Connect with us

Today News

پی ٹی آئی اپنے بانی کی رہائی میں ناکام ہوگئی اب یہ ذمہ داری ہمارے کارکنوں کو دیدے، جے یو آئی

Published

on



سابق وفاقی وزیر برائے مواصلات اور جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا اسعد محمود نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تین سال میں عمران خان کو رہا نہیں کرواسکی اب یہ ذمہ داری جے یو آئی کارکنوں کو دیددے۔

تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں  جے یو آئی کے زیر اہتمام  فضلاء کانفرنس میں مولانا اسعد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، امن و امان اور گورننس کی صورتحال ابتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی، بلین ٹری سونامی اور محکمہ صحت و تعلیم میں بے ضابطگیوں نے کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے ہیں، صوبے میں تعلیمی سہولیات کا فقدان، لاکھوں بچے تعلیم سے محروم، مدارس کو رجسٹریشن میں مشکلات سامنا ہے۔

مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں بدامنی تشویشناک ہے اور حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تین سال میں اپنے قائد کو رہا نہ کر سکی، یہ ذمہ داری جے یو آئی کے کارکنوں کو دیدے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے بجائے مخصوص سیاسی نعروں سے عوامی مسائل کا حل ممکن نہیں ہے۔

قبل ازیں فضلاء کانفرنس کے اختتام پر طلبہ میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں جبکہ 500 سے زائد علماء کرام کی دستاربندی بھی کی گئی۔ 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلے کی تاریخ کا اعلان، سیٹوں میں بھی اضافہ

Published

on



کراچی: این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے نئے تعلیمی سال 2026/2027 کے ایڈمیشن کے سلسلے میں داخلہ نشستوں میں 140 سیٹس کا اضافہ کردیا ہے۔

ای ای ڈی یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے تعلیمی سال کیلیے داخلوں کا آغاز 30 مارچ سے ہوگا،  صرف کراچی بورڈ کیلیے داخلہ نشستوں میں 16 جبکہ اے لیول کی نشستوں میں 6 سیٹس کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ دیگر تعلیمی بورڈز کی نشستوں میں اضافہ اس کے علاوہ ہے۔

سیلف فنانس کی 5 نشستیں کم کرکے انھیں بھی میرٹ نشستوں میں شامل کیا گیا ہے۔ ان فیصلوں کی سفارش یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے کی، جس کی حتمی منظوری سینڈیکیٹ کے آئندہ چند روز میں ہونے والے اجلاس سے لی جائے گی۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر غضنفر حسین نے "ایکسپریس" کو بتایا کہ آن لائن فارم جمع کرانے کے لیے 30 مارچ سے داخلہ پورٹل امیدواروں کے لیے کھول دیا جائے گا اور یہ 29 مئی تک کھلا رہے گا ۔

انہوں نے بتایا کہ انٹر سال اول کی بنیاد پر پہلے مرحلے کا داخلہ ٹیسٹ 4 سے 7 جون تک جبکہ دوسرے مرحلے کا ٹیسٹ جولائی کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے، ٹیسٹ کے پاسنگ مارکس 50 فیصد ہونگے جبکہ میرٹ کے وویٹیج میں ٹیسٹ کے 60 فیصد اور انٹر سال اول کے نتائج کے 40 فیصد مارکس شامل ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ فنانس کمیٹی نے یونیورسٹی کی فیسوں میں تقریبا 10 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے سیمسٹر فیس 51930 سے بڑھ کر 57 ہزار ہوجائے گی جبکہ داخلے کے وقت پہلے سیمسٹر کے آغاز پر داخلہ، سیمسٹر و دیگر فیسوں کی مد طلبہ 1 لاکھ 23 ہزار روپے جمع کرانا ہوں گے۔

اس کے علاوہ داخلہ فیس 25 ہزار سے بڑھ کر 28 ہزار کردی گئی ہے۔ مزید براں لوکل سیلف فنانس کی فیس 8 لاکھ 55 ہزار سے 8 لاکھ 90 ہزار اور اسپانسر سیلف فنانس کی رقم 10 لاکھ 65 ہزار سے 11 لاکھ روپے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فنانس کمیٹی کی ان سفارشات کی منظوری بھی سینڈیکیٹ سے لی جائے گی۔

داخلے نشستوں میں اضافے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر غضنفر حسین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی داخلہ نشستیں اب 3016 سے بڑھ کر 3156 کرجارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی بورڈ کی نشستوں میں 16، اے لیول کی نشستوں میں 6، آغا خان بورڈ کی نشستوں میں 7، اقلیتی کوٹے کہ نشستوں میں 12، سکھر ، نوابشاہ اور لاڑکانہ کی نشستوں میں 6/6 ، حیدرآباد کی 7 جبکہ میرپور خاص کی نشستوں میں 24 سیٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تھر کیمپس میں دو نئے پروگرام بی ایس انگریزی اور بی ایس منیجمنٹ سائنسز شروع کیا جارہا ہے۔ ایک سوال پر انھوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر سیلف فنانس کی 5 نشستیں کم کرکے 164 سے 159 کی گئی ہیں جو میرٹ کیٹگری کو دی گئی ہیں ان میں سے سول کے شعبے سے 4، الیکٹرک سے 1 اور کمپیوٹر سے 2 نشستیں کم کی گئی ہیں جبکہ آرکیٹیکچر کے شعبے میں 2 نشستوں کا اضافہ کیا گیا یے۔



Source link

Continue Reading

Today News

طورخم بارڈ افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے کھول دیا گیا

Published

on



حکومت پاکستان نے ریاستی پالیسی کے تحت غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی محفوظ مرحلہ وار وطن واپسی کے لیے طورخم بارڈر عارضی طور پر کھول دیا۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق واپسی کا عمل 26 مارچ 2026 کو شروع ہوا، جس کے لیے تمام متعلقہ اداروں بشمول وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، کسٹمز اور نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کو مکمل ہم آہنگی اور تیاری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے طورخم، لنڈی کوتل اور گرد و نواح میں سخت حفاظتی انتظامات نافذ کیے گئے ہیں تاکہ واپسی کے عمل کو ہر قسم کے سیکیورٹی خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔

حکام نے بتایا کہ صرف رجسٹرڈ مقامات، خصوصاً حمزہ بابا کیمپ کے ذریعے مہاجرین کی منظم انداز میں منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ ابتدائی مرحلے میں نقل و حرکت کو کنٹرولڈ رکھا جائے گا تاکہ کسی بھی قسم کی بدانتظامی سے بچا جاسکے۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی، سرحدی نظم و ضبط اور امیگریشن قوانین کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس میں سیکیورٹی فورسز اور سول ادارے مکمل یک جہتی کے ساتھ کردار ادا کر رہے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران میں صورت حال اتنی خراب ہے کہ کوئی بھی نیا سپریم لیڈر بننے کو تیار نہیں، امریکی صدر کا طنز

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے دوران ایک ایسا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا جس نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے ریپبلکن کی چندہ مہم فنڈ تقریب میں حیران کن اور طنزیہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی قیادت نے غیر رسمی طور پر انہیں اگلا سپریم لیڈر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے اندر موجودہ صورتحال اتنی خراب ہے کہ کوئی بھی سربراہ بننے کا خواہش مند نہیں ہے۔ ایران نے مجھے اس منصب کی پیشکش کی جس پر میں نے شکریہ کے ساتھ جواب دیا کہ نہیں، میں نہیں بننا چاہتا۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو اسرائیل کے حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید ہوگئے تھے جن کی جگہ 8 مارچ کو ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو نیا سپریم لیڈر بنایا گیا ہے۔

اسرائیل اور امریکا یہ دعویٰ بھی کرچکے ہیں کہ جس حملے میں آیت اللہ خامنہ ای کو ہلاک کیا گیا اسی حملے میں ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای بھی شدید زخمی ہوگئے تھے، ان کی ٹانگ پر چوٹ لگی ہے۔

واضح رہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای سپریم لیڈر بننے کے بعد سے اب تک کبھی منظرعام پر نہیں آئے اور نہ ہی ان کی کوئی تازہ تصویر جاری کی گئی ہے۔ ان کے بیانات بھی پڑھ کر سنائے گئے ہیں۔

 





Source link

Continue Reading

Trending