Connect with us

Today News

پنجاب حکومت کا کارپوریٹ سیکٹر کے لیے بڑا فیصلہ

Published

on



لاہور:

حکومت پنجاب نے کارپوریٹ سیکٹر کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں مرجرز کے نتیجے میں پراپرٹی ٹرانسفر پر اسٹامپ ڈیوٹی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

یہ نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے منظور شدہ مرجر اسکیمیں اسٹامپ ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ کمپنیز ایکٹ کے تحت انضمام کی صورت میں پراپرٹی ٹرانسفر کو استثنا حاصل ہوگا اور انضمام کے نتیجے میں جائیداد کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی عائد نہیں کی جائے گی۔

دوسری جانب ایس ای سی پی نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ ری اسٹرکچرنگ میں رکاوٹ دور ہونے پر ایس ای سی پی نے عدالت اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

شراب کے نشے میں بھائی کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا

Published

on


شراب پی کر خنجر کے وار کرکے ایک بھائی کو قتل دوسرے کو زخمی کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو قید کی سزا سنائی۔

تھانہ مناواں پولیس نے 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ پراسکیوٹر محمد شبیر خان نے بتایا کہ مجرم نے خنجر کے وار کرکے عبد الرحمان کو قتل اور علی رضا کو زخمی کیا تھا۔

پراسکیوٹر محمد شبیر خان نے 13 گواہوں کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔





Source link

Continue Reading

Today News

لاہور: 11 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

Published

on



لاہور:

پولیس نے 11 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہڈیارہ شجاع اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم عمران کو حراست میں لے لیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 11 سالہ بچی کو ورغلا پھسلا کر اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی گھر سے کھانا دینے کے لیے گئی تھی کہ اسی دوران ملزم نے اسے بہانے سے اپنے پاس بلا کر مبینہ طور پر نازیبا حرکت کی کوشش کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم عمران کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بروقت کارروائی پر ایس ایچ او ہڈیارہ شجاع اللہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

لوئردیر؛ خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش، اہل خانہ خوشی سے نہال

Published

on



لوئر دیر:

تیمرگرہ  کے علاقے میں واقع ایک نجی اسپتال میں داخل خاتون نے بیک وقت 3 بچوں کو جنم دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زچہ اور تینوں بچے صحت مند ہیں۔ پیدائش کے بعد نوزائیدہ بچوں کو اسپتال کے خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون نے نارمل ڈیلیوری کے ذریعے 3 بچوں کو جنم دیا ، جن کا علاج معالجہ صحت سہولت کارڈ کے تحت کیا جا رہا ہے۔ اس تمام عمل کو 3 لیڈی ڈاکٹرز کی ٹیم نے مکمل کیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ خاتون کے یہ پہلے بچے ہیں اور اس سے قبل ان کے ہاں کوئی اولاد نہیں تھی۔

نوزائیدہ بچوں میں ایک بیٹا اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔

بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہو گئے۔ خاندان کی جانب سے شکرانے کے نوافل ادا کیے گئے اور اسپتال میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ اہل علاقہ اور شہریوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گھر میں عید جیسا سماں ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending