Connect with us

Today News

پی ایس ایل11: ملتان سلطانز کا  ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

Published

on



پاکستان سپر لیگ 11 کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے 13ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد  حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا اسکور بنانے کی کوشش کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ مقابلہ شائقین کرکٹ کے لیے دلچسپ ثابت ہونے کی توقع ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران میں منگل کو پاور پلانٹ اور پل سب کچھ لپیٹ دیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

Published

on



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ایران کے ساتھ معاہدے کا اچھا موقع قرار دیا جبکہ دھمکی بھی دی ہے کہ منگل کو ایران میں پاور پلانٹ اور پل کا دن ہوگا اور سب کچھ لپیٹ دیا جائے گا اور تیل پر قبضہ کرلوں گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ ‘ایران میں منگل پاور پلانٹ اور پل کا دن ہوگا، سب کچھ لپیٹ دیا جائے گا’۔

امریکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ پیر کو ایران کے ساتھ معاہدے کا ایک اچھا موقع ہے جبکہ وہ پہلے آبنائے ہرمز کھولنے یا پھر بدترین بم باری کا سامنا کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کل ایک اچھا موقع ہے، اب وہ مذاکرات کر رہے ہیں، اگر وہ جلد معاہدہ نہیں کرتے ہیں تو میں سب کچھ اڑانے اور تیل پر قبضہ کرنے پر غور کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران معاہدہ کرنے میں ناکام ہوجاتا ہے تو پھر آپ ان کے ملک بھر میں پلوں اور پاور پلانٹس کو گرتے ہوئے دیکھیں گے۔

قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے بتایا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے 10 دن کی مہلت دی تھی اور اب وقت نکلتا جا رہا ہے اور 48 گھنٹے بعد قیامت ڈھا دی جائے گی۔

امریکی صدر اس سے قبل بھی ایران کو دھمکیاں دیتے رہے ہیں تاہم ثالثی کے لیے ہونے والی کوششوں کے پیش نظر وہ ان میں توسیع کا اعلان کرتے رہے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

پشاور میں دوستی نہ کرنے پر افغان خواجہ سرا فائرنگ سے زخمی

Published

on



پشاور:

فقیر آباد میں ملزمان نے دوستی نہ کرنے پر افغان خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا خواجہ سرا کو متعدد گولیاں لگیں جسے انتہائی نگہداشت واردات منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز اقبال پلازا کے قریب واقع پر ویز پلازا کے باہر موجود خواجہ سرا سارہ عرف دلبر کو نشانہ بنایا گیا۔ خواجہ سرا میوزیکل پروگرام سے واپسی پر پلازا کے باہر موجود تھا اس دوران موٹر سائیکل دو افراد نے آکر اس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا الزام ملزم فرحان عرف آدم اور دوسرے نامعلوم شخص پر ہے۔

ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے صدر آرزو خان کے مطابق زخمی خواجہ سرا پہلے بھی کوہاٹ میں ملزم کی وجہ سے پریشان ہوکر چلا گیا تھا جو اسے مسلسل ہراساں کررہا تھا۔

آرزو خان کے مطابق رواں سال پشاور میں دو خواجہ سرا قتل ہوچکے ہیں، پولیس حکام سے مطالبہ ہے کہ خواجہ سراﺅں کے قتل، تشدد، رقم مانگنے اور انہیں ہراساں کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران کی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق ایرانی وزیرِ کھیل کا اہم بیان

Published

on



ایران کے وزیر کھیل نے کہا ہے کہ اگر فیفا ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل نہ کیے گئے تو ایران کی ٹورنامنٹ میں شرکت غیر یقینی ہوگی۔

ایران کے وزیر کھیل احمد دونیامالی نے اتوار کے روز ترکیہ کی ایک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ایران کی فٹبال فیڈریشن نے اسپورٹس گلوبل گورننگ باڈی سے اپنے میچز منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کے اگر فیفا کی جانب سے ہماری یہ درخواست قبول ہوجاتی ہے تو ایران کی ورلڈکپ میں شرکت یقینی ہوجائے گی۔ تاہم ایران ابھی تک فیفا کی جانب سے ملنے والے جواب کا انتظار کر رہاہے۔

کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ جون جولائی میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والے اسرائیل اور امریکا نے 28 فروری سے ایران پر حملے شروع کر دیے جس سے مشرق وسطیٰ میں بھی کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

 ایشیا سے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ایران کی فٹبال ٹیم کے تمام گروپ میچز امریکا میں شیڈول ہیں۔ تاہم جاری کشیدگی کے باعث ایران نے امریکا میں میچز کھیلنے سے انکار کیا اور فیفا سے اپنے میچز میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کی۔

جنگ کے آغاز کے دو ہفتوں کے اندر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اپنے میچوں کے لیے امریکا آئے لیکن میں یہ یقینی طور پر مناسب نہیں سمجھتا کہ وہ وہاں اپنی جان اور حفاظت کے لیے موجود ہوں۔

جس کے جواب میں ایران کی فٹبال ٹیم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کوئی بھی ایران کو ورلڈ کپ سے باہر نہیں کر سکتا۔

ایران فٹبال کے سربراہ مہدی تاج نے کہا کہ جب ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ایرانی قومی ٹیم کی حفاظت کو یقینی نہیں بنا سکتے تو ہم یقینی طور پر امریکا کا سفر نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کے لیے فیفا سے بات چیت کر رہے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending