Today News
چیئرمین پی سی بی پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا میچ دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گئے
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پیر کی شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیاجہاں انہوں نے پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ہونے والا میچ بھی دیکھا۔
اس موقع پر پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر بھی ان کے ہمراہ تھے ،چیئرمین پی سی بی کو نیشنل اسٹیڈیم میں آئندہ ہونے والے تعمیراتی کام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچز کے لیے کراچی و سندھ پولیس،پاکستان رینجرز سندھ کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو سراہا۔
آئی جی سندھ پولیس آزاد خان،ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود میمن ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمیان نصیر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں اس وقت تک پشاور زلمی اور ملتان سلطانز ٹاپ پوزیشن پر ہیں پشاور زلمی 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ سلطانز 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
Source link
Today News
میٹرک بورڈ کے امتحان میں نقل کروانے پر سینٹر انچارج کیخلاف مقدمہ درج
میٹرک بورڈ کراچی کے امتحان میں نقل کروانے پر امتحانی مرکز کے انچارج محمد حنیف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امتحانی مرکز میں پانچ ہزار روپے رشوت لینے کے بعد بچوں کو نقل کروانے پر انچارج امتحانی مرکز محمد حنیف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ محکمہ تعلیم کے ملازم کی مدعیت میں درج کای گیا جس میں کہا گیا ہے کہ محمد حنیف کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ نقل کے عوض پانچ ہزار روپے طلب کررہے تھے۔
سینٹر انچارج کو ویڈیو میں بچوں کے والدین سے پیسے طلب کرتے دیکھا گیا تھا۔
مقدمہ متن میں لکھا گیا ہے کہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد متعلقہ سینٹر نینشل گرامر اسکول شادمان ٹاؤن اور گریس اکیڈمی لرننگ سیکنڈری اسکول قائد آباد کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔
Today News
ایچ ای سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا بیک وقت 2 اداروں میں مختلف عہدوں پر کام کرنے کا انکشاف
اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان کے ایگزیکٹیوو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء الحق کی جانب سے بیک وقت دو عہدوں پر کام کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا یے۔
ایکسپریس نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایچ ای سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا الرحمان اس وقت خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہیں جبکہ 4 برس کے لیے وہ ایچ ای سی اسلام آباد میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی تعینات ہوچکے ہیں۔
تاہم خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا عہدہ چھوڑنے میں پس و پیش سے کام لے رہے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ ایچ ای سی کے ایگزیکٹیوو ڈائریکٹر جو ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز کو یونیورسٹی کے انتظامی و اکیڈمک معاملات پر رہنمائی یا گائیڈ لائن فراہم کرتے ہیں وہ اس وقت خود ایک یونیورسٹی کے وائس چانسلر ہیں۔
علاوہ ازیں اس معاملے پر چیئرمین ای ای سی پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا یے کہ ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے بیک وقت دو عہدوں پر کام کرنے کا معاملہ میرے علم میں نہیں اسلام آباد جاکر معلوم کریں گے۔
یہ بات انھوں نے پیر کو کراچی میں ” ایکسپریس ” کے کیے گئے سوال پر کہی۔
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد نے پیر کو کراچی میں مختلف جامعات کا دورہ کیا جبکہ سندھ ایچ ای سی میں صوبے کے وائس چانسلرز سے خطاب بھی کیاْ
انھوں نے سندھ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع، چارٹر انسپیکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر سروش لودھی ، سیکریٹری سندھ ایچ ای سی ڈاکٹر نعمان احسن ، کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر عطاء الرحمن، ایچ ای جے کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر اقبال چوہدری، موجودہ ڈائریکٹر ڈاکٹر رضا شاہ اور آئی بی اے کراچی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی سے ان کے اداروں میں جاکر ملاقات کی۔
اپنے دورے کے موقع پر چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی، این ای ڈی یونیورسٹی، آئی بی اے کراچی ، جامعہ کراچی کے ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور ازاں بعد سندھ ایچ ای سی گئے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں انھوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی اور المنائی کی جانب سے 46 طلبہ کو 5 کروڑ روپے کی اسکالر شپس دینے کی تقریب سے خطاب کیا ۔
اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں سندھ ایچ ای سی میں صوبے کی سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں4 ملین طلبہ جامعات میں انرولڈ ہیں، ایچ ای سی کی جانب سے ٹیچر ٹریننگ اور ریسرچ پروجیکٹ پبلک اور پرائیویٹ دونوں جامعات کے اساتذہ کے لیے ہیں انھوں نے کہا کہ سندھ کی تمام جامعات کے لیے کلائوڈ ڈیٹا سینٹر کراچی میں بھی قائم ہوچکا ہے یہ سینٹر وفاقی حکومت نے این ای ڈی یونیورسٹی میں قائم کیا یے ۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم نے جامعات کو خط لکھ کر کہا ہے کہ اپنا ڈیٹا یہاں محفوظ کریں ان کا کہنا تھا کہ این ای ڈی ایک بہترین ادارہ ہے یہاں کے ریسرچ سینٹر اے آئی، سائبر سیکیورٹی اور دیگر شعبوں میں بہت اچھا کام کررہے ہیں لیکن انجینئرنگ سائیڈ پر پاکستان میں این ای ڈی پہلے یا دوسرے نمبر پر بھی نہیں ہے کیونکہ یونیورسٹی کا ڈیٹا شیئر نہیں ہوتا۔
انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر سروش لودھی نے این ای ڈی یونیورسٹی کے لیے اچھا کام کیا ہے ایک وائس چانسلر کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے بتانے میں خوشی ہورہی ہے کہ گزشتہ برس بھارت کے ساتھ جنگ میں ہمارے طلبہ نے سائبر سیکیورٹی کی سطح پر دشمن کا مقابلہ کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ اور فیڈرل ایچ ای سی ملکر جامعات کے پروگرام کو مشترکہ این او سی جاری کریں گے تاکہ جامعات کو ڈپلیکیشن کی زحمت نا ہو۔
علاوہ ازیں آئی بی اے کے دورے کے موقع پر ایگزیکٹیوو ڈائریکٹر ڈاکٹر اکبر زیدی کی جانب سے چیئرمین ایچ ای سی کو بتایا گیا کہ آئی بی اے کراچی اب اسلام آباد میں کیمپس جلد کھول رہا ہے اس مقصد کے لئے اسلام آباد میں زمین حاصل کرلی یے جون میں اسلام آباد کیمپس کا سنگ بنیاد رکھیں گے آئی بی اے کا بورڈ آف گورنرز اس منصوبے کی منظوری دے چکا ہے سندھ حکومت کی جلد منظوری کابینہ سے متوقع ہے۔
Today News
تیل کے مناسب ذخائر موجود ہیں مستقبل کی ضرورت کے لیے بھی انتظام ہوچکا، وزیراعظم کو بریفنگ
اسلام آباد:
وزیراعظم نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت دے دی، انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں تیل کے مناسب ذخائر موجود ہیں مستقبل کی ضرورت کے لیے بھی انتظام ہوچکا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خطے میں کشیدگی کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے ملک میں تیل کی کھپت کی مستقل نگرانی جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تیل کی کھپت اور ذخائر کی مستقل نگرانی اور بہتر حکمت عملی کی وجہ سے خطے میں کشیدگی کے باوجود تیل کی کمی کا بحران پیدا نہیں ہوا، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے جو اقدامات لئے ہیں وہ جاری رہیں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں تیل کے موجودہ ذخائر اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے مگر بچت کے لیے کفایت شعاری کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر تیل کی درآمد کا انتظام کیا جا چکا ہے۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes ‘voluntary’ fine of Rs1m on captain Shaheen Afridi over security protocol breach