Today News
پنڈی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، بھائی اور بیٹا زخمی
راولپنڈی:
تھانہ گوجرخان کے علاقے اسکیم دو میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ بھائی اور بیٹا زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہری محمد علی نے پولیس ایمرجنسی پر اطلاع دی کہ اس کے بھتیجے سبطین کا اذان نامی شخص و دیگر سے جھگڑا ہوا ہے، اذان وغیرہ کے ساتھ 7 افراد آئے اور فائرنگ شروع کردی جس سے 44 سالہ کزن مرزا گلتاسب گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا اس کا بھائی ممریز اور بیٹا مرزا بلال شدید زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شواہد جمع کرلیے گئے ہیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Today News
کراچی میں ڈنڈوں کے وار سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق
شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈنڈوں کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 17 بی ذکریا چوک کے قریب ڈنڈوں کے وار سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی، جہاں مقتول کی شناخت 18 سالہ اویس کے نام سے کی گئی۔
Source link
Today News
صدر ٹرمپ کی ایران میں امریکی فوجی دستے اتارنے کی تیاری؛ رپورٹ
امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اب ایران میں ممکنہ زمینی کارروائی کے لیے ابتدائی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
سی بی ایس کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فوج کے سینیئر حکام ایران میں برّی فوج کے دستوں کی تعیناتی سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے پینٹاگون کے اندر باقاعدہ منصوبہ بندی کی درخواستیں بھی دی جا رہی ہیں۔
سی بی ایس کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط میں امریکی حکام نے بتایا کہ اگر امریکی فوج ایران میں داخل ہوتی ہے تو اس صورت میں ایرانی فوجیوں کو حراست میں لینے اور ان سے نمٹنے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اس رپورٹ پر تاحال کوئی باضابطہ تبصرہ نہیں کیا۔ اسی طرح مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والی ادارے United States Central Command نے بھی ممکنہ نقل و حرکت یا منصوبہ بندی پر کوئی مؤقف دینے سے انکار کیا ہے۔
ایران پہلے خبردار کرچکا ہے کہ اگر امریکا نے ایران میں اپنی فوجیں اتاریں تو انجام نہایت سنگین ہوگا اور نہ رکنے والی جنگ شروع ہوجائے گی جس کا انجام امریکی شکست پر ہوگا۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ وہ کہیں بھی فوجی دستے بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتے تاہم انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر ایسا کوئی منصوبہ ہوتا تو وہ اس کی پیشگی اطلاع نہیں دیتے۔
Today News
قومی گرڈ پر صارفین کی واپسی سے اضافی بجلی کی پیداوار، 12 ارب کی بچت
وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ حکومت سولرائزیشن کے خلاف نہیں تاہم منصفانہ اور متوازن سولر پالیسی کی حامی ضرور ہے، قومی گرڈ پر صارفین کی واپسی سے اضافی بجلی کی پیداوار سے 12 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اویس لغاری نے کہا کہ غیر منظم رؤف ٹاپ سولر سے گرڈ اسٹیبلٹی کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، رات کے وقت بجلی کیلئے گیس اور دیگر مستحکم ذرائع ضروری ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ قطر سے ایل این جی سپلائی متاثر جبکہ طلب میں مینجمنٹ ناگزیر ہے، کھاد سیکٹر کو گیس کی فراہمی ترجیح رہے گی، جس کے باعث کمرشل اور ہائی اینڈ صارفین پر عارضی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ ہم مکمل طور پر کوئلے پر انحصار نہیں کرسکتے، گیس پلانٹس گرڈ کیلئے ضروری ہیں، کوئلہ بیس لوڈ جبکہ گیس پلانٹس لچک دار بجلی فراہم کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کیپٹو پاور لیوی کے بعد صنعتی صارفین کی گرڈ پر واپسی ہوئی، قومی گرڈ پر صارفین کی واپسی سے بجلی طلب میں اضافہ ہوا، سرپلس پاور پیکج سے صنعتوں کو 12 ارب روپے سے زائد بچت ہوئی۔
اویس لغاری نے کہا کہ جنوری 2026 میں بجلی کی طلب میں 12.1 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ ایل این جی بحران کے باوجود پاکستان کا پاور سسٹم مستحکم ہے البتہ حکومت توانائی اصلاحات، نجکاری اور تھرڈ پارٹی ایکسس پر کام کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ صارفین کو سولر اور کلین انرجی لگانے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، حکومت کی ترجیح توانائی سیکیورٹی، سسٹم اسٹیبلٹی اور معیشت کا تسلسل ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
Story Time: Culinary Disasters – Newspaper
-
Magazines6 days ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines1 week ago
Story time: The price of a typo
-
Sports2 weeks ago
Tottenham relegation fears deepen with home loss to Crystal Palace – Sport
-
Magazines2 weeks ago
NON-FICTION: THE LEGACY OF PAKISTAN CRICKET – Newspaper
-
Sports1 week ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Magazines1 week ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper