Connect with us

Today News

پی ایس ایل میں شامل نئی فرنچائز سے متعلق تنازعات کھل کر سامنے آگئے

Published

on



پاکستان سپر لیگ میں شامل کی جانے والی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے حوالے سے تنازعات کھل کر سامنے آگئے، پی ایس ایل سیزن 11 کے آغاز سے قبل ہی بیچ چوراہے پر ہنڈیا پھوٹ گئی۔

فرنچائز کے 76 فیصد شیئرز کا قانونی مالک ہونے کے دعویدار محمد شاہد نے الزام عائد کیا ہے کہ حمزہ مجید  فرنچائز کے شیئر بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو مزید شیئرز بیچنے کا حق نہیں، پی سی بی کو معاملات سے آگاہ کر دیا ہے اور قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔

محمد شاہد کا کہنا ہے کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ شراکت دار حمزہ مجید کی جانب سے میری اجازت کے بغیر مزید شیئرز بیچنے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں اس عمل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں۔

آسٹریلیا میں مقیم بزنس مین محمد شاہد نے جاری اپنے ویڈیو بیان میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیالکوٹ اسٹالینز کے 76 فیصد شیئرز کے مالک ہیں، تاہم 24 فیصد شئیرز کے حامل حمزہ مجید مبینہ طور پر زیادہ پیسوں کے لالچ میں مزید لوگوں کو مہنگے داموں میرے حصے کے شیئرز بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

محمد شاہد کے مطابق وہ 27 سال بعد پاکستان آئے ہیں اور یہاں بھاری سرمایہ کاری کرکے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ معاملات کو درست طریقے سے نہیں چلایا جا رہا، حمزہ مجید کی سرگرمیوں کا میرے وکلاء بغور جائزہ لے رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر بھرپور قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل انتظامیہ کو بھی صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ اسٹالینز لیگ کے حقوق او زیڈ ڈویلپرز کو رواں سال 8 جنوری کو اسلام آباد میں پی سی بی کی منعقدہ نیلامی میں ایک ارب 85 کروڑ روپے (تقریبا 6.5 کروڑ ڈالر) میں فروخت کیے گئے، سیالکوٹ اسٹالینز فرنچائز 23 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلے جانے والے پی ایس ایل سیزن 11 میں شریک ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم کو فرنچائز کا صدر اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سہیل تنویر کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے، سیالکوٹ اسٹالینز نے منعقدہ آکشن میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹر اسٹیو اسمتھ کی 14 کروڑ روپے کی بولی لگا کر براہ راست خدمات حاصل کی ہیں۔

فرنچائز نے محمد نواز کو 6 کروڑ 16 لاکھ، سلمان مرزا کو 3 کروڑ 94 لاکھ، احمد دانیال کو 2 کروڑ 24 لاکھ  جبکہ سعد مسعود کو 84 لاکھ روپے میں برقرار رکھا۔

صاحبزادہ فرحان کو 6 کروڑ 16 لاکھ روپے میں خریدا گیا، غیر ملکی کرکٹدز ایشٹن ٹرنر 4 کروڑ 20 لاکھ، پیٹر سڈل 2 کروڑ 50 لاکھ اور تبریز شمسی 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنے۔ مزید براں جہانزیب سلطان، لشلن شا اور ڈیانو پاٹگیٹر کو 60، 60 لاکھ روپے میں خریدا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسلام آباد؛ امام بارگاہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو امدادی رقوم کے چیکس تقسیم

Published

on



اسلام آباد میں ترلائی کے علاقے میں 6 فروری کو امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیکس پیش کر دیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 جاں بحق افراد کے ورثاء کو امدادی چیکس پہنچائے گئے، ورثاء کو فی 50 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے۔

تونسہ شریف، تلہ گنگ، استور اور اسکردو سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کے لواحقین کو چیکس پہنچائے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے 11 فروری کو ترلائی امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر ہر جاں بحق افراد کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کے کیس، پی ٹی آئی رہنما ضمانت پر رہا

Published

on


انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان  ایم این اے شفقت اعوان اور ایم این اے عمر اسلم کی ضمانت بعداز گرفتاری منظور کر لی۔

ایم پی اے رفت شاہ، سرفراز ڈوگر، ملک اسد اور طیب راشد  کی بھی ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے 10 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی،اقدام قتل سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

ملزمان پر ہنگامہ آرائی،پولیس اہلکاروں پر فائرنگ،اسلحہ چھیننے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزامات ہیں۔

مقدمے میں کہا گیا کہ ملزمان نے سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور خوف وہراس کی فضاء قائم کی۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: اٹلی کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Published

on


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سینتیسویں میچ میں اٹلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں اٹلی کے کپتان ہیری مانینتی کا کہنا تھا کہ ابتداء میں وکٹ کا فائدہ اٹھاکر جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز مضبوط ٹیم ہے لیکن انگلینڈ کے خلاف میچ سے کافی اعتماد ملا ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پلان کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending