Connect with us

Today News

پنجاب، خیبرپختونخوا کے بعد حکومت بلوچستان کا بھی پینشن سے متعلق بڑا اقدام

Published

on


بلوچستان حکومت کنٹری بیوشن پنشن سسٹم پر منتقل ہو گیا۔

ایس ای سی پی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان حکومت نے کنٹری بیوشن پنشن فنڈز کی منظوری دے دی، پنجاب اور خیبرپختونخوا نئے پنشن سسٹم پر منتقل ہو چکے ہیں۔

ایس ای سی پی  نے کہا کہ وفاق اور سندھ کے پنشن فنڈز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، کنٹری بیوشن پنشن نظام سے حکومت کے مالی بوجھ میں کمی ہو گی۔

پینشن فنڈز لائسنس یافتہ مینیجرز کے تحت چلائے جائیں گے، ایس ای سی پی پنشن اصلاحات میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

انڈونیشیا کے قریب 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی کا الرٹ جاری

Published

on


انڈونیشیا کے قریب مولوکا سمندر میں 7.8 شدت کا طاقتور زلزلہ آنے کے بعد سونامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا، جس سے پورے خطے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

امریکی جیولاجیکل محکمے کے مطابق زلزلہ شمالی مولوکا سمندر میں ٹرنیٹ کے قریب آیا، جس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے کے مرکز سے 1000 کلومیٹر کے دائرے میں واقع ساحلی علاقوں جن میں فلپائن اور ملیشیا بھی شامل ہیں، میں خطرناک سونامی لہریں پیدا ہو سکتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز ٹرنیٹ شہر سے تقریباً 120 کلومیٹر دور واقع تھا، جہاں دو لاکھ سے زائد افراد آباد ہیں۔ حکام نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ساحلی آبادی کو الرٹ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران کی اسرائیل پر میزائل حملوں کی تازہ لہر، تل ابیب سمیت کئی شہروں میں دھماکے

Published

on



TEL AVIV:

ایران کی جانب سے اسرائیل کے مختلف شہروں پر میزائل حملوں کی تازہ لہر کے نتیجے میں تل ابیب سمیت متعدد شہروں میں دھماکوں اور نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایک میزائل نے بنی براک کو نشانہ بنایا، جبکہ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی علاقے گالیلی میں بھی دو راکٹ گرے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تل ابیب، رامت گان اور بنی براک میں میزائلوں کے ملبے گرنے سے متعدد مقامات پر نقصان ہوا، جبکہ صرف تل ابیب میں 11 مختلف جگہوں پر میزائلوں کے ٹکڑے گرے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بنی براک کے مشرقی علاقے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حملوں کے بعد متعلقہ علاقوں میں ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملے میں سابق ایرانی وزیر خارجہ شدید زخمی، اہلیہ شہید

Published

on


امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملے میں ایران کے سابق وزیر خارجہ اور سینئر خارجہ پالیسی عہدیدار کمال خرازی شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ شہید ہو گئیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹریٹجک کونسل آن فارن ریلیشنز کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ کمال خرازی کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر اسپتال منتقل کیے گئے۔

کمال خرازی ایران کی اعلیٰ قیادت کے قریبی مشیر سمجھے جاتے ہیں اور وہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اہم مشیروں میں شامل رہے ہیں۔ نئی قیادت میں بھی مجتبیٰ خامنہ ای نے انہیں ان کے عہدے پر برقرار رکھا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending