Connect with us

Today News

چار مرتبہ کا عالمی چیمپئن اٹلی مسلسل تیسری مرتبہ فیفا ورلڈکپ میں رسائی سے محروم

Published

on


چار مرتبہ کا عالمی چیمپئن اٹلی ایک بار پھر فیفا ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق زینیتسا میں کھیلے گئے پلے آف فائنل میں اٹلی کو بوسنیا و ہرزیگووینا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے دی۔

اس ناکامی کے ساتھ اٹلی تاریخ کی پہلی سابق چیمپئن ٹیم بن گئی ہے جو مسلسل تین ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں شرکت نہ کر سکی۔

میچ کے آغاز میں موسیے کین نے اٹلی کو برتری دلائی، مگر پہلے ہاف کے اختتام سے قبل دفاعی کھلاڑی الیساندرو باستونی کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا، جس کے بعد ٹیم کو 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔

بوسنیا کے متبادل کھلاڑی ہارس تاباکووچ نے 79ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔

اضافی وقت میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، جس کے بعد فیصلہ پنالٹیز پر ہوا جہاں اٹلی کے دو کھلاڑی نشانہ چوک گئے جبکہ بوسنیا نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کر کے کامیابی حاصل کی۔

اس شکست نے اٹلی کی حالیہ ناکامیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، کیونکہ وہ اس سے قبل بھی دو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا تھا۔

2006 میں عالمی چیمپئن بننے والے اٹلی کی مشکلات 2010 سے جاری ہیں جب وہ 2010 اور 2014 کے ورلڈکپ میں گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔

 

دوسری جانب بوسنیا نے 2014 کے بعد دوسری بار فیفا ورلڈ کپ میں جگہ بنالی ہے۔

بوسنیا کی فیفا ورلڈکپ میں رسائی کے بعد ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران کے جدید میزائلوں سے امریکی اور اسرائیلی اہداف پر شدید حملے، اسرائیل میں سائرن گونجتے رہے

Published

on


ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے نئے میزائل سسٹمز کے ساتھ امریکی اور اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ دعویٰ پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا۔

بیان کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے ’آپریشن وعدہ صادق 4‘ کی 88 ویں لہر کے دوران مشترکہ اور ہمہ جہت کارروائیاں کیں، جنہیں حزب اللہ کے شہدا کے نام کیا گیا۔

حکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد دشمن کی عسکری صلاحیت کو کمزور کرنا اور خطے میں دباؤ بڑھانا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ ان کارروائیوں میں جدید اور بھاری میزائل سسٹمز استعمال کیے گئے، جن میں عماد، خرم شہر-4 اور قدر جیسے میزائل شامل ہیں۔

ان میزائلوں کے ذریعے اسرائیل کے مختلف علاقوں میں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا، جن میں بیرشیبا، الجلیل، نقب اور تل نوف ایئر بیس جیسے مقامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بنی براک میں ایک مبینہ اہم اجلاس کے مقام کو بھی نشانہ بنانے کا ذکر کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ اور فضائیہ نے خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا۔ ان میں علی السلیم ایئر بیس، ال دفرہ ایئر بیس اور وکٹوریا بیس شامل ہیں، جہاں ڈرونز اور گائیڈڈ میزائلز کے ذریعے حملے کیے گئے۔

ایرانی حکام کے مطابق ان کارروائیوں میں جدید حکمت عملی اپنائی گئی ہے اور مزاحمتی محاذ کے ذریعے جنگ کے دائرہ کار کو مرحلہ وار بڑھایا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ پیش رفت میدانِ جنگ میں ایک اہم اسٹریٹجک تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ان کا طویل المدتی ہدف خطے میں اسرائیلی اور امریکی فوجی طاقت کو کمزور کرنا ہے، تاکہ مستقبل میں اپنے اسٹریٹجک مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

رینجرز اور پولیس کی خفیہ معلومات پر لیاری میں مشترکہ کارروائی، بھتہ خور گرفتار

Published

on



پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے دریا آباد لیاری سے بھتہ خوری میں ملوث ملزم ناصر عرف نانا ولد تاج محمد کو گرفتارکر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اُس نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ ایک شہری (رینٹ اے کار مالک) کو مبلغ 12 لاکھ روپے بھتہ کی پرچی اور دو عدد 30 بور پستول کی گولیاں بذریعہ بائیکیا پارسل بھجوائیں۔

بعد ازاں، ملزم نے واٹس ایپ نمبر سے دھمکی آمیز کال کرکے بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ واقعہ کی ایف آئی آر متعلقہ تھانے میں درج ہے۔ 

گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

امریکا کو بڑا جھٹکا! پولینڈ نے پیٹریاٹ سسٹم مشرقِ وسطیٰ بھیجنے سے انکار کر دیا

Published

on


یورپی ملک پولینڈ نے اپنا جدید پیٹریاٹ میزائل سسٹم مشرقِ وسطیٰ بھیجنے سے صاف انکار کر دیا ہے، جس کے بعد خطے کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ کی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنے دفاعی نظام کو کسی دوسرے خطے میں منتقل نہیں کرے گا۔

اس حوالے سے پولینڈ کے وزیرِ دفاع نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ پیٹریاٹ بیٹریاں اور ان سے متعلق اسلحہ اس وقت ملک کی فضائی حدود کے تحفظ اور نیٹو کے مشرقی محاذ کے دفاع کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ان دفاعی نظاموں کو ملک سے باہر بھیجنا قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، اس لیے انہیں پولینڈ کے اندر ہی رکھا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ ان خبروں کے بعد سامنے آیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف ممکنہ جنگ میں ان سسٹمز کو مشرقِ وسطیٰ میں استعمال کرنا چاہتا ہے۔ تاہم پولینڈ کے اس انکار کے بعد ایسی کسی بھی ممکنہ تعیناتی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق پولینڈ کا یہ فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ یورپی ممالک اپنی دفاعی ضروریات کو ترجیح دے رہے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی سطح پر سیکیورٹی خدشات بڑھ رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending