Today News
پریانکا چوپڑا کو کس نے بالی ووڈ چھوڑنے پر مجبور کیا، اداکارہ کا انکشاف
ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والی پریانکا چوپڑا نے بہت عرصے بعد بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا نے ایک انٹریو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کبھی بالی ووڈ چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں، لیکن انہیں دباؤ میں آ کر یہ قدم اٹھانا پڑا۔
ادکارہ نے کھل کر بتایا کہ وہ کبھی بھی بھارت کی فلموں کو چھوڑنے کا ارادہ نہیں رکھتی تھیں، لیکن انہیں زیادہ دلچسپ مواقع تلاش کرنے کے لیے باہر جانا پڑا۔
انٹریو کے دوران پریانکا چوپڑا کے بالی ووڈ سے ہالی وڈ اور دیگر شعبوں میں منتقلی کے بارے میں کافی بات کی گئی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ تبدیلی کیسے اور کیوں آئی، اور یہ فیصلہ ان مواقع کی بنیاد پر کیا گیا جو ان کے لیے بھارت میں دستیاب تھے۔
یاد رہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی سال کام کرنے کے بعد، پریانکا چوپڑا نے بیرون ملک کام کرنا شروع کیا اور ہالی ووڈ میں متعدد پروجیکٹس میں کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں میں کبھی بالی ووڈ چھوڑنا نہیں چاہتی تھی، مجھے کئی وجوہات کی بنا پر ہندی فلموں میں محدود محسوس ہوتا تھا اور مجھے دباؤ میں لایا جا رہا تھا جس کے بعد میں ایسے مواقع تلاش کر رہی تھی جو میرے لیے ایک فنکار کے طور پر دلچسپ ہوں، اور آخرکار میں امریکا میں کام کرنے لگی۔
اس وقت اداکارہ بھارت میں راجامولی کے پروجیکٹ کی شوٹنگ کر رہی ہیں جب کہ دوسری طرف اپنی تازہ ترین فلم ’دی بلف‘ کو نیویارک میں پروموٹ کررہی ہیں۔
تاہم، 43 سالہ اداکارہ اس بات پر خوش ہیں کہ انہیں انتخاب کرنے کی آزادی حاصل ہے اور وہ اپنے ملک واپس آ کر کام کرنے سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں واقعی خوش ہوں کہ دوبارہ بھارت میں وارناسی میں کام کر رہی ہوں، میں نہیں چاہوں گی کہ مجھے دونوں کے درمیان انتخاب کرنا پڑے کیوں کہ مجھے دونوں انڈسٹریز میں کام کرنے کا لطف آتا ہے، وہ کئی لحاظ سے مختلف ہیں، بالکل جیسا کہ ثقافتیں مختلف ہیں۔
Today News
راولپنڈی: ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
راولپنڈی میں تھانہ چونترہ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے اہم ادارے کا سرکاری اہلکار جاں بحق ہوگیا، موٹرسائیکل پر سوار تین ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے ڈکیتی کے دوران قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول محمد ادیب کے بھائی محمد حسین کی درخواست پرچونترہ پولیس نے ڈکیتی وقتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، مدعی مقدمہ نے بتایا کہ بڑا بھائی محمد ادیب سرکاری ملازم ہے جو چھٹی پرگھر آرہا تھا، بھائی نے فون کیا کہ چکری انٹرچینج پہنچ رہا ہوں موٹرسائیکل پر لینے آجاؤ۔
ایف آئی آر کے مطابق بھائی چکری اڈے پر پہنچا تو اسکا دوست رحمت خان ساتھ تھا، بھائی نے کہا کہ میں رحمت کو سہال چھوڑ کر آتا ہوں تم یہیں رکو، کافی دیر تک بھائی واپس نہ آیا تو اسکے نمبر پر کال کی رحمت نے فون اٹینڈ کرکے واقعہ بارے بتایا، کالج کے قریب واصل ہسپتال کے سامنے پہنچا تو بھائی زخمی اور قریب رحمت کھڑا تھا۔
رحمت نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار تین لڑکوں نے ادیب کو روکنے کی کوشش کی تھی، ادیب کے نہ رکنے پر ایک نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
مدعی کے مطابق نامعلوم ملزمان نے بھائی کو ڈکیتی کی نیت سے روکا اور فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش کا آغاز کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واقع کا مقدمہ ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت درج کیا ہے، ملزمان کی شناخت کے لیے مختلف وسائل استعمال کررہے ہیں۔
Today News
ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس: سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
عدالت نے اس کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔
سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Today News
سی ٹی ڈی کی کارروائی، خاتون خودکش حملہ آور رنگے ہاتھوں گرفتار
محکمہ انسداد دہشتگردی خیبر پختونخواہ ڈیرہ ریجن نے مصدقہ اطلاع پر کامیاب کارروائی، کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، ڈیرہ اسماعیل خان کی بروقت کارروائی میں شیخ یوسف خیمہ بستی سے خاتون خودکش حملہ آور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگری ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کو خفیہ اداروں کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ شیخ یوسف خیمہ بستی میں ایک جوان العمر خودکش حملہ آور خاتون موجود ہے۔
اطلاع پر سی ٹی ڈی سپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیمز (SWAT) نے چھاپہ مار کر متذکرہ مقام پر ایک جوان العمر لڑکی کو پا کر پوچھ گچھ کرنے پر خاتون نے اپنا نام مسماۃ (ز) بتلایا اور کہا کہ وہ عرصہ دراز سے خارجی کمانڈر شاہ ولی عرف طارق کوچی کی تربیت میں رہی جو اب مر چکا ہے۔
مبینہ خاتون خودکش حملہ آور نے مزید بتلایا کہ وہ کالعدم تنظیم کی رکن ہے اور اس نے حالیہ دنوں میں خودکش حملے کیلئے رضامندی ظاہر کی تھی جس کیلئے خودکش جیکٹ اور ٹارگٹ خارجی کمانڈر عاصم نے فراہم کرنا تھی۔
خاتون کے خیمے سے ایک عدد کمانڈو بیگ بھی ملا جس میں پستول بمعہ کارتوس، پرفیوم جو بارود کی بو کو اپنی خوشبو میں جذب کرے، 2 موبائل فون جس میں کالعدم تنظیم سے رابطے وغیرہ تھے، پاور بینک اور دیگر سامان برآمد ہوا۔
ان انکشافات کے بعد مبینہ خاتون خودکش حملہ آور کو باضابطہ گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے منتقل کر دیا گیا ہے۔
انسپیکٹر جنرل اف پولیس ذوالفقار حمید نے سی ٹی ڈی ٹیم کی کامیاب اپریشن کو سراہتے ہوئے نقد انعام کا اعلان کر دیا۔
سی ٹی ڈی حکام نے واضح کیا کہ صوبہ بھر میں دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے اور ہر قسم کی دہشتگردی روکنے کیلئے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ریاست مخالف عناصر کے زیروٹالرنس کی پالیسی پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Entertainment1 week ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video