن کے لیے ضروری تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار اور انھیں لے جانے والے میزائل سسٹمز حاصل ہوگئے تو وہ پوری انسانیت کے لیے سنگین خطرہ بن جائے گا۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل اسی خطرے کو روکنے کے لیے ایران کے خلاف کارروائی کر رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی حفاظت کے لیے میدان میں آئے ہیں لیکن اس عمل کے ذریعے ہم بہت سے دوسرے ممالک کی بھی حفاظت کر رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں: آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید

جہاں ایران کے بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ بیٹ شیمش اسرائیل کے دو بڑے شہروں تل ابیب اور یروشلم کے درمیان واقع ہے۔

نیتن یاہو نے اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس مہم میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے بہترین دوست اور دنیا کے عظیم رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو دنیا کو محفوظ بنانے کی اس عظیم کوشش میں ہمارے ساتھ ہیں۔

یہ پڑھیں؛ آیت اللہ خامنہ ای کی جاسوسی کیسے کی گئی؟ شہادتِ رہبر اعلیٰ کی لمحہ بہ لمحہ کہانی

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای، اہل خانہ، وزیردفاع، آرمی چیف اور اہم دفاعی کمانڈرز شہید ہوگئے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending