Connect with us

Today News

پی ایس ایل: آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے نامور کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

Published

on


پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے نامور کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے اور مارک چیپمین نے ایئرپورٹ پر پہنچ کر اپنے مداحوں کو اردو زبان میں پیغام دیا۔

ویڈیو میں دونوں کھلاڑیو کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مارک چیپمین کہتے ہیں ’ہم آگئے ہیں شیروز‘۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے آسٹریلوی لیجنڈ اسٹیو اسمتھ بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

ان کے علاوہ تبریز شمسی، جوش فلپ، پیٹر سڈل اور کوچ ٹم پین سمیت ملتان سلطانز کے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

پی سی بی نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت ٹورنامنٹ کو صرف دو شہروں میں اور تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ شائقین سے معذرت خواہ ہیں، ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں گے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

وزیراعظم کا بڑا فیصلہ؛ سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین فیول کے استعمال پر پابندی عائد

Published

on



لاہور:

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین فیول کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔

ہائی اوکٹین فیول پر پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے فیصلے کے تسلسل میں وزیر اعظم نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہے۔

اس سلسلے میں جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری خرچ پر ہائی اوکٹین کے استعمال پر سخت پابندی ہے، اگر کسی محکمے میں اس کا استعمال ناگزیر ہو تو متعلقہ افسر کو اپنے ذاتی خرچ سے یہ ایندھن اپنی گاڑی میں ڈلوانا ہوگا۔

فیصلے کے حوالے سے تمام وفاقی محکموں، اتھارٹیز اور ذیلی اداروں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد ملکی قومی وسائل کے انتہائی مؤثر، شفاف اور ذمہ دارانہ استعمال کو ہر صورت یقینی بنانا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کٹوتی اور 60 فیصد گاڑیوں کو گراؤنڈ کیا جا چکا ہے۔ ان اقدامات سے حاصل بچت کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور سستا تیل مہیا کرنے پر خرچ کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عمل اور غیر ضروری اخراجات میں کمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سے حکومتی اخراجات کم ہوں گے اور عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا بہتر استعمال ممکن ہوسکے گا۔

علازہ ازیں متعلقہ حکام کو فیصلے کی نگرانی کے لیے مؤثر نظام وضع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں کوئی رعایت نہیں ہوگی۔





Source link

Continue Reading

Today News

کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین  سروس معطل

Published

on


کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس آج معطل کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورت کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس ناگزیر وجوہات کی بنا پر آج ایک دن کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

اس فیصلے کے بعد آج جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور روانہ نہیں ہوگی۔

مزید برآں پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس بھی جیکب آباد کے مقام سے منسوخ کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام نے واضح کیا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو ان کے ٹکٹوں کا مکمل کرایہ واپس کر دیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

عید الفطر اور یومِ پاکستان پر پاک فوج اور شہداء کے اہل خانہ کا پرعزم پیغام

Published

on


عید الفطر اور یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پر شہدا کے اہل خانہ نے بھی اپنے پیاروں کی قربانیوں کو یاد کیا۔

عیدالفطر کے موقع پرسپاہی مسعود عالم شہید کی بیٹی کا کہنا تھا کہ میرے والد نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ 

بیٹی کا کہنا تھا کہ والد کی یاد آج بھی دل میں زندہ ہے، ہمیں انکی شہادت پر فخر ہے۔  والد کا وطن کی بقاء کیلئے جان کا نذرانہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔

شہید میجر احمر رضا کے لواحقین کا عید کے موقع پر پاک فوج کے شہداء اور جوانوں کیلئے جذبات کا اظہار 

اسی طرح شہید میجر احمر رضا کے اہلِ خانہ نے بھی پاک فوج کے شہداء اور جوانوں کے لیے جذبات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ عید کے پُرمسرت موقع پر پاکستان آرمی کے تمام جوانوں، افسران، شہداء اور ان کے اہلِ خانہ کو عید مبارک کہتے ہیں۔

بھائی کا کہنا تھا کہ شہید میجر احمر رضا آئیوری کوسٹ میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے دوران شہید ہوئے، شہادت کی خبر اچانک ملی جس پر صبر و شکر ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ تمام شہدا کے اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے اور پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔





Source link

Continue Reading

Trending