Connect with us

Today News

کارلوس الکاریز نے آرتھر فلز کو شکست دے کر قطر اوپن ٹائٹل جیت لیا

Published

on



ہسپانوی ٹینس اسٹار کارلوس الکاریز نے فائنل میں فرانس کے آرتھر فلز کو شاندار کھیل کے ساتھ 6-2، 6-1 سے شکست دے کر قطر اوپن ٹائٹل جیت لیا۔

دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی نے صرف 50 منٹ میں میچ جیت کر اپنی بہترین فارم کا مظاہرہ کیا۔ یہ الکاریز کے کیریئر کا 26واں ٹور لیول ٹائٹل ہے۔

الکاریز نے میچ کے بعد کہا کہ وہ اس سال مزید کامیابیوں کے لیے پرعزم ہیں اور ہر مقابلے سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے اہم ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر نئے اہداف مقرر کریں۔

فائنل میں پہنچنے سے قبل فلز نے متاثر کن کارکردگی دکھائی لیکن الکاریز کی واپسی نے انہیں مقابلہ میں زیادہ موقع نہیں دیا۔ فلز نے بھی اس ہفتے زبردست کھیل پیش کیا اور ٹور میں اپنی قابلیت ثابت کی۔

 



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

foreign debt interest 2025 3.59 billion dollar federal finance ministry

Published

on



اسلام آباد:

وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیرونی قرض اور واجبات 138 ارب ڈالر ہیں جبکہ مالی سال 2022 میں سود کی ادائیگی 1.99 ارب ڈالر جبکہ 2025 میں 3.59 ارب ڈالر ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کا بیرونی قرض زیادہ تر رعایتی اور طویل مدتی ہے، مجموعی بیرونی قرض اور واجبات 138 ارب ڈالر ہیں، جس میں بیرونی حکومتی قرض کا حجم تقریباً 92 ارب ڈالر اور بیرونی عوامی قرض کا 75 فیصد حصہ کثیرالجہتی اور دوطرفہ رعایتی ذرائع سے حاصل کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان بیرونی قرضوں پر اوسطاً تقریباً 4 فیصد سود ادا کر رہا ہے اور اس حوالے سے 8 فیصد کا دعویٰ گمراہ کن ہے، مالی سال 2022 میں سود کی ادائیگی 1.99 ارب ڈالر جبکہ 2025 میں 3.59 ارب ڈالر ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ سود کی ادائیگیوں میں 84 فیصد اضافے کی رپورٹ درست نہیں ہے جبکہ اصل اضافہ 80.4 فیصد ہے، جس میں آئی ایم ایف کو 1.50 ارب ڈالر ادائیگی سمیت 580 ملین ڈالر سود شامل ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کو 1.54 ارب ڈالر، عالمی بینک کو 1.25 ارب ڈالر، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے تحت 1.56 ارب ڈالر اور 94 ملین ڈالر سود کی مد میں ادائیگی کی گئی ہے، بیرونی کمرشل قرضوں کی مد میں تقریباً 3 ارب ڈالر ادائیگی، 327 ملین ڈالر سود شامل ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ نے بتایا کہ سود میں اضافہ صرف قرضوں کے حجم میں اضافے کی وجہ سے نہیں ہے،  2022-23 میں زرمبادلہ ذخائر ایک ماہ کی درآمدات سے کم ہو گئے تھے تاہم آئی ایم ایف ای ایف ایف پروگرام اور کثیرالجہتی فنڈنگ سے ذخائر کی بحالی ممکن ہوئی۔

مزید بتایا گیا کہ عالمی شرح سود میں اضافے سے بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ بڑھا، امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود 5.25 تا 5.50 فیصد تک بڑھائی تھی تاہم حکومت ذمہ دارانہ قرض انتظام اور معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

خیبرپختونخوا حکومت کو رمضان المبارک کا چاند کتنے کا پڑا؟ اعداد وشمار سامنے آگئے

Published

on



مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے 20 لاکھ روپے خرچ کردیے جو خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت ادا کرے گی۔

خیبرپختونخوا کی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی صدارت میں 25 فروری کو ہونے والے کابینہ کا 48 ویں اجلاس کا ایجنڈا تیار کرلیا ہے جس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی منظوری بھی دی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 25 فروری کو ہونے والے اجلاس کے لیے 18 نکاتی ایجنڈا تیار کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس پر 20لاکھ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اخراجات کی مںظوری لی جائے گی۔

صوبائی کابینہ ایجنڈے میں گندم ذخیرہ کرنے کی پالیسی اور خواتین ہراسانی قانون میں ترامیم بھی شامل ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ڈی آئی خان موٹروے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اسی طرح رمضان سپورٹ پروگرام، اقلیتی طالب علموں کے لیے خصوصی فنڈزکی مظوری بھی ایجنڈے میں شامل کی گئی ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

پشاور پولیس کی کارروائی، افغان تاجر کو اغوا کرنے والا گینگ گرفتار، مغوی بازیاب

Published

on



پشاور پولیس نے کپڑے کے افغان تاجر کو اغوا کرنے والے گینگ کو گرفتار کرکے مغوی تاجر کو بازیاب کرالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کارروائی شہید گلفت حسین پولیس نے کی جس میں مغوی  تاجر نیاز ولی ولد یار محمد کو بازیاب کرایا گیا۔

اغوا کار گینگ سے حساس اداروں کے جعلی سروسز کارڈز، سیکیورٹی فورسز کی وردی، اسلحہ اور واردات میں استعمال ہوئی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔

گرفتار ملزمان میں افتخار ولد مقرب خان سکنہ ورسک روڈ، محمد عمر ولد خان سید سکنہ لنڈی کوتل ضلع خیبر اور فرمان اللہ ولد گل نبی سکنہ ضلع چارسدہ شامل ہیں۔ 

ملزمان اپنے آپ کو سیکیورٹی فورسز کے اہلکار ظاہر کرکے افغان شہریوں کو اغواء کرکے تاوان وصول کرتے تھے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف اغواء برائے تاوان، جعلسازی، دہشت گردی، راہزنی اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending