Today News
کراچی، دو مختلف مقامات پر پولیس مقابلے، 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا مبینہ مقابلہ لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر پیش آیا، جہاں کلاکوٹ تھانے کی شاہین فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت 30 سالہ یاسر کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
دوسرا مبینہ مقابلہ سپر مارکیٹ تھانے کی حدود میں لیاقت آباد نمبر چار فرنیچر مارکیٹ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزمان کی شناخت شمس الدین عرف شاہ رخ اور بلال کے ناموں سے کی گئی ہے۔
Today News
چیئرمین پی سی بی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے اعزاز میں سری لنکا کرکٹ کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سے سری لنکا کرکٹ کے صدر شامئے سلوا اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے ملاقات کی، سری لنکن حکام نے محسن نقوی کو کھیل کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
سری لنکن وزیر کھیل سنیل سناوی، سیکرٹری دفاع سمپاتھ تویا کونتھسے، چیف ایگزیکٹو آفیسر سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا، سجیوا گوڈالیاڈا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
دونوں کرکٹ بورڈز نے کرکٹ کے فروغ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، سری لنکا کرکٹ نے کولمبو آمد پر معزز مہمان محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ جنٹلمین کھیل کے ساتھ محبت اور قربتیں بڑھانے کا ذریعہ ہے، کولمبو آکر بہت خوشی ہوئی۔ چئیرمین پی سی بی نے کولمبو میں شاندار مہمان نوازی پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔
Today News
وزیر اعظم کو بنگلہ دیشی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت موصول
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بنگلا دیش نے وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنے نومنتخب وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کی دعوت پر پہلے سے طے شدہ سرکاری دورے پر آسٹریا کے لیے روانہ ہوچکے ہیں، اس لیے ہمارے وزیراعظم شرکت نہیں کر سکتے۔
ترجمان نے کہا کہ جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا تو تقریب حلف برداری کے موقع پر پاکستان کی نمائندگی کے بارے میں بتایا جائے گا۔
Today News
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم 176 رنز کے تعاقب میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے محمد عثمان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاداب خان 14، فہیم اشرف 10، صائم ایوب 6، بابر اعظم 5، کپتان سلمان آغا 4، محمد نواز 4، عثمان طارق، ابرار احمد اور صاحبزادہ فرحان 0 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
شاہین شاہ آفریدی 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا، ورون چکرورتی، اکشر پٹیل اور جسپریت بمراہ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کلدیپ یادو اور تلک ورما نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز اسکور کیے۔
بھارت کی جانب سے ایشان کشن 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سوریا کمار یادو 32، شیوم ڈوبے 27، تلک ورما 25، ہاردک پانڈیا 0، اکشر پٹیل 0 اور ابھیشیک شرما 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
رنکو سنگھ 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان سلمان آغا عثمان طارق، اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
New Manhattan 4K Streaming Box Brings Freely And TiVo OS To Any UK TV
-
Sports2 weeks ago
‘Not an ideal situation’: Cricketers, politicians react to Pakistan boycotting India match in T20 World Cup
-
Tech1 week ago
Dan D’Agostino’s Momentum Z Monoblock Amplifiers Will Set You Back A Cool $125,000
-
Sports2 weeks ago
Unbeaten India defeat Pakistan to reach U-19 World Cup semis
-
Tech2 weeks ago
New Samsung Galaxy S26 Ultra Leak Confirms Bad Battery News
-
Magazines1 week ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech3 days ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Tech6 days ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features