Connect with us

Today News

پی ایس ایل 11 کے لیے پلیئرز ٹریڈ ونڈو کھل گئی

Published

on



ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے ٹریڈ ونڈو کھل گئی، یہ 18 مارچ تک اوپن رہے گی۔

اس دوران فرنچائزز ٹورنامنٹ کے قواعد اور تنخواہ کی حد کے مطابق کھلاڑیوں کی ٹریڈ کر سکیں گی جبکہ 2 فرنچائزز ایک دوسرے کے ساتھ کھلاڑی تبدیل بھی کر سکتی ہیں۔

ایک فرنچائز کسی کھلاڑی کو دوسری فرنچائز کو اس کے باقی رہ جانے والے تنخواہ کے بجٹ سے طے شدہ رقم کے عوض منتقل کر سکتی ہے، فرنچائزز کھلاڑیوں کا تبادلہ بھی کر سکتی ہیں جس میں ایک فرنچائز کو اضافی طے شدہ رقم بھی دی جا سکتی ہے۔

تمام عمل متعلقہ فرنچائز کی تنخواہ کے بجٹ کے اندر مکمل ہونا ضروری ہے، کسی بھی ٹریڈ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی منظوری کے بغیر حتمی نہیں سمجھا جائے گا۔

ملتان سلطانز کے حصول کے غیر معمولی حالات کی وجہ سے دیگر ٹیموں کی منظوری سے فرنچائز کو تنخواہ کی حد میں اضافی 1.2 کروڑ روپے کی سہولت دی گئی ہے، انھیں 2 اضافی کھلاڑیوں کے انتخاب کی اجازت بھی دے دی گئی جس کے بعد زیادہ سے زیادہ اسکواڈ کا سائز 22 کھلاڑی ہوگا، وہ دیگر ٹیموں کی طرح میچ ڈے اسکواڈ میں 20 پلیئرز تک محدود رہیں گے۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، لیگ کے یہ مقابلے 26 مارچ سے 3 مئی تک 6 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

آج ایران پر مشرق مسطیٰ کی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا، ٹرمپ

Published

on


امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے اسٹریٹجک خارگ جزیرے پر آج شدت کے ساتھ فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے اعلان کیا کہ امریکی فوج کے سینٹکام نے ایران کے خارگ جزیرے پر بڑے پیمانے پر بمباری کی۔ ٹرمپ کے مطابق حملوں میں جزیرے پر موجود تمام فوجی اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ مشرق وسطیٰ کی تاریخ کے طاقتور ترین بمباری حملوں میں سے ایک تھا۔

خارگ جزیرہ ایران کے خلیج فارس میں واقع سب سے اہم تیل برآمدی مرکز ہے۔ ایران کے تقریباً 90 فیصد خام تیل کی برآمدات اسی جزیرے سے ہوتی ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ابھی تیل کی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو روکنے کی کوشش کی تو تیل کے تنصیبات کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کے ڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنا دی

Published

on



سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کے ڈرونز حملوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا جبکہ ڈرونز کا ملبے گرنے سے چند شہری زخمی ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 13 مارچ 2026 کو افغان طالبان نے پاکستان میں خوف و ہراس پھیلانے کی غرض سے چند ابتدائی نوعیت کے ڈرونز استعمال کیے۔

سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان ڈرونز کو سافٹ اور ہارڈ کِل طریقوں کے ذریعے تباہ کر دیا جس کے باعث وہ اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکے جبکہ تباہ کیے گئے ڈرونز کا ملبہ گرنے سے کوئٹہ میں دو بچے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شہری زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ حملے عوام میں خوف پیدا کرنے کی کوشش تھے اور اس سے افغان طالبان کی دہشت گرد ذہنیت عیاں ہوتی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ افغان طالبان ایک جانب عالمی سطح پر ہمدردی حاصل کرنے کے لیے خود کو متاثرہ فریق ظاہر کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب اپنے پراکسی عناصر اور ڈرونز کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج افغان طالبان کے عزائم اور طرز عمل سے بخوبی آگاہ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا آپریشن “غضبُ لِلحق” دہشت گردی کے خلاف جاری رہے گا جب تک افغان طالبان افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے بنیادی خدشات دور نہیں کرتے۔

پاکستان کی مسلح افواج نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھیں گی اور پاکستان کے عوام کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جاتا رہے گا۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

عوام کی سہولت کیلیے پاسپورٹ آفس ہفتے میں 5 دن کھلے رکھنے کا فیصلہ

Published

on



ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ہفتے میں عوام کی سہولت کیلیے ہفتے میں5دن آفس کھلے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس سے قبل ایک پبلک نوٹس کے ذریعے ہفتے کے 4 دن پاسپورٹ آفس کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اب حسبِ سابق پیر سے جمعہ تک پاسپورٹ آفس کے تمام فیلڈ فارمیشنز، دفاتر کھلے رہیں گے۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نے کفایت شعاری پلان دیا تھا جس میں توانائی کے ممکنہ بحران کے حوالے سے  یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ہفتے میں 4 دن کام ہوگا جبکہ 50 فیصد ملازمین کو ورک فرام ہوم دیا جائے گا۔



Source link

Continue Reading

Trending