Today News
پنجاب سول سیکریٹریٹ کے باہر سرکاری ملازمین کا 10 روز سے دھرنا، مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل
حکومت پنجاب نے سول سیکریٹریٹ کے باہر سرکاری ملازمین کا 10 روز سے جاری دھرنے کے نتیجے میں مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کے احتجاج پر حکومتی کمیٹی تشکیل دی ہے اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق اعلیٰ سطح کی حکومتی کمیٹی سراپا احتجاج ملازمین کے مطالبات پر مذاکرات کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری ریگولیشن کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو ملازمین کے مطالبات کا تفصیلی جائزہ لے کر 30 روز کے اندر اندر حتمی سفارشات اور فیصلہ پیش کرے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ مذکورہ کمیٹی ملازمین کے نمائندوں سے مشاورت کرے گی تاکہ قابل عمل اور متفقہ حل نکالا جا سکے اور محکمہ آئی اینڈ سی نے متعلقہ محکموں کو مشاورتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن ارسال کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کا پنشن رولز میں ترمیم، لیو انکیشمینٹ اور رول 17 اے کے خاتمے کے خلاف 10 روز سے پنجاب سول سیکریٹریٹ میں دھرنا جاری تھا۔
سرکاری ملازمین کا پنشن رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن، لیو انکیشمنٹ اور سرکاری ملازمین کا رول 17 اے کے خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کا مطالبہ ہے۔
مظاہرین نے مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر محمد احمد نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
محمد احمد نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لیے حکومت کے پاس 31 مارچ تک کی ڈیڈ لائن ہے، اگر 31 مارچ تک مطالبات منظور نہیں ہوئے تو دوبارہ احتجاج اور دھرنا ہوگا۔
Today News
ٹی 20 ورلڈکپ، افغانستان نے کینیڈا کو شکست دے دی
افغانستان نے ٹی 20 ورلڈکپ کے 39ویں میچ میں کینیڈا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 82 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت کے شہر چینائی مین کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کی اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 200 رنز بنائے۔
ابراہیم زردان 95 اور صدیق اللہ 44 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔
201 رنز کے تعاقب میں کینیڈا کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز تک محدود رہی۔
انگلینڈ کی جانب سے ہرش ٹھاکر 30 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کپتان دلپریت باجوہ نے 13 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے چار، راشد خان نے 2 جبکہ مجیب الرحمان اور عظمت اللہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Today News
عمران خان کی صحت پر سیاست بند کی جائے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا جیل سے خط
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید رہنماؤں نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت پر سیاست بند کی جائے اور ذاتی معالجین کے تعاون سے علاج کیا جائے۔
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے وکیل رانا مدثر عمر کے ذریعے بھیجے گئے خط میں رمضان میں احتجاجی سرگرمیاں مؤخر کرنے کی درخواست کی۔
انہوں نے لکھا کہ بانی چئرمین پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست بند کی جائے اور ذاتی معالجین کے تعاون سے علاج کیا جائے اور پارٹی بانی چئیرمین کے لیے عدالتوں میں کارروائی مزید منظم کرے، عہدیداران، وکلا اور بہنوں کی ملاقاتیں یقینی بنائی جائیں۔
اسیر رہنماؤں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کو پارلیمانی حکمت عملی اختیار کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ کور کمیٹی، سیاسی کمیٹی بحث مباحاثہ کرے اور اتفاق رائے سے فیصلہ کرے، فیصلے تحریری ریکارڈ میں محفوظ کیے جائیں اور پارٹی پالیسی میڈیا اور عوام تک پہنچائی جائے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ فعال کارکنان کی تربیت اور منظم تنظیم سازی کی جائے اور بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کی جائے، ملکی مسائل اجاگر کیے جائیں، غریبی، مہنگائی، بے روزگاری اور دہشت گردی کو ہر سطح پر اجاگر کریں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے عمران خان کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عمران خان مشکل حالات مین باوقار جیل کاٹ رہے ہیں۔
Source link
Today News
سپر ہائی وے پر گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ناردرن بائی پاس پر ٹریلر اور آئل ٹینکر میں تصادم
سپر ہائی وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا جبکہ ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب ٹریلر اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے اور قائد آباد ڈی سی ملیر آفس کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 3 افراد کو روند کر شدید زخمی کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق سپرہائی وے نیو سبزی منڈی گیٹ نمبر ایک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جن کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی اور ان کی شناخت 55 سالہ عبدالحمید ولد عبدالمجید کے نام سے کی گئی۔
ادھر منگھوپیر کے علاقے نادرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی دعا ہوٹل کے قریب آئل ٹینکر اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے اور حادثے میں ٹریلر الٹ گیا۔
ایس ایچ او منگھوپیر خوش نواز پتافی نے بتایا کہ حادثہ کراسنگ کے دوران پیش آیا ہے جس میں شدید زخمی 4 افراد کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی شناخت 22 سالہ ثمر ولد گلاب ، 22 سالہ طوطہ ولد روشن، 25 سالہ بلال ولد علوی اور 45 سالہ رحمت اللہ ولد علی صاحب کے نام سے کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں زخمی 4 افراد میں سے 3 زخمی ٹریلر جبکہ ایک زخمی آئل ٹینکر کا ڈرائیور ہے تاہم اس حوالے سے مزید تصدیق کا عمل جاری ہے۔
کراچی کے علاقے قائد آباد نینشل ہائی وے ڈی سی آفس کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 3 افراد کو روند دیا جس کے نتیجے میں تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی چھیپا کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی شناخت 25 سالہ عرفان عبدالرزاق، 25 سالہ حسین حیدر بخش اور 27 سالہ نادر حسین کے نام سے کی گئی جبکہ حادثے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
Source link
-
Tech1 week ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech6 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Tech2 weeks ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant
-
Tech3 days ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch