Connect with us

Today News

پی ایس ایف رہنما و سیکیورٹی اہلکار کا قتل؛ ملزم کی بریت کیخلاف اپیلیں مسترد

Published

on



سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس ایف کے رہنما اور سیکیورٹی اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم عمیر صدیقی کی بریت کیخلاف اپیلیں کر دیں۔

عدالت نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ملزم عمیر صدیقی کی بریت کے خلاف اپیلیں مسترد کیں۔

وکیل صفائی محمد نواز ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ عدالت نے اپیلیں عدم پیروی پر مسترد کیں، میرے موکل کی بریت قانون کے مطابق ہے، میرے موکل کو 2019 میں بری کیا گیا۔

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ 5 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پراسیکیوشن کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔

پولیس کے مطابق پی ایس ایف کے رہنما سعید خان کو 2012 اور سیکیورٹی اہلکار لئیق کو 2010 میں قتل کیا گیا تھا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پشاو؛ میٹرک امتحانات میں پرچوں کا آؤٹ ہونا معمول بن گیا

Published

on



میٹرک امتحانات میں پرچوں کا آؤٹ ہونا معمول بن گیا، آج اردو کا پرچہ امتحان سے قبل آوٹ ہوگیا۔

ایم سی کیوز امتحان شروع ہونے سے پہلے منظرِ عام پر آگئے۔

گزشتہ روز اسلامیات کا پرچہ بھی آؤٹ ہوا تھا، تعلیمی بورڈ امتحانی نظم و ضبط برقرار رکھنے میں ناکام ہوگیا۔

چیئرمین پشاور بورڈ کے مطابق پرچہ کس وقت اور کہاں سے آؤٹ ہوا تحقیقات جاری ہیں، دیکھنا ہوگا کہ پرچہ شروع ہونے سے پہلے آؤٹ ہوا یا نہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ نجی میڈیکل کالج کو 18لاکھ سے زائد سالانہ فیس وصولی سے روک دیا گیا

Published

on



اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی میڈیکل کالج کو 18 لاکھ روپے سے زائد سالانہ فیس وصولی سے روک دیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے نجی کالج کی طالبہ یمنیٰ یاسر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے شفقت عباس تارڑ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار ایم بی بی ایس سال دوئم کی طالبہ ہے، پی ایم ڈی سی نے سالانہ فیس کی حد 18 لاکھ روپے مقرر کر رکھی ہے، میڈیکل کالج کی جانب سے 18 لاکھ روپے کے بجائے 24 لاکھ 50 ہزار روپے طلب کیے جا رہے ہیں۔

وکیل درخواست گزار کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے نجی میڈیکل کالج کی جانب سے فیسوں میں اضافہ پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022 کی خلاف ورزی ہے، کالج انتظامیہ کو درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی، فیس ادا نہ کرنے پر فائنل امتحانات میں بیٹھنے سے روکنے اور ایڈمٹ کارڈ جاری نہ کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ 18 لاکھ روپے سے زائد فیس کی طلب کو غیر قانونی قرار دیا جائے، عدالت فریقین کو 18 لاکھ روپے سے زائد فیس وصول کرنے اور طالبہ کو امتحانات سے روکنے سے باز رکھے

عدالت نے کالج انتظامیہ کو آئندہ سماعت تک زائد فیس کی وصول سے روکتے ہوئے وفاق، پی ایم ڈی سی اور کالج انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔



Source link

Continue Reading

Today News

سیکریٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرد چراغ حیدرکے کنٹریکٹ میں تا حکمِ ثانی توسیع

Published

on


حکومت نے سیکرٹری دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرد چراغ حیدرکے کنٹریکٹ میں تا حکمِ ثانی توسیع دے دی۔

نئے سیکرٹری دفاعی پیداوار کی تعیناتی تک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرد چراغ حیدر خدمات جاری رکھیں گے۔

پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے آفیسر محمد علی رندھاوا کو ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن تعینات کر دیا نئے ڈی جی محمد علی رندھاوا کو ڈیجیٹل پاسپورٹ کے نظام فعال بنانے کی ہدایت کی ذمہ داری تفویض کر دی گئی۔

سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 20 کی افسر خالد ہ بشیر جوائنٹ سیکرٹری تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈویژن تعینات کر دی گئیں۔

اس سے قبل وہ بطور جوائنٹ سیکرٹری کلائمنٹ چینج اینڈ انوائرمنٹ کوآرڈینیشن ڈویژن خدمات سرانجام دے رہی تھیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر تبادلوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیے۔





Source link

Continue Reading

Trending