Connect with us

Today News

پنجاب میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ 

Published

on


کتوں کےکاٹنے سے متعلق حکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ میں خوفناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہسپتالوں میں ویکسین موجود ہے لیکن “ریبیز امیونوگلوبلین” جیسے اہم انجیکشنز کی کمی ہے۔ 

سال 2024 سے اکتوبر 2025 تک 4 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ ڈیرہ غازی خان 25,863 کیسز کے ساتھ سر فہرست رہا۔ ملتان  25,113،رحیم یار خان 26,488 اور راولپنڈی  میں 24,404 کیسز رپورٹ ہوئے۔

راجن پور 22,767، میاںوالی 17,554 اور قصور میں 16,755 کتے کے کاٹنے سے متاثر ہوئے۔ 

اس حوالے سے حکومتی اجلاس میں صرف ناقابلِ علاج اورزخمی کتوں کو رحم دلی کے ساتھ مارنے کی اجازت دی گئی۔ آوارہ کتوں کی آبادی کنٹرول کرنے کے لیےنس بندی کاطریقہ اپنایا جائے گا۔

اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی کے تحت کتوں کو مارنے پر پابندی عائد ہے لہٰذا نس بندی کے ذریعے کتوں کی آبادی کو کنٹرول کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بابِ خیبر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

Published

on


پاکستان کا تاریخی مقام بابِ خیبر پر یومِ پاکستان کی پروقار تقریب ہوئی جس میں عسکری و سول حکام سمیت قبائلی مشران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں عسکری حکام ، پولیس و دیگر حکام شریک مقررین نے یومِ پاکستان کی تاریخی اہمیت پر زور دیا۔

قبائلی عوام نے ملکی سلامتی کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہمیشہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

تقریب کے اختتام پر بابِ خیبر سے جمرود بازار تک پیدل مارچ کیا گیا۔ شرکا کی جانب سے قومی پرچم اٹھا کر ملی نغموں پر جوش و خروش کا اظہار کیا گیا۔

مقررین نے کہا کہ یومِ پاکستان تقریبات کا مقصد نئی نسل کو قومی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے.





Source link

Continue Reading

Today News

پیٹرول مہنگا؛ پاکستان میں پلگ اِن ہائبرڈ اور رینج ایکسٹینڈڈ گاڑیاں مقبول ہونے لگیں

Published

on



کراچی:

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا  اضافے کے باعث ملک میں پلگ اِن ہائبرڈ اور رینج ایکسٹینڈڈ گاڑیاں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔

ملک میں پیٹرول کی قیمتیں 320روپے فی لیٹر سے متجاوز ہونے سے گاڑی چلانے کی لاگت میں نمایاں اضافے کے باعث اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل (SUV) استعمال کرنے والوں کی ترجیحات تیزی سے تبدیل ہو رہی ہیں۔

ماہرین اور صنعت سے وابستہ شخصیات کے مطابق اب پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکلز اور رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکلز پاکستانی صارفین کے لیے زیادہ موزوں اور معاشی طور پر فائدہ مند انتخاب بنتے جارہے ہیں۔

چیری ماسٹر پاکستان کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سید آصف احمد کے مطابق موجودہ پیٹرول قیمتوں نے روایتی گاڑیوں کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اب یہ صرف ماحولیات کا معاملہ نہیں رہا بلکہ براہ راست صارف کے ماہانہ اخراجات کا سوال بن چکا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق عام پیٹرول پر چلنے والی سی سیگمنٹ SUV، جو اوسطاً 10 کلومیٹر فی لیٹر مائلیج دیتی ہے، موجودہ قیمتوں پر تقریباً 32 روپے فی کلومیٹر خرچ کرتی ہے۔ اس کے مقابلے میں روایتی ہائبرڈ گاڑیاں، جو تقریباً 18کلومیٹر فی لیٹر مائلیج دیتی ہیں، ان کی لاگت بھی کم ہو کر تقریباً 18روپے فی کلومیٹر رہتی ہے، تاہم وہ اب بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہوتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل تبدیلی پلگ اِن ہائبرڈ اور رینج ایکسٹینڈڈ گاڑیوں کے ذریعے آرہی ہے، جو شہری استعمال کے دوران زیادہ تر سفر بجلی پر مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

مثال کے طور پر ایک جدید پلگ اِن SUV کی بیٹری کو مکمل چارج کرنے پر تقریباً 170 کلومیٹر تک کا سفر کیا جا سکتا ہے۔ اگر بجلی کی اوسط قیمت 50 روپے فی یونٹ لی جائے تو ایک مکمل چارج کی لاگت تقریباً 1700 روپے بنتی ہے، جو فی کلومیٹر تقریباً 10 روپے کے برابر ہے۔

اس طرح ایک پلگ اِن ہائبرڈ SUV کی یومیہ لاگت روایتی پیٹرول گاڑی کے مقابلے میں تقریباً 22 روپے فی کلومیٹر کم ہو سکتی ہے، جو ماہانہ بنیاد پر صارفین کے لیے نمایاں بچت کا باعث بنتی ہے۔

ماہرینِ توانائی کے مطابق پاکستان میں تیزی سے بڑھتا ہوا سولر انرجی کا رحجان بھی اس تبدیلی کو مزید تقویت دے رہا ہے۔ ملک میں نیٹ میٹرنگ اور گھریلو سولر سسٹمز کی تنصیب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے صارفین نہ صرف بجلی کے بل کم کر رہے ہیں بلکہ اپنی گاڑیوں کو بھی کم لاگت پر چلا سکتے ہیں۔

سید آصف احمد کے مطابق یہ وہ مقام ہے جہاں پاکستان کی توانائی اور ٹرانسپورٹ دونوں تبدیلیاں آپس میں جڑ رہی ہیں۔ جو گھرانے اپنی بجلی خود پیدا کر رہے ہیں، وہ نہ صرف بجلی بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی بڑی کمی لا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلگ اِن ہائبرڈ اور REEV گاڑیاں پاکستانی صارفین کے لیے اس لیے بھی موزوں ہیں کیونکہ یہ مکمل الیکٹرک گاڑیوں کے برعکس چارجنگ انفرا اسٹرکچر پر مکمل انحصار نہیں کرتیں اور طویل سفر کے لیے پیٹرول بیک اپ فراہم کرتی ہیں۔

معاشی ماہرین اس رجحان کو قومی معیشت کے تناظر میں بھی اہم قرار دیتے ہیں۔ پاکستان کا انحصار درآمدی تیل پر ہے اور عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ براہ راست ملکی مالیاتی دباؤ میں اضافہ کرتا ہے۔

سرکاری اندازوں کے مطابق عالمی تیل کی قیمتوں میں 20فیصد اضافہ مالی خسارے میں سیکڑوں ارب روپے کا اضافہ کر سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صارفین کی بڑی تعداد کم ایندھن استعمال کرنے والی یا بجلی پر چلنے والی گاڑیوں کی طرف منتقل ہوتی ہے تو اس سے نہ صرف انفرادی سطح پر بچت ہوگی بلکہ ملک کے درآمدی بل پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔

موجودہ صورتحال میں واضح ہوتا جا رہا ہے کہ پاکستان میں SUV استعمال کرنے والے صارفین کے لیے مستقبل کا انتخاب تبدیل ہورہا ہے، جہاں پلگ اِن ہائبرڈ اور رینج ایکسٹینڈڈ گاڑیاں مہنگے ایندھن کے دور میں ایک عملی اور معاشی حل کے طور پر سامنے رہی ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

عمران خان کے ویژن کے تحت وزیراعلیٰ کےپی نے شجر مہم کا آغاز کر دیا

Published

on


عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان ویژن کے تحت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے احساسِ شجر مہم کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا ہاؤس میں پودا لگا کر مہم کا باضابطہ اجراء کیا۔ انہوں نے کہا کہ  وزیراعلیٰ یومِ پاکستان اور عید کے موقع پر تاریخی اور ریکارڈ شجرکاری مہم شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہی دن میں سرکاری سطح پر 10 لاکھ پودے لگانے کا ہدف ہے، عوام بھی اپنی سطح پر مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات سے صوبے کے جنگلاتی رقبے میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم اپنے ماحول، مستقبل اور آنے والی نسلوں کے تحفظ کے سنجیدہ ہیں، عملی اقدامات جاری ہیں۔ ماحولیاتی چیلنجز کے پیش نظر جنگلات کا فروغ و تحفظ ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 285 مقامات پر بیک وقت شجرکاری سرگرمیاں جاری، تمام انتظامات پہلے سے مکمل ہیں۔ مہم کی نگرانی کے لیے جدید ویب پورٹل اور مرکزی کنٹرول سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending