Today News
ڈیفنس خیابان محافظ میں سیکیورٹی گارڈ نے لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی
ڈیفنس خیابان محافظ میں سیکیورٹی گارڈ نے شہری سے دن دہاڑے لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی۔
تفصیلات کے مطابق شہری کے گھر میں داخل ہوتے ہی سیکیورٹی گارڈ کی ہوائی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 4 ڈاکو فرار ہوئے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئیں۔
موٹر سائیکل سوار شہری نجی بینک سے 5 لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر واپس جارہا تھا کہ راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے اسے روک لیا۔ اسی دوران شہری نے قریب واقع بنگلے کا دروازہ کھلا دیکھا اور جان بچانے کے لیے اندر داخل ہوگیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان بھی موٹر سائیکل سے اتر کر بنگلے کے اندر داخل ہوئے اور لوٹ مار کی کوشش کی۔ تاہم بنگلے پر تعینات سیکیورٹی گارڈ نے پہلے ہوائی فائرنگ کی اور بعد ازاں فرار ہونے والے ملزمان پر بھی فائر کھول دیا، جس کے بعد ڈاکو شہری سے رقم لوٹے بغیر ہی فرار ہوگئے۔
ایس ایچ او درخشاں ریاض کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود میں 24 فروری کے روز پیش آئے واقعے کی مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں جس میں 4 ملزمان کو موٹر سائیکل سوار شہری سے واردات کرنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا ہے۔
فوٹیجز میں دیکھا گیا ہے کہ پینٹ شرٹ پہنے ملزمان نے موٹر سائیکل سوار شہری کو چلتی موٹر سائیکل پر عقب سے دبوچنے کی کوشش کی جس پر موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھا شہری اتر کر ایک گھر میں گھس گیا جسکے بعد سیکیورٹی گارڈ نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی اور وہ فرار ہوئے۔
Today News
عالم اسلام پر جو بھی تباہی آئی، اس کے پیچھے صہیونی نظریہ ریاست کا ہاتھ نظر آئے گا، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صیہونیت انسانیت کے لیے خطرہ ہے۔ فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کے قیام سے لے کر آج تک عالم اسلام پر جو بھی تباہی آئی ہے، اس پر مسلط ہونے والی ہر جنگ میں صہیونی نظریہ اور ریاست کا بالواسطہ یا بالواسطہ ہاتھ نظر آئے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ صہیونیت نے ایک صدی سے دنیا کے معاشی نظام کو اپنے کنٹرول میں رکھا ہوا ہے۔ بڑی طاقتیں جوہری طاقت کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔ اللہ کی مدد، ہماری مسلح افواج کی طاقت دنیا بھر میں معترف ہے کہ ہماری خودمختاری کی حفاظت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان تمام لوگوں پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے جنہوں نے ہمیں ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا، جس نے ایٹمی تجربات کیے اور دنیا کو یہ باور کرایا کہ ہم ایک ایٹمی طاقت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے لیے ایران کی آمادگی کے باوجود، ان پر جنگ مسلط کر دی گئی ہے، اور اس کے ایجنڈے میں، صیہونیوں کی طرف سے ترتیب دی گئی ہے، جس میں اسرائیل کے اثر و رسوخ کو پاکستان کی سرحد تک لانا شامل ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان، ایران اور بھارت کا مشترکہ واحد نکاتی ایجنڈا پھر پاکستان سے دشمنی، ہماری سرحدوں کو غیر محفوظ بنانے، ہمیں ہر طرف سے دشمنوں سے گھیرنے اور پاکستان کو ایک جاگیردار ریاست میں تبدیل کرنا ہوگا۔ تمام ڈھائی کروڑ پاکستانیوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی یا مذہبی وابستگی سے بالاتر ہوں اس سازش اور ہمارے ازلی دشمنوں کے عزائم کو سمجھیں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ عالم اسلام کو اتحاد و اتفاق اور اپنے دشمنوں کو پہچاننے کی توفیق عطا فرمائے۔ فلسطین آزاد ہو۔ ہمارا وطن قیامت تک مضبوط اور سلامت رہے۔ ہماری مٹی کے محافظ اس کے سائے میں رہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
Today News
سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی
راولپنڈی:
سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری عدالت پیش ہوں گی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل روبکار حاضری لگائی جائے گی۔
وکیل صفائی کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس میں آج بھی کسی کارروائی کا امکان نہیں، اڈیالہ جیل اور عدالت کا وڈیو لنک سسٹم آج بھی غیر فعال ہے۔
Today News
عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری، پاکستان سے مبارک سفر کے لیے فلائٹ شیڈول جاری
عازمین حج کے لیے خوشخبری ہے کہ رواں سال حج پروازوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی۔
سرکاری حج اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 468 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو حجازِ مقدس پہنچایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 18 اپریل کو کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پہلی پروازیں روانہ ہوں گی۔ حج آپریشن کے پہلے روز چار پروازوں کے ذریعے عازمین کو مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔
ابتدائی 15 روز تک عازمین کو مدینہ منورہ منتقل کیا جائے گا، جبکہ جدہ کے لیے حج پروازوں کا آغاز 4 مئی سے ہوگا۔
مدینہ منورہ کے لیے پہلی طویل دورانیے کی پرواز 7 مئی کو روانہ کی جائے گی، جبکہ پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو اڑان بھرے گی۔ مجموعی طور پر حج آپریشن 34 روز جاری رہے گا۔
سرکاری اسکیم کے تحت 67 ہزار 230 مرد اور 51 ہزار 846 خواتین عازمین کو سعودی عرب لے جایا جائے گا۔ مدینہ منورہ کے لیے 186 جبکہ جدہ کے لیے 282 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
حج آپریشن میں قومی و نجی ایئر لائنز حصہ لیں گی جن میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن، ایئر بلیو، ایئر سیال اور سعودی ایئر لائن شامل ہیں۔
کراچی سمیت ملک کے آٹھ شہروں سے حج پروازیں چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد سے 129، کراچی سے 124 اور لاہور سے 104 پروازیں روانہ ہوں گی۔
کوئٹہ سے 18، ملتان سے 34 اور سیالکوٹ سے 26 حج پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جبکہ فیصل آباد سے 23 اور سکھر سے 5 پروازیں عازمین کو سعودی عرب پہنچائیں گی۔
حکام کے مطابق تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور عازمین کو بروقت اور سہولت کے ساتھ حجازِ مقدس پہنچانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
-
Entertainment1 week ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Today News2 weeks ago
عمران خان سے ملاقات ہوتی تو صرتحال اتنی سنجیدہ نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
-
Tech2 weeks ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch
-
Tech2 weeks ago
Final Expands Line-Up Of Gaming Earphones By Launching Two New Models
-
Tech7 days ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Today News2 weeks ago
اسرائیل کی ویسٹ بینک پر قبضے کیلئے قانونی سازی، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل سامنے آگیا
-
Today News2 weeks ago
پاکستان ٹیم کے دورہ بنگلادیش شیڈول سامنے آگیا
-
Sports1 week ago
Alarm over Pakistanis’ exclusion from Hundred competition