Today News
ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ریلوے مسافروں کیلیے بڑا ریلیف
ملک میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود وزیرِ اعظم پاکستان کی طرف سے ریلوے مسافروں کے لیے بڑا ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
حکومت پاکستان نے ڈیزل قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ریلوے حکام کے مطابق آپریشنل اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹرین کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ناگزیر تھا تاہم وزیر اعظم نے پاکستان ریلویز کو کسی بھی کلاس کے کرائے بڑھانے سے منع کر دیا۔
اکانومی، اے سی کلاسز سمیت کسی کرائے میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا جبکہ تاجر برادری کی سہولت کے لیے فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت نے اپنے ذمہ لے لیا۔
وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے مشکل وقت میں مسافروں کے دل جیت لیے ہیں، یہ عوام کے لیے تحفہ ہے اور ریلوے کا سفر ہر شخص کی پہنچ میں رہے گا۔
Source link
Today News
ٹول ٹیکس میں اضافہ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ٹول ٹیکس میں اضافہ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
وزیر اعظم کی ہدایات پر ٹول پلازہ فیس میں ہونے والا سہہ ماہی اضافہ معطل کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے کو نوٹیفکیشن واپس لینے کے احکامات جاری کیے۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں شہریوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔
وفاقی وزیر نے ٹول ٹیکس میں 5اپریل سے ہونے والا اضافہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی مشکلات کا سامنا ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے جو بھی ہو سکا کریں گے۔ حالات مشکل، قوم مل کر اس صورتحال کا مقابلہ کر سکتی ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر این ایچ اے کا یکم اپریل کو جاری ہونے والا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔
این ایچ اے نے مالی سال 2025-26 میں ٹول پلازہ فیس کی مد میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔
Source link
Today News
اقوام متحدہ کا خلیجی ممالک کی خودمختاری کی حمایت کا اعلان
ایران جنگ کے تناظر میں اقوام متحدہ کی جانب سے خلیجی ممالک کی خودمختاری کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کا یہ اعلان ایک اہم سفارتی پیغام سمجھا جارہا ہے خاص طور پر موجودہ علاقائی کشیدگی کے تناظر میں۔
یہ اعلان بنیادی طور پر اس بات پر زور دیتا ہے کہ خلیجی ممالک اپنی سرزمین، وسائل اور پالیسیوں پر مکمل اختیار رکھتے ہیں۔ کسی بھی بیرونی مداخلت یا دباؤ کو عالمی قوانین کے خلاف سمجھا جائے گا۔
مزید برآں اعلان میں یہ بھی کہا گیا کہ علاقائی تنازعات کو طاقت کے بجائے سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
ان خلیجی ممالک میں سعوی عرب، امارات، قطر، کویت، عمان اور بحرین شامل ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی خصوصاً ایران، امریکا اور اسرائیل جنگ کے تناظر میں توانائی کی عالمی سپلائی کا ان ممالک پر انحصار ہے۔ آبنائے ہرمز جیسے حساس بحری راستوں کی سیکیورٹی بھی زیر غور ہے۔
اقوامِ متحدہ کا یہ اعلان واضح کرتا ہے کہ عالمی برادری خلیجی ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور استحکام کو اہم سمجھتی ہے اور خطے میں کسی بڑے تصادم سے بچنے کے لیے سفارتکاری کو ترجیح دینے پر زور دیتی ہے۔
Today News
ایڈم زیمپا نے آئی پی ایل پر پی ایس ایل کو اہمیت کیوں دی؟ وجہ خود بتادی
آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زیمپا نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کا طویل دورانیہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے مشکل ثابت ہوتا ہے، یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اس بار پی ایس ایل کو ترجیح دی۔
لاہور میں ایک انٹرویو کے دوران زیمپا کا کہنا تھا کہ مختصر دورانیے کی ٹی ٹوئنٹی لیگز کھلاڑیوں کے لیے زیادہ موزوں ہوتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کا ابتدائی منصوبہ اس سیزن میں آرام کرنے کا تھا، لیکن پی ایس ایل کے مختصر شیڈول نے انہیں شرکت پر آمادہ کیا۔
زیمپا کے مطابق آئی پی ایل تقریباً ڈھائی ماہ تک جاری رہتی ہے، جس کی مدت کو کم کرکے کھلاڑیوں کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔
زیمپا کو پہلی بار پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل کیا گیا جہاں کراچی کنگز نے انہیں بھاری معاوضے کے عوض ٹیم کا حصہ بنایا۔
ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم نے ایونٹ میں بہترین آغاز کیا اور وہ نمایاں بولرز میں شامل ہیں۔
ایڈم زیمپا نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ آئی پی ایل میں غیر ملکی اسپنرز، خاص طور پر لیگ اسپنرز کو وہ اہمیت نہیں دی جاتی جو دیگر لیگز میں دی جاتی ہے۔
زیمپا نے واضح کیا کہ اب ان کی اولین ترجیح آسٹریلیا کے لیے کھیلنا اور اپنی فٹنس برقرار رکھنا ہے تاکہ وہ مستقبل کے بڑے ایونٹس میں شرکت کر سکیں۔
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Sports1 week ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Magazines6 days ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد، ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق
-
Today News2 weeks ago
امریکی غرور اور طاقت کی علامت ایف 35 کو نشانہ بنایا ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Sports6 days ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins