Connect with us

Today News

پاک-جرمنی 18 ملین یورو گرانٹ کے معاہدے پر دستخط

Published

on



پاکستان اور جرمنی کے سرکاری ترقیاتی بینک کے درمیان 18 ملین یورو گرانٹ کی فراہم کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

وزارت اقتصادی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور جرمنی کے سرکاری ترقیاتی بینک (کے ایف ڈبلیو) کے درمیان گرانٹ معاہدے پر دستخط ہوگئے، جس کے تحت کے ایف ڈبلیو کی جانب سے حکومت پاکستان کو 18 ملین یورو کی گرانٹ فراہم کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ رقم شمالی علاقوں میں گرین انرجی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے استعمال ہوگی، پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم جبکہ جرمن ترقیاتی بینک (کی ایف ڈبلیو) کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹر سباسچیئن جیکوبین نے گرانٹ معاہدے پر دستخط کیے۔

سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے کہا کہ گرانٹ معاونت پر جرمن حکومت کے مشکور ہیں، یہ معاونت ماحول دوست حل اختیار کرتے ہوئے خطے کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

کنٹری ڈائریکٹر سباسچیئن جیکوبی نے کہا کہ اس گرانٹ کی معاونت کے ذریعے شمالی علاقوں کے لوگوں کو سبز اور پائیدار توانائی تک رسائی حاصل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے مزید روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران نے ترکیہ کے بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی

Published

on


ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ایرانی حکام کی اجازت کے بعد ترک ملکیت کا ایک جہاز کامیابی کے ساتھ آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزر گیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید بتایا کہ موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز میں ترکیہ کے 15 تجارتی جہاز اب بھی موجود ہیں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ ان کی واپسی اور بحفاظت کا انتظام کیا جا سکے۔

ترک وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے تجارتی بیڑے اور عملے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز، جو دنیا کی اہم ترین تیل بردار گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے تاہم خطے میں جاری کشیدگی اور ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے باعث میں جہازوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایئرپورٹ اتھارٹی

Published

on



پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل یہ افواہ زیر گردش تھی کہ اسلام آباد کی فضائی حدود کو بند کر کے ایئرپورٹ آنے والی پروازوں کو موڑ دیا گیا ہے۔

اس پر پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اسلام آباد کی فضائی حدود بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ معمول کے مطابق فعال ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بلا تعطل جاری اور پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اپیل کی کہ عوام غلط خبروں پر توجہ نہ دیں، اسلام آباد کی فضائی حدود اور ایئرپورٹ آپریشن معمول کے مطابق برقرار ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ چوری، چھینی گئی موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار

Published

on



ملیر کینٹ پولیس نے چوری و چھینی گئی موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسپیئر پارٹس اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران چوری و چھینی گئی موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت میں ملوث گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ مرید حسین چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی خرید و فروخت کے نیٹ ورک چلاتا تھا جبکہ دیگر ساتھیوں میں غلام، ریاض اور ساجد شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان کا گروہ مختلف علاقوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں خرید کر انہیں خفیہ مقامات پر منتقل کرتے تھے جبکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 30 سے زائد چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس برآمد ہوئے جو کہ ملزمان مختلف گوداموں اور ورکشاپس میں فروخت کرتے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے دوران تفتیش کئی چوری شدہ موٹر سائیکلز اور ان کے پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 14 فیول ٹینک، 57 مڈ گارڈز، 31 کلیمپس، جمپس، چین کورز، ٹائرز، رمز اور بڑی تعداد میں موٹر سائیکل کے دیگر مختلف اسپیئر پارٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسپیئر پارٹس کی منتقلی میں استعمال کیے جانے والے 2 عدد لوڈر رکشے بھی قبضے میں لے لیے ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ اور چھینی گئی موٹر سائیکلز کی چیچز بھی برآمد ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملیر کینٹ پولیس گرفتار ملزمان سے چوری و چھینی گئی موٹر سائیکلوں کے پارٹس خریدنے والوں کی بھی معلومات حاصل کر رہی جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending