Today News
کراچی، تلخ کلامی پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کا بیٹا جاں بحق
کراچی:
شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت ولید کے نام سے ہوئی ہے، جسے فائرنگ کے بعد فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔
حکام کے مطابق مقتول ولید فیڈرل بی ایریا بلاک 10 کا رہائشی اور ریٹائرڈ ڈی ایس پی شمیم عارف کا بیٹا تھا، جو واقعے کے وقت اپنی بہن کے گھر آیا ہوا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کے جسم پر تین گولیاں لگیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد موقع پر پہنچ کر نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ وکیل احمد کو گرفتار کر لیا گیا اور اس سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
Today News
رحیم یار خان، کچہ آپریشن میں بڑی پیشرفت، خطرناک ڈاکو نے ساتھی سمیت سرنڈر کر دیا
رحیم یار خان:
پنجاب کے کچے کے علاقے میں جاری بڑے آپریشن کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں خطرناک ڈاکو تنویر اندھڑ نے اپنے ساتھی ظفری جھبیل کے ہمراہ قانون کے سامنے سرنڈر کر دیا۔
ڈی پی او عرفان سمو کے مطابق تنویر اندھڑ کچے کا موسٹ وانٹڈ اور اندھڑ گینگ کا سرغنہ تھا، جس کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔
پولیس نے سرنڈر کے بعد ڈاکوؤں سے بھاری ہتھیار بھی برآمد کر لیے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تنویر اندھڑ سکھر ملتان موٹر وے حملہ کیس سمیت 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت اور 13 شہریوں کے قتل کا مرکزی ملزم تھا، جبکہ اس کے خلاف قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کے 45 مقدمات درج تھے۔
ڈی پی او کے مطابق سرنڈر کرنے والے دوسرے ملزم ظفری جھبیل کے خلاف بھی سنگین نوعیت کے 38 مقدمات درج تھے اور اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔
پولیس کے مطابق کچہ آپریشن کے دوران اب تک 229 ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں، سرنڈر کرنے والوں میں 17 انتہائی مطلوب ڈاکو شامل ہیں جن کے سروں کی مجموعی قیمت 12 کروڑ روپے سے زائد تھی۔
آپریشن میں 69 ڈاکو ہلاک اور 97 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، جبکہ مقابلوں میں 52 پولیس اہلکار شہید بھی ہوئے۔
ڈی پی او عرفان سمو نے بتایا کہ سرنڈر کرنے والے ملزمان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا اور انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔
Today News
حیدرآباد، بجلی کے تاروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، متعدد گھروں کی بجلی معطل
حیدرآباد:
لطیف آباد یونٹ نمبر 5 کی شاہ نجف کالونی میں بجلی کے پول پر لگے تاروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے کے متعدد گھروں کی بجلی معطل ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد گھروں کو بجلی فراہم کرنے والے تار جل گئے۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنکریٹ کے پول پر نصب میٹروں سے نکلنے والے تاروں میں آگ لگی اور شعلے اوپر کی جانب بلند ہوتے رہے۔
فوٹیج میں تاروں سے شدید سپارکنگ اور آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں جبکہ تاروں کا گچھا پول کے اوپری حصے سے نیچے گر کر لٹکتا دکھائی دیتا ہے۔
ویڈیو میں مقامی افراد کو بالائی منزل اور نیچے سے مٹی پھینک کر آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
Today News
کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار
کراچی:
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 3 زخمیوں سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسلحہ اور چھینا گیا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق سچل تھانے کی حدود میں سپرہائی وے جمالی پل کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر اور طحہٰ کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، چھینے گئے موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کر لی۔
دوسری کارروائی میں اقبال مارکیٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکو گرفتار کیے گئے۔
ایک زخمی ملزم فضل محمد کو علاج کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دوسرا ملزم شوکت خان کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے ایک پستول، چھینے گئے موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
-
Tech2 weeks ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Entertainment2 weeks ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Tech2 weeks ago
3 Reasons The Galaxy S26 Ultra Plays It Safe (And Why It Might Work)
-
Tech2 weeks ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Entertainment3 days ago
Atiqa Odho’s Surprising Opinion on Aurat March
-
Tech2 weeks ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment2 weeks ago
Heartbreaking Moment as Army Martyr’s Father Faints Receiving Son’s Belongings
-
Tech1 week ago
Samsung Promotes New Feature Ahead Of Galaxy S26 Ultra Launch