Today News
پنجاب بھر کے سرکاری اسکولز ہفتے میں 4روز کھلے رکھنے کا اعلان
پنجاب بھر کے تمام سرکاری اسکول اب ہفتے میں صرف 4 روز کھلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے جمعہ کے روز سرکاری چھٹی کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار 3 چھٹیاں ہوں گی، تعلیمی ادارے اب پیر سے جمعرات تک کھلے رہیں گے۔
جمعہ کی چھٹی کے باعث اب ہفتے میں صرف 4 دن تدریسی عمل جاری رہے گا۔
Source link
Today News
پنجاب حکومت کا صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ
مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی سفارشات میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
ذرائع حکومتِ پنجاب کے مطابق توانائی بچت کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر اتفاق نہ ہو سکا، تاہم حکومت کی جانب سے متبادل اقدامات اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کفایت شعاری کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے پر غور بھی کر لیا گیا۔
کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس میں مزید فیصلوں کی توسیع پر غور ہوگا جبکہ پہلے اجلاس کے فیصلوں کی رپورٹ بھی پیش ہوگی۔
Source link
Today News
لاہور: مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن اپریل کے پہلے روز بھی بری طرح متاثر
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن اپریل کے پہلے روز بھی بری طرح متاثر ہوا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ملک کے بین الاقوامی 5 ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کی دو طرفہ 54 پروازیں منسوخ، پی آئی اے، ایئربلو، ایر عربیہ، ایران ایئر، قطر سمیت دیگر ایئرلائنز کی فلائٹس شامل ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ سے ابوظہبی، جدہ، مشہد، شارجہ، مدینہ، دوحہ، دبئی کی دو طرفہ 18 پروازیں منسوخ، اسلام آباد ایئرپورٹ سے دو طرفہ 20 پروازیں منسوخ، جن میں ریاض، شارجہ، جدہ، ابوظہبی، دبئی کی پروازیں شامل ہیں۔
لاہور ایئرپورٹ پر مشرق وسطیٰ کی پروازوں کے آپریشن میں دو طرفہ 4 پروازیں منسوخ، دبئی، بحرین سیکٹر شامل ہیں، پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ، شارجہ، دبئی، ابوظہبی کی دو طرفہ 10 پروازیں منسوخ، ملتان ایئرپورٹ سے دوحہ کی دو طرفہ صرف دو پروازیں منسوخ کی گئیں۔
پاکستان سے 32 دن کے دوران مشرق وسطیٰ کی مجموعی منسوخ پروازوں کی تعداد 2528 ہوگئی۔
Today News
کفایت شعاری پالیسی؛ پنجاب حکومت نے 100 گاڑیوں کی خریداری روک دی
عالمی توانائی بحران پر پنجاب حکومت کفایت شعاری کے فارمولے پر گامزن ہے اور اس حوالے سے مختلف محکموں کے لیے 100 گاڑیوں کی خریداری روک دی ہے۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری کا آرڈر جاری نہیں ہوا اور نہ ادائیگی کی گئی ہے، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ سے بہت سے منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اسی طرح، دو بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری بھی روک دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت کے مختلف محکموں کو گاڑیوں کی ضرورت ہے لیکن فی الحال پرانی گاڑیاں ہی استعمال کی جائیں گی۔
پنجاب حکومت آئندہ جب بھی گاڑیاں خریدے گی وہ ہائبرڈ یا الیکٹرانک گاڑیاں ہوں گی۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم
-
Sports2 weeks ago
Pakistan, India in same Hockey World Cup pool – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The cost of peer pressure – Newspaper