Connect with us

Today News

چین کا بڑا اعلان: برطانوی اور کینیڈین شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری

Published

on


بیجنگ: چین نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ اور کینیڈا کے شہری اب بغیر ویزا چین کا سفر کر سکیں گے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ سہولت منگل سے نافذ العمل ہوگی اور 31 دسمبر تک برقرار رہے گی۔

یہ پیش رفت برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنے کے حالیہ دورۂ بیجنگ کے بعد سامنے آئی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے چینی صدر زی جنگ پنگ سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

چینی حکام کے مطابق برطانیہ اور کینیڈا کے عام پاسپورٹ رکھنے والے شہری کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں اور دوستوں سے ملاقات، تبادلہ پروگرام یا ٹرانزٹ کی غرض سے 30 دن تک بغیر ویزا چین میں قیام کر سکیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینا ہے۔

دوسری جانب چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ملاقات کی۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق بیجنگ جرمنی کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی سطح تک لے جانا چاہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق چین یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب یورپ اپنی خارجہ پالیسی میں توازن پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران کیساتھ معاہدے کا ہوجانا اب بہت مشکل ہوگیا، امریکی وزیر خارجہ نے وجہ بتادی

Published

on


امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ جاری جوہری معاہدے کے کسی حتمی نتیجے تک پہنچنے کو بہت مشکل قرار دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ہنگری کے دورے پر وزیرِاعظم وکٹر اوربان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کی۔

ان کے بقول ایران کے ساتھ معاملات اس لیے پیچیدہ ہیں کیونکہ وہاں ہم ایسے سخت گیر شیعہ مذہبی رہنماؤں سے بات کر رہے ہیں جو ملکی فیصلے بین الاقوامی سیاست یا جغرافیائی حقائق کو مدنظر رکھ کر نہیں بلکہ مذہبی عقائد کی بنیاد پر کرتے ہیں۔

مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سفارتی کاری کے ذریعے ایران کے ساتھ ایسے معاہدے کے لیے تیار ہے جو ہمارے خدشات کو دور کرسکے تاہم اس کے بارے میں غیر ضروری خوش فہمی کا مظاہرہ نہیں کرسکتا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ماضی میں بھی حقیقی اور پائیدار معاہدے کرنا مشکل ثابت ہوا ہے اور اس بار بھی حالات اب تک بہت حوصلہ افزا نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مسقط میں ہوا جہاں فریقین نے ایک دوسرے سے براہ راست بات چیت تو نہیں کی لیکن علیحدہ علیحدہ عمانی وزیر کارجہ سے ملاقات میں اپنے اپنے تحفظات اور مطالبات پیش کیے۔

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اب دوسرا جلد ہی شروع ہونے والا ہے تاہم اس سے قبل وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اس مایوس کن بیان نے ایک بار پھر کئی خدشات کو جنم دیدیا ہے۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

نمیبیا کے خلاف اہم میچ، قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

Published

on



قومی ٹیم کی مینجمنٹ نمیبیا کے خلاف اہم میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

 ذرائع کے مطابق اس میچ میں دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں اور سینئر کھلاڑیوں کی جگہ بینچ اسٹرینتھ کو موقع دینے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

پاکستان کے لیے یہ مقابلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر قومی ٹیم نمیبیا کے خلاف شکست سے دوچار ہوتی ہے تو سپر ایٹ مرحلے میں رسائی مشکل ہو سکتی ہے۔ تاہم اگر میچ بارش کی نذر ہو جاتا ہے تو پاکستان کو ایک پوائنٹ مل جائے گا جس کے بعد اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت سے شکست کے بعد سابق کرکٹرز نے ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کی تھی اور بعض نے بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو ڈراپ کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نمیبیا کے خلاف میچ میں چند سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔ شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ بابر اعظم کی جگہ فخر زمان کو موقع دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح شاداب خان یا محمد نواز کی جگہ نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

حتمی پلیئنگ الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا جبکہ ٹیم مینجمنٹ اہم مقابلے میں متوازن کمبینیشن میدان میں اتارنے کے لیے مشاورت کر رہی ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی بڑھتی قربتیں، سابقہ منگیتر کا پیغام سامنے آگیا

Published

on



اداکارہ میرب علی اور گلوکار عاصم اظہر کی منگنی ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

تین برس تک جاری رہنے والے تعلق کے اختتام کے باوجود مداحوں کی توجہ اس جوڑی پر مرکوز رہی، اور حالیہ دنوں میں عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان قربتوں کی افواہوں نے اس معاملے کو مزید گرما دیا ہے۔

چند روز قبل عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعد دونوں کے دوبارہ قریب آنے سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ ویڈیو کے سامنے آتے ہی مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ شاید دونوں کے درمیان تعلقات ایک بار پھر استوار ہو رہے ہیں۔

اسی دوران میرب علی کی جانب سے شیئر کی گئی ایک انسٹاگرام اسٹوری نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔ اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں ایک تصویر پوسٹ کی جس پر درج تھا ’’میری فکر نہ کرو، اپنی اُن غلطیوں کی فکر کرو جن کا حساب تم پر بڑھتا جا رہا ہے۔‘‘

اگرچہ میرب نے کسی کا نام نہیں لیا، تاہم سوشل میڈیا صارفین اس پیغام کو حالیہ خبروں کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں اور اسے عاصم اظہر کی جانب اشارہ سمجھ رہے ہیں۔

اس مبینہ اشارتی پیغام کے بعد انٹرنیٹ پر مختلف آرا سامنے آئیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’وہ ہمیشہ ہانیہ کا تھا، وہیں واپس چلا گیا۔‘‘ جبکہ ایک اور نے لکھا، ’’تمہیں شکر گزار ہونا چاہیے کہ تم ایک منفی انسان سے بچ گئیں۔‘‘ اس کے برعکس کچھ مداحوں نے میرب علی کے لیے ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا اور انہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دیا، جبکہ بعض افراد نے اسے محض ایک عمومی اور ذاتی نوعیت کا پیغام قرار دیا۔



Source link

Continue Reading

Trending