Connect with us

Today News

پی ٹی آئی نے لیاقت باغ جلسے کیلیے اجازت مانگ لی

Published

on



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 اپریل لیاقت باغ جلسے کے لیے اجازت مانگ لی۔

ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کروا دی۔ وکلاء ٹیم ہمراہ تحریک انصاف رہنما ڈپٹی کمشنر دفتر پیش ہوئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف پرامن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پرامن جلسہ آئینی قانونی حق ہے لہٰذا جلسے اجازت دی جائے، 9 اپریل پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس عملے نے درخواست وصول کر لی اور مناسب ٹائم پر فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست ڈسٹرکٹ سیکیورٹی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ٹول ٹیکس میں اضافہ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا

Published

on



نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

وزیر اعظم کی ہدایات پر ٹول پلازہ فیس میں ہونے والا سہہ ماہی اضافہ معطل کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے کو نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کیے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں شہریوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔

وفاقی وزیر نے ٹول ٹیکس میں 5اپریل سے ہونے والا اضافہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے جو بھی ہو سکا کریں گے۔ حالات مشکل، قوم مل کر اس صورتحال کا مقابلہ کر سکتی ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر این ایچ اے کا یکم اپریل کو جاری ہونے والا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔

این ایچ اے نے مالی سال 2025-26 میں ٹول پلازہ فیس کی مد میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

اقوام متحدہ کا خلیجی ممالک کی خودمختاری کی حمایت کا اعلان

Published

on


ایران جنگ کے تناظر میں اقوام متحدہ کی جانب سے خلیجی ممالک کی خودمختاری کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کا یہ اعلان ایک اہم سفارتی پیغام سمجھا جارہا ہے خاص طور پر موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں۔

یہ اعلان بنیادی طور پر اس بات پر زور دیتا ہے کہ خلیجی ممالک اپنی سرزمین، وسائل اور پالیسیوں پر مکمل اختیار رکھتے ہیں۔ کسی بھی بیرونی مداخلت یا دباؤ کو عالمی قوانین کے خلاف سمجھا جائے گا۔

مزید برآں اعلان میں یہ بھی کہا گیا کہ علاقائی تنازعات کو طاقت کے بجائے سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

ان خلیجی ممالک میں سعوی عرب، امارات، قطر، کویت، عمان اور بحرین شامل ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خصوصاً ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ کے تناظر میں توانائی کی عالمی سپلائی کا ان ممالک پر انحصار ہے۔ آبنائے ہرمز جیسے حساس بحری راستوں کی سیکیورٹی بھی زیر غور ہے۔

اقوامِ متحدہ کا یہ اعلان واضح کرتا ہے کہ عالمی برادری خلیجی ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کو اہم سمجھتی ہے اور خطے میں کسی بڑے تصادم سے بچنے کے لیے سفارتکاری کو ترجیح دینے پر زور دیتی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایڈم زیمپا نے آئی پی ایل پر پی ایس ایل کو اہمیت کیوں دی؟ وجہ خود بتادی

Published

on


آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زیمپا نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کا طویل دورانیہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے مشکل ثابت ہوتا ہے، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اس بار پی ایس ایل کو ترجیح دی۔

لاہور میں ایک انٹرویو کے دوران زیمپا کا کہنا تھا کہ مختصر دورانیے کی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھلاڑیوں کے لیے زیادہ موزوں ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کا ابتدائی منصوبہ اس سیزن میں آرام کرنے کا تھا، لیکن پی ایس ایل کے مختصر شیڈول نے انہیں شرکت پر آمادہ کیا۔

زیمپا کے مطابق آئی پی ایل تقریباً ڈھائی ماہ تک جاری رہتی ہے، جس کی مدت کو کم کرکے کھلاڑیوں کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

زیمپا کو پہلی بار پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل کیا گیا جہاں کراچی کنگز نے انہیں بھاری معاوضے کے عوض ٹیم کا حصہ بنایا۔

ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم نے ایونٹ میں بہترین آغاز کیا اور وہ نمایاں بولرز میں شامل ہیں۔

ایڈم زیمپا نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ آئی پی ایل میں غیر ملکی اسپنرز، خاص طور پر لیگ اسپنرز کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جو دیگر لیگز میں دی جاتی ہے۔

زیمپا نے واضح کیا کہ اب ان کی اولین ترجیح آسٹریلیا کے لیے کھیلنا اور اپنی فٹنس برقرار رکھنا ہے تاکہ وہ مستقبل کے بڑے ایونٹس میں شرکت کر سکیں۔





Source link

Continue Reading

Trending