Connect with us

Today News

پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سارا بوجھ عوام پر پڑا، حافظ نعیم الرحمان

Published

on



جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سارا بوجھ عوام پر پڑا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب نظام میں خرابی ہو تو اس کے اثرات پورے ملک پر ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے سارا بوجھ عوام پر پڑا، اگر جماعت اسلامی کے دور میں پیٹرول مہنگا ہوتا تو بوجھ جماعت خود برداشت کرتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم 35 ہزار یتیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں، آعوش پروگرام میں بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اس پروگرام کے تحت بچے انجینئیر، ڈاکٹرز بن رہے ہیں، کسی آفت میں پوری جماعت اسلامی والنٹیئر بن جاتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 90 ہزار بچوں کو غزہ میں شہید کر دیا گیا، شہدا میں 70 فیصد تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جو کام ریاست کے ہیں وہ الخدمت کر رہی ہے، الخدمت نے امداد غزہ بھیج دی ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

راولپنڈی میں شوہر سے ناراضی پر والد کے گھر پر بیٹھی لڑکی کو بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا

Published

on



راولپنڈی میں شوہر سے ناراضی پر گھر آئی ہوئی لڑکی کو بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی تھانہ مندرہ کے علاقے ڈھوک مقدم میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کر دیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو رضاکار اور پولیس حکام پہنچے جنہوں نے قانونی ضابطے مکمل کرکے لاش کو ورثا کے حوالے کردیا جبکہ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے والد ملازم حسین کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ متن میں لکھا گیا ہے کہ 4 ماہ قبل بیٹی فرحت شاہین کی شادی محمد عثمان کے ساتھ ہوئی، 9 مارچ کو بیٹی کسی وجہ سے گھر سے چلی گئی جس کے بعد اغواء کا مقدمہ بھی درج کرایا اور پھر 11مارچ کو بیٹی بازیاب ہوئی،

مقدمہ متن میں لکھا گیا کہ بیٹی خاوند سے ناچاقی کی وجہ سے والدین کے گھر ہی رہائش پذیر تھی، صبح بیٹا ارسلان گھر آیا، بیٹی فرحت شاہین سے گھر سے چلے جانے پر تلخ کلامی کی۔

ارسلان نے پستول سے فرحت شاہین کے چہرے اور ٹانگ پر گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں فرحت شاہین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

مدعی نے بتایا کہ واقعہ اہلیہ ریحانہ بی بی، بیٹے فیضان احمد اور بیٹی زیبا شاہین جبکہ مسرت شاہین نے بھی دیکھا۔ 



Source link

Continue Reading

Today News

سلمان علی آغا کو تنبیہ، بڑی مشکل میں پھنس گئے

Published

on



پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین سلمان علی آغا کو بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں آسی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر باقاعدہ تنبیہ کر دی۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں سلمان علی آغا کو ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔

سلمان آغا کو تنبیہ کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا، یہ 24 ماہ کے دورانیے میں ان کی پہلی خلاف ورزی تھی۔

خلاف ورزی کا یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے 39 ویں اوور میں پیش آیا جب وہ رن آؤٹ ہوئے اور انہوں نے اپنے گلووز اور ہیلمیٹ نامناسب انداز میں گراؤنڈ پر پھینکے۔

سلمان آغا کو لیول 1 خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس کی کم از کم سزا آفیشل تنبیہ اور زیادہ سے زیادہ سزا میچ فیس کا 50 فی صد جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائٹس ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

Pakistan exposed another afghan taliban regime propaganda

Published

on


وزارت اطلاعات و نشریات ایک بار پھر افغان طالبان رجیم کے جھوٹ کا پردہ فاش کردیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک بار پھر افغان طالبان رجیم کے وزارت دفاع کے بے بنیاد جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا اور بتایا کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستانی پوسٹوں پر قبضوں ے دعوؤں اور نقصانات کے پیش کردہ اعشاریوں میں بالکل بھی صداقت نہیں ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ افغان عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے ایسی جھوٹی کہانیاں پھیلائی جارہی ہیں جبکہ وہاں کے عوام پہلے ہی دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے وال افغان طالبان رجیم کی وجہ سے تکالیف برداشت کررہے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزارت اطلاعات و نشریات افغان طالبان اور ان کی پراکسی فتنہ الخوارج کے نقصانات پر بروقت و باقائدگی سے پیش کر رہی ہے جبکہ ضرورت کے مطابق ساتھ ویڈیوز اور تصاویر بھی جاری کی جارہی ہیں۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے افغان طالبان رجیم کی طرح جھوٹے پروپیگینڈے کا سہارا نہیں لیا جا رہا، افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی مصدقہ اطلاعات کو میڈیا کو براقت فراہم کیا جارہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان طالبان رجیم کے بار بار کئے جانے والے جھوٹے دعوے ایک دیوانے کا خواب ہیں، جو صرف افغان طالبان رجیم اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود ہیں جبکہ حقیقت سے انکا کوئی تعلق نہیں ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending