Connect with us

Today News

پی آئی اے نے قبل از حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لیں

Published

on



لاہور:

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے قبل از حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، جو 18 اپریل سے شروع ہو کر 21 مئی تک جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے پہلے مرحلے میں مدینہ اور جدہ کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گی۔ قومی ایئرلائن مجموعی طور پر 60 ہزار سے زائد عازمین حج کو 202 پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سال 49 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم جبکہ 11 ہزار پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت سفر کریں گے۔

پی آئی اے اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے براہ راست پروازیں چلائے گی۔

ذرائع کے مطابق بعد از حج آپریشن 30 مئی سے شروع ہو کر 30 جون تک جاری رہے گا، جبکہ حج آپریشن کے لیے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ٹرمپ نے ایرانی تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کا عندیہ دے دیا

Published

on



واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف انتہائی جارحانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے نہ صرف ایرانی تیل پر قبضے بلکہ اہم تنصیبات کو آسانی سے حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا جس سے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایرانی تیل پر قبضہ کرنا میرا پسندیدہ آپشن ہے۔

ٹرمپ کے مطابق امریکہ ایران کے تیل پر کنٹرول حاصل کر سکتا ہے اور خارگ جزیرہ جیسے اہم برآمدی مرکز کو بہت آسانی سے اپنے قبضے میں لے سکتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اس مقام پر مؤثر دفاع نہیں رکھتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار آئل ٹینکرز کی تعداد جنہیں ایران نے اجازت دی اب بڑھا کر 20 کر دی گئی ہے جو خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال کی نشاندہی کرتی ہے۔

دوسری جانب امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ ایران کے افزودہ یورینیم ذخائر پر قبضے کے لیے ایک براہ راست فوجی آپریشن پر بھی غور کر رہے ہیں۔

یہ حساس ذخائر اصفہان اور نطنز جیسے اہم مقامات پر موجود ہیں جنہیں حاصل کرنے کے لیے امریکی افواج کو کئی دنوں تک ایرانی سرزمین پر موجود رہنا پڑ سکتا ہے۔

تاہم امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پس پردہ سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں اور ثالثوں کے ذریعے ایران سے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق ایک معاہدہ جلد ممکن ہو سکتا ہے لیکن ساتھ ہی فوجی آپشن بھی زیر غور ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

عالمی منڈی میں ایک بار پھر تیل کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئیں

Published

on


عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں نے خطرناک حد تک چھلانگ لگا دی جہاں برینٹ کروڈ ریکارڈ ماہانہ اضافے کی جانب بڑھ رہا ہے جبکہ جنگ کے پھیلاؤ نے دنیا بھر میں توانائی بحران کے خدشات کو شدت دے دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آج برینٹ کروڈ کی قیمت 3.09 ڈالر اضافے کے ساتھ 115.66 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 102.56 ڈالر فی بیرل تک بڑھ گیا۔

صرف ایک ماہ کے دوران برینٹ میں 59 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو خلیجی جنگ 1990 کے بعد سب سے بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز کی بندش ہے جہاں سے دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل اور گیس گزرتی ہے۔

جنگ کے باعث اب خطرہ صرف خلیج تک محدود نہیں رہا بلکہ بحیرہ احمر اور باب المندب جیسے اہم تجارتی راستے بھی خطرے کی زد میں آ گئے ہیں۔

صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب یمن کے حوثی باغیوں نے پہلی بار اسرائیل پر حملے کیے جس سے جنگ کا دائرہ وسیع ہو کر پورے مشرقِ وسطیٰ تک پھیل گیا۔

ان حملوں کے بعد عالمی شپنگ روٹس اور تیل کی ترسیل شدید خطرات سے دوچار ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب نے اپنی تیل برآمدات کا رخ تبدیل کرتے ہوئے ینبع پورٹ کے ذریعے یومیہ 46 لاکھ بیرل تیل کی ترسیل شروع کر دی ہے تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ راستہ بھی متاثر ہوا تو سپلائی مزید بحران کا شکار ہو سکتی ہے۔

ادھر عمان کے سلالہ ٹرمینل کو بھی حملوں میں نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکہ نے زمینی حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

جبکہ پاکستان کی جانب سے بھی سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں، جنگ کی آگ بجھانے کے لیے سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار گزشتہ روز پاکستان میں ملاقات کی۔

چاروں وزرائے خارجہ نے خطے میں جنگ کے خاتمے اور ممکنہ امریکہ ایران مذاکرات کے لیے اقدامات پر بات چیت کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جنگ کا دائرہ مزید پھیلا تو تیل کی قیمتیں نئی بلند ترین سطح کو چھو سکتی ہیں، جس کے اثرات عالمی معیشت پر شدید انداز میں مرتب ہوں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی، چڑیا گھر کی سیر کرنے کے لیے آنے والی 5 سالہ بچی پراسرار طور پر لاپتہ

Published

on



کراچی:

شہر قائد کے علاقے لیاری نوالین کی رہائشی 5 سالہ بچی عافیہ کراچی چڑیا گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی جس کے بعد اہلخانہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بچی کے والد ابراہیم بلوچ کے مطابق وہ اہلخانہ کے ہمراہ چڑیا گھر سیر کے لیے آئے تھے جہاں عافیہ دیگر بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے اچانک نظروں سے اوجھل ہو گئی اور واپس نہیں ملی۔

والد کا کہنا ہے کہ گزشتہ سات گھنٹوں سے چڑیا گھر اور اس کے اطراف میں تلاش جاری ہے تاہم تاحال بچی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے سے متعلق پولیس اور شہری انتظامیہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔

بچی کے والد نے مزید دعویٰ کیا کہ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق اندر سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہیں جس کے باعث تلاش میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اہلخانہ نے شہریوں اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ بچی کی تلاش میں فوری کردار ادا کیا جائے تاکہ اسے بحفاظت بازیاب کروایا جا سکے۔





Source link

Continue Reading

Trending