Today News
پنجاب میں اشیائے ضروریہ پر عوامی ریلیف کا منصوبہ تیار
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ضروری اشیاء پر عوامی ریلیف کا پلان تیار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف سبسڈی ماڈلز تیار کیے گئے، حکومت کے سامنے تین بڑے آپشنز پیش کر دیے گئے۔
سہولت بازاروں میں ضروری اشیاء پر 10 سے 20 فیصد سبسڈی کی تجویز زیر غور ہے جبکہ منڈیوں میں بیوپاریوں کے لیے سبسڈی کی تجویز ہے جبکہ منڈیوں کے رجسٹرڈ کاروباری افراد کو سبسڈی دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔
گڈر ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دینے کی تجویز کا ماڈل بھی پیش کیا گیا۔ تینوں ماڈلز پر شفافیت اور مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
ذرائع کے مطابق دیگر صوبوں سے آنے والی اجناس کے باعث ماڈل کی افادیت محدود ہونے کا خدشہ ہے، منڈیوں میں شفافیت اور مصنوعی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ موجود ہے۔ غلط رپورٹنگ اور کوالٹی کے مسائل بھی ممکنہ چیلنجز قرار دیے گئے۔
سہولت بازاروں کے ذریعے سبسڈی دینے کا ماڈل زیادہ مؤثر ہوگا، سہولت بازاروں میں براہِ راست صارفین کو ریلیف دیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ جاری ہے، حتمی منظوری وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔
Source link
Today News
نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ؛سندھ اسٹرائیکرز کی7 گولڈ میڈلز کیساتھ پہلی پوزیشن
نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ این بی سی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے مقابلوں میں سندھ اسٹرائیکرز کے باکسرز نے 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری ثابت کر دی،پنجاب تھنڈرز نے دوسری اور بلوچستان ایگلز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بوائز اینڈ گرلز چیمپیئن شپ میں 21 ویٹ کیٹیگری کے مقابلوں میں بوائز کے13اور گرلز کے8 ویٹ شامل تھے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل یحییٰ سلیمان گوندل نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل (ر)ناصر تنگ اورسیکریٹری جنرل میجر عرفان یونس کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پرپاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ،ٹیکنیکل ڈیلی گیٹ یونس پٹھان،سندھ اولمپک ایسوی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت، پرویز احمد شیخ،عائشہ ارم،ندیم خان،محمدمصدق اور دیگر بھی موجود تھے۔
جونیئر کلاس میں سندھ کی عائشہ خان چیمپئن شپ کی بہترین باکسر قرار پائیں۔چیمپیئن شپ میں 10ٹیموں کے210باکسرز شریک تھے۔ سندھ اسٹرایئکرز نے سات گولڈ،ایک سلور اور تین برانز میڈلز جیتے۔پنجاب ٹینڈرزنے 4 گولڈ، 2 سلور اور 5 برانز میڈلزحاصل کرکے دوسری پوزیشن پائی جبکہ بلوچستان ایگلز اور بلوچستان بولز نے تین، تین گولڈ میڈلزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کے پی ٹائیگرز نے دو گولڈ،تین سلور اور ایک برانز،سندھ اسٹالنز نے ایک گولڈ،پانچ سلور اور تین برانز ،پنجاب واریئرز نے ایک گولڈ،دو سلور اور دو برانز،اسلام آباد نے دو سلور اور 6 برانز،کے پی لائنز نے ایک سلور اور تین برانز جبکہ آزاد کشمیر نے ایک برانز میڈل یقینی بنایا۔
Source link
Today News
حکومت کا پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم بحران سے نکلنے کی تیاری مکمل کر لی۔
ذرائع کے مطابق شہریوں کو ذاتی گاڑیوں کے لیے پیٹرول کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔
وزارت آئی ٹی نے پیٹرول پمپس پر فراہم کرنے کے لیے موبائل فونز کی جانچ مکمل کرلی، موبائل فونز پر فیول منیجمنٹ کے لیے تیار کی گئی ایپلی کیشن کی ٹیسٹنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔
منصوبے سے متعلق تفصیلات وزارت آئی ٹی کی جانب سے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دی گئیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو دیے جانے والے موبائل فون کی مالیت 72 ہزار روپے ہوگی، موبائل فونز کے لیے رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیاں فراہم کریں گی۔
Source link
Today News
پی آئی اے کا بیجنگ، کوالالمپور اور خلیجی ممالک کا آپریشن معطل کرنے فیصلہ
کراچی:
پی آئی اے نے بیجنگ اور کوالالمپور کا آپریشن 11 اپریل سے معطل کردیا، خلیجی ممالک کا آپریشن بھی آپریل کے آخر تک معطل ہوجائے گا، یو اے ای کا ہفتہ وار 16 پروازوں تک محدود کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ممکنہ نقصانات کے سدباب کے لیے منصوبہ ترتیب دیا گیا۔ اجلاس میں پی ائی اے نے تمام ڈسکاؤنٹ ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا صرف بچوں اور نوزائیدہ بچوں کو رعایت حاصل رہے گی۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے اپنا بیجنگ اور کوالالمپور آپریشن بھی بالترتیب 11 اور 14 اپریل سے معطل کررہی ہے، خلیجی ممالک (ماسوائے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب) کی پروازیں بھی اپریل کے آخر تک معطل کی جارہی ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات کا فضائی آپریشن ہفتہ وار 16 پروازوں تک محدود کیا جارہا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فیصلہ مہنگے جیٹ فیول کے چوتھی بار اضافے کے تناظر میں کیا ہے، ایندھن کی قیمتوں کا تمام بوجھ مسافروں پر نہیں ڈالا جاسکتا اس لیے کچھ سخت انتظامی فیصلے لیے گئے، امید ہے بین الاقوامی سطح پر قیمتیں جلد معمول کے سطح پر آجائیں گی جس کے بعد تمام متاثرہ روٹ بحال کردیئے جائیں گے۔
کارگو شپمنٹس پر وار رسک چارجز لاگو کرنے کا فیصلہ
دریں اثنا حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت پی آئی اے نے نیا سرکلر جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال اور طیاروں کے ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، اس سے پی آئی اے کو مالی بحران کا سامنا ہے، پی آئی اے پروازوں میں کارگو شپمنٹ پر وار رسک چارجز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکلر میں پی آئی اے انتظامیہ نے کہا ہے کہ طیاروں کو رن وے تک ٹیکسی کرتے وقت ایک انجن کا استعمال کیا جائے، ڈومیسٹک پروازوں اور سعودی عرب فلائٹ آپریشن کے لیے مسافروں کو مدنظر رکھ کھانا لوڈ کیا جائے اضافی فوڈ پر پابندی ہوگی، اس سے اضافی ایندھن لے جانے میں مدد ملے گی، الیکٹرک جنریٹر کو صرف ایمرجنسی صورتحال میں استعمال کیا جائے۔
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Today News2 weeks ago
کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 160 مسافر محفوظ