Connect with us

Today News

ڈرون حملے کے بعد دبئی ایئرپورٹ پر پروازیں بحال ہونا شروع، کئی پروازیں اب بھی متاثر

Published

on


متحدہ عرب امارات کے مصروف ترین ہوائی اڈے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے بعد عارضی طور پر معطل ہونے والی پروازیں اب بتدریج بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دبئی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے ڈرون حملے کے باعث آنے اور جانے والی متعدد پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا جس سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد پاکستان سے دبئی جانے والی مزید 53 پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ آج پاکستان کے مختلف شہروں سے دبئی اور دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے تقریباً 100 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ شارجہ، مسقط، سعودی عربیہ اور ابوظہبی کے لیے تقریباً 150 پروازیں معمول کے مطابق آپریشنل ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق فلائٹ آپریشن کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ مسافروں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سول اسپتال کراچی کیلئے پہلی بار توسیع منصوبے کی منظوری

Published

on


سول اسپتال کا توسیعی منصوبہ منظور کیا گیا ہے جس میں 500 بستروں میں اضافے کے  بعد اسپتال 2500 بستروں کا کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق 100 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے جس میں 12 منزلہ کے 2 ٹاور بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ 

کراچی میں 1898 میں قیام پاکستان سے قبل تعمیر کئے جانے والے سول اسپتال کراچی کو پہلی بار توسیع منصوبے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اس کا فیصلہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے سول اسپتال کراچی کے نئے ماسٹر پلان کو بھی حتمی منظوری دی اور فیصلہ کیا گیا کہ سول اسپتال کراچی کو 100 ارب روپے کی لاگت سے جدید ترین عالمی طبی سہولیات کا مرکز بنایا جائے گا۔

سول اسپتال کی عمارت میں 120 سالہ تاریخی بلڈنگ ملکہ وکٹوریہ سمیت دیگر تاریخی ورثے کی عمارت کو بھی محفوظ رکھا جائے گا۔

منظور شدہ نئے توسیع منصوبےکے تحت ڈاکٹر روتھ فاوسول اسپتال کی ازسرنو تعمیر کرکے جدید تقاضوں کے مطابق اسپتال کی حدود میں 12۔12 منزلہ عمارت کے 2 ٹاور تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں میڈیکل اور سرجری یونٹ کے علیحدہ علیحدہ ٹاور تعمیر کئے جائیں گے تاکہ مریضوں کو ون ونڈو کے تحت تمام تر طبی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔

سول اسپتال کراچی کو جدید ترین اسپتال بنانے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نجی شراکتداروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے نجی شراکت داروں کے ساتھ سول اسپتال کے نئے ماسٹر پلان کی بھی حتمی منظوری دیدی۔

سول اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر خالد بخآری نے بتایا کہ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچو نے سول اسپتال کے نئے توسیعی منصوبے کی  کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال میں یومیہ 6 سے7 ہزار مریضوں کی تعداد معائنے اور حصول علاج کے لئے آتی ہے۔ وزیر صحت نے ان کل مریضوں کے حصول علاج کو مزید آسان بنانے کے لئے توسیع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں 27ویں شب کے موقع پر پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

Published

on



ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ہدایات پر 27ویں شبِ رمضان المبارک (شبِ قدر) کے موقع پر کراچی پولیس نے شہر بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت کراچی رینج میں مجموعی طور پر 6000 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

شہر بھر میں 2663 مساجد، 134 امام بارگاہوں اور 15 اوپن مقامات پر خصوصی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ تمام حساس مقامات، داخلی و خارجی راستوں اور عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جائے اور ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکار مکمل الرٹ رہیں تاکہ شہری شبِ قدر کی عبادات مکمل اطمینان اور محفوظ ماحول میں ادا کر سکیں۔

پولیس چیف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا مددگار 15 پر دیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔



Source link

Continue Reading

Today News

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلیے نامزدگیوں کا اعلان

Published

on


آئی سی سی نے ماہ فروری کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کی جانب سے اعلان کردہ کھلاڑیوں میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان بھی شامل ہیں۔

 ان کے علاوہ انگلینڈ کے نوجوان آل راؤنڈر ول جیکس اور امریکا کے فاسٹ بولر شیڈلے وین شامل ہیں۔

صاحبزادہ فرحان کا نام آئی سی سی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کی بنیاد پر شامل کیا گیا ہے۔

اس ایوارڈ کے لیے خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان کی فاطمہ ثناء بھی شامل ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending