Connect with us

Today News

پی ایس ایل 11: اہم کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے

Published

on



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرس گرین کو متبادل کے طور پر سائن کرلیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی میکس برائنٹ انجری کا شکار ہوگئے تھے جن کی جگہ اب کرس گرین ان ایکشن ہوں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرس گرین کو 1 کروڑ 40لاکھ روپے میں سائن کیا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے 10 ہزار کارکنان کو اڈیالہ پہنچنے کی ہدایت کردی

Published

on



راولپنڈی: بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے اگلے ہفتے 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیداروں اور کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی۔

اڈیالہ جیل کے قریب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ اگلے ہفتے 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیدار بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئے یہاں آکر بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم نے صرف پاکستان تحریک انصاف کیلئے کال دی ہے، اس وقت حکومت پر دباو ڈالنے کی ضرورت ہے، ہم حکومت پر دباو ڈالنا ہے بانی کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا جائے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہم ججز کے اوپر بھی دباؤ ڈالنا ہے کیونکہ ججز بھی گیم کھیل رہے ہیں، پی ٹی آئی جب دباؤ ڈالے گی تو بانی اور بشری بی بی کے کیسز سنے جائیں گے، ہم ججز سے کہہ رہے ہیں بیل سنو ججز کہہ رہے ہیں اپیل سنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیل کی خبریں خود پھیلا رہی ہے، ہم کسی سے نہیں ملتے نہ ملنے کی ضرورت ہے، بات چیت کیلئے بانی نے اچکزئی صاحب اور علامہ ناصر کو ذمہ داری دی ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ سہیل آفریدی اسٹریٹ مومونٹ کو لیڈ کرینگ اور وہ اس کیلیے تیاری کررہے ہیں جس کا آپ کو جلد معلوم ہوجائے گا، اب ٹمپریچر بڑھے گا ہم نے اسی لئے پی ٹی آئی عہدیداروں کو کال دی ہے، جو لوگ بوجھ نہیں اٹھا وہ سائیڈ پر ہوجائیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستانی اسکواش کھلاڑی کی شکست پر مخالف کھلاڑی سے مار پیٹ

Published

on



گوگی علاؤالدین پنجاب اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کے عالمی اسکواش کھلاڑی صدام الحق کے خلاف  مخالف کھلاڑی کو شدید زد کوب کرنے پر سخت کارروائی کا امکان ہے۔

پی ایس اے کے تحت ہونے والی گوگی علاؤالدین پنجاب اسکواش چیمپین شپ کے دوسرے راؤنڈ میں پروفیشنل کھلاڑی 33 سالہ صدام الحق نے نوجوان فاتح عبداللہ ندیم سے ہاتھ ملانے کے بجائے تھپڑجڑنے کے بعد شدید زد و کوب کیا۔

پنجاب اسکواش کمپلیکس، لاہور پر ایک ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کے پی ایس اے سیٹلائٹ ایونٹ میں پیش آنے والے اپنی نوعیت کے منفرد واقعہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی سبکی ہوئی۔

دریں اثنا رابطے پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باضابطہ رپورٹ ملنے کے بعد قواعد کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 دوسری جانب ٹورنامنٹ ڈائریکٹرمامون خان کا کہنا ہے کہ  واقعہ  کی رپورٹ تیار کرکے پروفیشنل پلیئرز ایسوسی ایشن اور قومی فیڈریشن کو ارسال کی جا رہی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

چترال میں جیپ گہری کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

Published

on



خیبرپختونخوا کے ضلع چترال کے علاقے جنالی زیارت کے مقام پر جیپ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق چترال کے علاقے جنالی زیارت میں پیش آنے والے جیپ حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے چاروں افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو 1122 نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں میاں، بیوی، بیٹی اور بہن شامل ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending