Today News
پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی وزیرخزانہ
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بروقت منصوبہ بندی، متنوع درآمدی حکمت عملی اور متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے کی بدولت عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی مستحکم رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک میں توانائی کی فراہمی کی صورت حال اور عالمی سطح پر تیل اور گیس کی منڈیوں میں جاری تبدیلیوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں قومی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی آئندہ دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور شرکا کو بتایا گیا کہ خام تیل اور ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں، جنہیں درآمدی معاہدوں اور جاری پیداوار کی بدولت تقویت حاصل ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ درآمدی ٹرمینلز سے لے کر ریفائنریز، ذخیرہ گاہوں اور ریٹیل آؤٹ لیٹس تک سپلائی چین معمول کے مطابق اور مستحکم انداز میں کام کر رہی ہے، جس سے ملک بھر میں ایندھن کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ بحری اور لاجسٹک نظام کے ذریعے ایندھن کی ترسیل مقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہے، مارچ اور اپریل کے لیے پیٹرول کے کارگو بڑی حد تک یقینی بنائے جا چکے ہیں جبکہ مزید کھیپیں بھی منصوبہ بندی میں شامل ہیں تاکہ ذخائر کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ ریفائنریز اپنی معمول کی استعداد کے مطابق کام کر رہی ہیں اور خام تیل کی مؤثر پراسیسنگ کے لیے اقدامات جاری ہیں، کمیٹی کو عالمی توانائی منڈیوں میں قیمتوں کے رجحانات اور ان کے ملکی سطح پر اثرات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
شرکا نے بین الاقوامی اور مقامی قیمتوں کے درمیان فرق کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ حکومت متوازن اور بروقت پالیسی سازی کے لیے ان عوامل کا مسلسل تجزیہ کر رہی ہے۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ملکی ریفائنریز اپنی پیداواری صلاحیت کو بہتر سطح پر برقرار رکھیں تاکہ سپلائی میں استحکام قائم رہے اور کسی بھی ممکنہ خلل سے بچا جا سکے، اس کے علاوہ عالمی جغرافیائی و سیاسی حالات اور ان کے توانائی کی فراہمی پر اثرات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے حکومت کے درمیان (جی ٹو جی) معاہدوں اور اقدامات کا بھی جائزہ لیا، جن کا مقصد توانائی کی فراہمی کو مزید محفوظ بنانا اور ممکنہ خطرات کو کم کرنا ہے اور اس سلسلے میں مختلف ممالک کے ساتھ متنوع ذرائع سے تیل کی فراہمی، ذخیرہ اندوزی اور ترسیل کے بہتر انتظامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بروقت منصوبہ بندی، متنوع درآمدی حکمت عملی اور متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے کی بدولت عالمی اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی مستحکم رہی ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ عالمی حالات، ذخائراور سپلائی چین کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ بروقت اورمؤثر فیصلے کیے جا سکیں۔
وزیر خزانہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے مربوط حکمت عملی اور دانش مندانہ منصوبہ بندی جاری رکھا جائے گی۔
Source link
Today News
پاکستان ریلوے کی تیزگام ایکسپریس کا لودھراں کے قریب حادثہ
پاکستان ریلوے کی تیزگام ایکسپریس لودھراں کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لودھراں آدم واہن کے قریب 8 ڈاؤن تیز گام ایکسپریس حادثے کا شکار ہوئی اور عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈبوں کا ہک ٹوٹنے سے ٹرین دو حصوں میں تقسیم ہوئی۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کے ڈبوں کو جوڑنے والا ہک اچانک ٹوٹ گیا جس کے باعث انجن کے ساتھ جڑے ہوئے 7 ڈبے آگے کی جانب نکل گئے جبکہ پیچھے موجود بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔
تیزگام ایکسپریس حادثے کے بعد مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر طرف چیخ و پکار سنائی دیں جبکہ مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کی کوشش کی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو1122 اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو کا کام جاری ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ انجن کے بعد چوتھی بوگی سے شروع ہوا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ معمولی زخمی مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی اور حادثے کی وجوہات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔
متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے اور بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔
Source link
Today News
کینیڈا؛ تباہ ہونے والے طیارے کی خوش قسمت ایئرہوسٹس کے زندہ بچ جانے کی معجزانہ کہانی
کینیڈا کے ایئرپورٹ پر ہونے والے بدترین طیارہ حادثے میں خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ معجزانہ طور پر جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک کے لاگوارڈیا ائرپورٹ پر اتوار کو ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جب ایئر کینیڈا کا طیارہ لینڈنگ کے دوران فائر ٹرک سے ٹکرا گیا تھا۔
اس حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 9 افراد زخمی ہوئے جن میں فلائٹ اٹینڈنٹ سولانج ٹریملے بھی شامل ہیں۔
سولانج کی بیٹی سارہ لیپائن نے بتایا کہ حادثے کے وقت ان کی ماں کی سیٹ طیارے سے 100 میٹر سے زائد دور جا گرا تھا لیکن وہ اپنے سیٹ پر مضبوطی سے بندھی ہونے کے باعث بچ گئی۔
سارہ لیپائن نے اسے مکمل معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ماں کے ساتھ ایک محافظ فرشتہ موجود تھا۔ سولانج کو متعدد ہڈیوں کے فریکچر آئے اور ان کی ٹانگ کی سرجری کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
سولانج جاز ایوی ایشن میں 26 سال سے فلائٹ اٹینڈنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ حادثے کے شکار پائلٹس میں انتوائن فاریسٹ اور میکینزی گنتر شامل تھے۔
ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن کے صدر جیسن امبروسی نے کہا کہ دو ساتھی عملے کا جانی نقصان ایک گہرا المیہ ہے۔ ہم ان کے اہل خانہ اور جاز ایوی ایشن کے ساتھیوں کے ساتھ ہیں۔
حادثے سے پہلے ایئر ٹریفک کنٹرول کی ریکارڈنگ میں سنا گیا کہ کنٹرولرز نے ایک گاڑی کو رن وے عبور کرنے کی اجازت دی اور پھر اسے روکنے کی کوشش کی۔
کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے بھی اس تصادم کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔
Today News
ہیری پوٹر سیریز میں کاسٹنگ کے بعد اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
برطانوی اداکار پاپا ایسیڈو نے انکشاف کیا ہے کہ معروف سیریز ہیری پوٹر میں کاسٹ کیے جانے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ جیسے ہی ان کی اس سیریز میں شمولیت کا اعلان سامنے آیا، انہیں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے جن میں انہیں اس پروجیکٹ سے الگ ہونے کا کہا جا رہا ہے، بصورت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض افراد کی جانب سے واضح طور پر یہ کہا گیا کہ اگر انہوں نے سیریز میں کام جاری رکھا تو انہیں قتل کردیا جائے گا۔ تاہم اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ محفوظ ہیں، لیکن اس نوعیت کی دھمکیاں کسی بھی شخص کے لیے ناقابل قبول ہیں۔
اداکار نے مزید بتایا کہ وہ اس نئی سیریز میں ایک جادوگر کا کردار ادا کر رہے ہیں، اور یہ صورتحال انہیں ذہنی اور جذباتی طور پر متاثر کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاپا ایسیڈو اس سے قبل ’بلیک مرر‘ اور ’آئی مے ڈسٹرائی یو‘ جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ نئی ہیری پوٹر سیریز میں وہ ایک ایسے کردار میں نظر آئیں گے جسے ماضی میں معروف اداکار ایلن رکمین نے نبھایا تھا۔
Source link
-
Magazines1 week ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Samson rises from year of struggle to become India’s World Cup hero – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Trio set for debuts as Pakistan commence 2027 preparations with Bangladesh ODIs – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Amber Khan & Nadia Khan On Anchors Exploiting Broken Marriages
-
Sports2 weeks ago
Hesson backs new-look Pakistan ahead of BD one-dayers – Sport
-
Entertainment2 weeks ago
Rajab Butt Replies to Emaan Rajab’s Divorce Story