Today News
ڈاکڑ عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
ڈاکڑ عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی ختم کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے توہین عدالت کی کارروائی کا حکم واپس لے لیا، فیصلے میں کہا گیا کہ 21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا، 21 جولائی کا سنگل بینچ کا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے، قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے فیصلہ دیا کہ چیف جسٹس بینچ تشکیل دینے کا خصوصی اختیار رکھتے ہیں، کسی مقدمے کی سماعت کا عدالتی اختیار صرف اُس وقت ہوگا جب چیف جسٹس کے اختیار سے قانونی طور پر بینچ تشکیل دیا جائے۔
لارجر بینچ نے فیصلہ دیا کہ کوئی جج اس فریم ورک سے باہر یکطرفہ طور پر دائرۂ اختیار استعمال نہیں کر سکتا، روسٹر یا بنچ کی تشکیل چیلنج کرنے کا معاملہ اندرونی انتظامی طریقۂ کار کے ذریعے اٹھایا جائے گا، یہ معاملہ خود ساختہ عدالتی کارروائی کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔
فیصلے میں جسٹس فیلکس فرینکفرٹر کے اقوال بھی شامل کیے گئے، جسٹس اعجاز اسحاق خان نے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی تھی۔
Today News
11 مقامات پر تیل و گیس کی تلاش کیلیے معاہدے طے
اسلام آباد: پاکستان نے تیل و گیس تلاش کے لیے گیارہ آنشور بلاکس ایوارڈ کر دیے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم کنسیشن معاہدوں اور ایکسپلوریشن لائسنسز پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے شرکت کی۔
ان معاہدوں سے تیل و گیس تلاش میں اگلے تین سال میں 8.66 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی اور 276 ملین روپے سماجی بہبود میں خرچ کیے جائیں گے۔
یہ بلاکس او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، ماڑی انرجیز، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ اور پرائم گلوبل انرجیز کو ایوارڈ کیے گئے۔
وزیر توانائی علی پرویز ملک نے کہا کہ معاہدوں پر دستخط حکومت کی مقامی وسائل کی تلاش اور سرمایہ کاری راغب کرنے کی کوششوں میں اہم سنگِ میل ہے، معاہدوں پر دستخط پاکستان کے اپ اسٹریم شعبے کی صلاحیت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایکسپلوریشن سرگرمیوں کے لیے مستحکم سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے، اس سرمایہ کاری سےروزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایوارڈ کیے گئے بلاکس میں بلوچستان کے آٹھ، سندھ کے دو اور پنجاب کا ایک بلاک شامل ہے۔
Source link
Today News
کراچی سے لکھ پتی فقیر گرفتار
کراچی کے علاقے گلشن اقبال پولیس لکھ پتی فقیر کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے راشد منہاس روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے گدا گر کو گرفتار کیا جس کی شناخت اکبر کے نام سے ہوئی۔
کارروائی کے دوران فقیر کے قبضے سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی برآمد ہوئی جن میں 10، 100، 500 اور ہزار کے کرنسی نوٹ تھے اور یہ شاپنگ بیگس میں بھرے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق گداگر کراچی کے علاقے لانڈھی کا رہائشی ہے جبکہ یہ بھیک مانگنے کیلیے گلشن اقبال آیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی رقم رمضانوں کے دنوں میں کمائی گئی جبکہ اس میں سے کئی ہزار خرچ بھی ہوئے ہیں۔
Today News
اپوزیشن اتحاد کا مذاکرات پر حکومت کو مثبت جواب دینے کا فیصلہ
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو مثبت جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے، محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس جلد اہم حکومتی شخصیات سے رابطہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں بدھ کی شب اپوزیشن اتحاد کی مشاورتی نشست ہوئی جس میں محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس شریک ہوئے، مشاورتی نشست میں شاہد خاقان عباسی اور مصطفی نواز کھوکھر نے بھی شرکت کی۔
مشاورتی عمل میں اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری شریک ہوئے، اجلاس میں ارکان نے حکومت کی مذاکرات کی آفر پر مشاورت کی، اپوزیشن ارکان نے رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
ذرائع اپوزیشن اتحاد کے مطابق سلمان اکرم راجہ، شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے اپوزیشن اتحاد سربراہان کو حکومت سے رابطے کرنے کا مشورہ دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس اپوزیشن اتحاد کی فیصلوں کے بعد مذاکراتی عمل پر پیشرفت کریں گے، سربراہ اپوزیشن اتحاد ساتھیوں کے اعتماد کے بعد رمضان المبارک میں اہم حکومتی شخصیات سے رابطہ کریں گے۔
جنید اکبر مشروط مذاکرات کے حامی ہیں جبکہ عاطف خان نے مذاکراتی پیشرفت کی تصدیق کردی ہے۔
جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور مذاکراتی عمل پر یقین رکھتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ مفاہمت اور ڈائیلاگ کے ذریعے مسائل کا حل نکلے، چاہتے ہیں اداروں سے محاذ آرائی ختم ہو لیکن حکومت کو بھی اپنا رویہ اور انداز درست کرنا ہوگا۔
جنید اکبر نے کہا کہ ہمیں پولیٹیکل اسپیس نہیں دیتے زبردستی کرتے ہیں تو پھر ایسے میں مذاکرات بھی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا، آپ مذاکرات کے لیے ماحول بنائیں ہم بار بار کہتے ہیں ایک قدم آگے بڑھیں گے ہم دو قدم ساتھ دیں گے۔
عاطف خان نے کہا کہ ہماری اپوزیشن اتحاد کی نشست ہوئی جس میں تمام جماعتوں کے ارکان شریک ہوئے، اپوزیشن ارکان نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو اعتماد کے ساتھ مذاکرات کا اختیار دے دیا ہے، ہم حکومت کو مذاکرات کا جواب دیں گے اور عوام کو بھی آگاہ کریں گے کہ ہم نے اپنا موقف پیش کر دیا ہے۔
عاطف خان نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے پاکستان اور آئین کے لیے بات چیت کریں ہم نے اس کے لیے ہامی بھری ہے، گزشتہ شب مذاکرات کے حوالے سے بحث ہوئی اور دونوں رہنماؤں پر اعتماد کیا ہے۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment4 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Entertainment2 weeks ago
Hina Afridi Gets Emotional While Talking About Her Late Mother
-
Tech2 weeks ago
Pakistan Approves Bill to Fast-Track Internet and Mobile Network Expansion