Today News
چین: جمع پونجی لینے پر بچے نے باپ کیخلاف مقدمہ کر دیا
چین میں ایک بچے نے اپنی جمع پونجی واپس لینے پر باپ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔
شمالی چین کے صوبے ہینان کے شہر ژینگژو میں ایک والد نے برسوں پہلے شیاو ہوئی نامی بچے کے نام پر ایک بینک اکاؤنٹ کھولا تھا اور اس میں بچے کی نام نہاد ’ریڈ اینویلپ منی‘ جمع کراتے رہے تھے۔ مگر ایک دن انہوں نے بچے کی اجازت کے بغیر وہ ساری رقم نکال لی اور اپنی شادی پر خرچ کر دی۔
دو سال قبل والدین کی طلاق کے بعد شیاو ہوئی اپنے والد کے ساتھ ہی رہ رہا تھا۔ اس دوران اس کی قمری سالِ نو (لونر نیو ایئر) پر ملنے والے پیسے، جسے عام طور پر ’ریڈ اینویلپ منی‘ کہا جاتا ہے، اور دیگر بچت باقاعدگی سے اسی بینک اکاؤنٹ میں جمع کی جاتی رہی۔
لیکن کچھ عرصے بعد والد کی زندگی میں ایک اور خاتون آئیں اور انہوں نے دوبارہ شادی کا فیصلہ کر لیا۔ اس موقع پر شیاو ہوئی کو اس کی والدہ کے پاس بھیج دیا گیا۔
والد کی دوسری شادی کے بعد بچے کی سگی ماں کو کسی طرح معلوم ہوا کہ اس کے سابق شوہر نے اپنے بیٹے کی تمام جمع پونجی نکال کر شادی کے اخراجات پر خرچ کر دی ہے۔ اس وقت تک شیاو ہوئی تقریباً 80 ہزار یوآن (تقریباً 11 ہزار 700 امریکی ڈالر) جمع کر چکا تھا ، جو اس عمر کے بچے کے لیے خاصی بڑی رقم سمجھی جاتی ہے۔
جب شیاو ہوئی نے اپنے والد سے اپنی جمع پونجی واپس مانگی تو اسے جواب ملا کہ یہ رقم زیادہ تر خاندان اور دوستوں کی طرف سے آئی تھی، اور وہ اسے صرف اُس وقت واپس کریں گے جب شیاو ہوئی بالغ ہو جائے گا۔ والد کو سمجھانے کی کئی ناکام کوششوں کے بعد بالآخر شیاو ہوئی نے اپنے ہی باپ کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔
والد نے عدالت کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ بطور قانونی سرپرست انہیں اپنے بیٹے کی بچت کو اپنی صوابدید کے مطابق سنبھالنے کا حق حاصل ہے، اور یہ کہ پورا مقدمہ دراصل بچے کی والدہ کے اکسانے پر دائر کیا گیا ہے۔
تاہم، عدالت نے فیصلہ دیا کہ تحفے میں ملنے والی رقم قانونی طور پر شیاو ہوئی کی ذاتی ملکیت ہے، اور اس کے والد نے، قانونی سرپرست ہونے کے باوجود، اس حق کی خلاف ورزی کی ہے۔
اپنے فیصلے میں عدالت نے حکم دیا کہ شیاو ہوئی کے والد تمام رقم بمعہ سود واپس کریں۔ یہ مجموعی رقم 82 ہزار 750 یوآن (تقریباً12 ہزار 60 امریکی ڈالر) بنتی ہے۔
Source link
Today News
ایران میں جنگی صورتحال؛ طلبہ سمیت 70 سے زئد پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے
کوئٹہ:
ایران میں جنگ کی صورتحال کے باعث پھنسے پاکستانیوں کی تفتان بارڈر پر آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک طلبہ سمیت 70 سے زائد پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے۔
ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق 25 سے زائد طلباء و طالبات تفتان پہنچ چکے ہیں، تفتان بارڈر پر ایران سے آنے والی تمام طلباء طالبات کے لیے پاکستان ہاوس میں بندوبست مکمل کر لیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری صورتحال کے پیش نظر وہاں مقیم پاکستانی شہریوں کی باحفاظت وطن واپسی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ سرحدی مقامات پر امیگریشن حکام 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں تاکہ آمد و رفت کا عمل موٴثر اور منظم بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ بارڈر سے ملحقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ واپس آنے والے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات اور ضروری معاونت فراہم کی جائے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اب تک 70 سے زائد پاکستانی شہری ایران سے واپس اپنے وطن پہنچ چکے ہیں۔
Today News
مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال: پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
اسلام آباد:
مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی۔
وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم کی گئی 18 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، اسٹاک پر خصوصی نظر رکھے گی۔
خصوصی کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد کا بھی روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے گی، کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اپنی پیٹرولیم مصنوعات کے اسٹاک سپلائی پر رپورٹ مرتب کرے گی۔
روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کے بعد وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی، کمیٹی میں توانائی، پیٹرولیم وزراء سمیت گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر بھی شامل ہونگے۔
Today News
خطے میں کشیدگی، آئی پی ایل میں غیرملکی پلیئرز کی آمد کو خطرہ
آئی پی ایل 2026 کے آغاز میں اب ایک ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے، تاہم مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت غیر یقینی ہونے لگی ہے۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت غیر یقینی ہونے کے باعث فرنچائزز کی پری سیزن تیاری متاثر ہو رہی ہے کیونکہ کئی کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف خلیجی ممالک کے ہوائی راستوں پر انحصار کرتے ہیں۔
چنئی سپر کنگز اپنے کیپ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، اس کا آغاز یکم مارچ سے فرنچائز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگیا۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل کا آغاز 28 مارچ سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 31 مئی کو شیڈول ہے۔
Source link
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Today News2 weeks ago
prime minister visit austria focus trade investment economic cooperation
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Tech6 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا