Connect with us

Today News

پی ایم ڈی سی کا بڑا فیصلہ، ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کا اعلان

Published

on



پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ کے پاسنگ مارکس میں کمی کرتے ہوئے تمام جامعات کو 15 اپریل تک داخلے مکمل کرنے حکم دے دیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ​میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں خالی نشستوں کو مکمل کرنے کے لیے پاسنگ پرسنٹیج میں 3 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ​ایم بی بی ایس (MBBS) کے لیے پاسنگ مارکس 55 فیصد سے کم کر کے 52 فیصد اور ​بی ڈی ایس (BDS) کے لیے اب 50 فیصد کے بجائے 47 فیصد نمبر درکار ہوں گے۔

​پی ایم ڈی سی نے  تمام جامعات کو 15 اپریل 2026 تک داخلے مکمل کرنے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ ​پہلے سے موجود اہل امیدواروں کو ترجیح دی جائے اور نشستیں خالی رہنے پر رعایت لاگو ہوگی۔

​اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نجی طبی اداروں کو مستحق طلبہ کی فیسوں میں کمی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے جبکہ داخلوں میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

پی ایم ڈی سی نے ​مقررہ فیس سے زائد چارج کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ جاری کیا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

18 سالہ اسپرنٹر نے یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ ڈالا

Published

on


آسٹریلیا کے 18 سالہ اسپرنٹر گوٹ گوٹ نے 200 میٹر ریس میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور کم عمری میں ہی لیجنڈ یوسین بولٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سڈنی میں ہونے والی قومی چیمپئن شپ کے دوران گوٹ نے 19.67 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کر کے انڈر 20 عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

یہ ان کے کیریئر کا پہلا موقع تھا جب انہوں نے 20 سیکنڈ کی حد کو قانونی طور پر عبور کیا، کیونکہ گزشتہ سال ان کا 19.84 سیکنڈ کا وقت ہوا کی مدد کے باعث تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔

یہ کارکردگی نہ صرف اس سال کا تیز ترین وقت ہے بلکہ اس نے بولٹ کے 2004 میں بنائے گئے 19.93 سیکنڈ کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو انہوں نے 17 برس کی عمر میں قائم کیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بولٹ نے نوجوانی میں اس سے بہتر ریکارڈ کبھی نہیں بنایا تھا۔

امریکی رنر ایریون نائٹن کا 19.49 سیکنڈ کا وقت اب بھی انڈر 20 سطح پر سب سے تیز سمجھا جاتا ہے، تاہم گوٹ نے 19.67 کے ساتھ نیا باضابطہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

گوٹ نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی لمحے کا انتظار کر رہے تھے۔





Source link

Continue Reading

Today News

آئی سی سی کا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان

Published

on


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ایونٹ کے لیے 87 لاکھ 64 ہزار 615 امریکی ڈالر انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔

یہ رقم 2024 کے ایڈیشن کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے اور پہلی بار ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

فاتح ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار ڈالر جبکہ رنر اپ کو 11 لاکھ 70 ہزار ڈالر ملیں گے۔

سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں کو 6 لاکھ 75 ہزار ڈالر دیے جائیں گے، جبکہ ہر گروپ میچ جیتنے پر 31 ہزار 154 ڈالر ملیں گے۔

تمام ٹیموں کو کم از کم 2 لاکھ 47 ہزار 500 ڈالر کی ضمانتی رقم بھی دی جائے گی۔

ایونٹ کا آغاز 12 جون کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا۔

یہ ٹورنامنٹ 33 میچز پر مشتمل ہوگا جو 24 دنوں میں سات مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا، جن میں پاکستان سمیت بڑی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

ایونٹ سے قبل ٹرافی ٹور بھی شروع ہو چکا ہے، جو یورپ کے مختلف ممالک اور میزبان شہروں کا دورہ کرے گا، تاکہ شائقین میں جوش و خروش بڑھایا جا سکے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ نشے کا عادی شخص پل کی حفاظتی دیوار پھلانگ کر تاروں سے لٹک گیا، ویڈیو وائرل

Published

on



لیاقت آباد ڈاک خانہ کے فلائی اوور پر نشے کا عادی شخص پل کی حفاظتی دیوار پھلانگ کر تاروں سے لٹک گیا، ٹریفک پولیس اہلکار خود بس کی چھت پر چڑھ گیا اور مہارت سے لٹکتے ہوئے شخص کو بحفاظت نیچے اتار لیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ڈاکخانہ کے فلائی اوور پر نشے کا عادی شخص پل کی حفاظتی دیوار پھلانگ کر لٹک گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نشے کا عادی بیرونی حصے سے خطرناک انداز میں تاروں پر لٹکا ہوا تھا، فلائی اوور کے نیچے ٹریفک رواں دواں تھیں، اسی دوران ٹریفک پولیس اہلکار نے نشئی کو لٹکا دیکھ کر فلائی اوور کے نیچے سے گزرتی ہوئی مسافر بس کو روکا۔

ٹریفک پولیس اہلکار نے بس کو عین اس جگہ روکا، جہاں وہ شخص لٹکا ہوا تھا۔ ٹریفک پولیس اہلکار خود بس کی چھت پر چڑھ گیا اور مہارت سے لٹکتے ہوئے شخص کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔



Source link

Continue Reading

Trending