Connect with us

Today News

کراچی، شہر میں پولیس مقابلے، 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

Published

on



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلوں کے بعد 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، جبکہ ایک ڈاکو فرار ہو گیا۔

ملیر اور سکھن پولیس نے علیحدہ کارروائیوں میں زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ، موبائل فونز، کیش رقم اور موٹر سائیکل برآمد کی۔

سکھن پولیس نے زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا، جس کی شناخت سلطان حسین کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق اس کا ساتھی فرار ہو گیا۔

عزیزآباد پولیس نے کراچی اکیڈمی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت بابر علی اور شریف کے نام سے کی گئی۔

اسی طرح، ایس آئی یو نے اورنگی ٹاؤن، رئیس امروہوی اور یعقوب آباد میں بھتہ خور گینگ کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی۔ زخمی ملزم تنزیل انصاری سے بھی اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

نیویارک میں قوالی کی محفل سجا دی گئی؛ ظہران ممدانی بھی جھوم اُٹھے؛ ویڈیو وائرل

Published

on


نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی نے قوالی کی ایک روح پرور محفل میں شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ظہران ممدانی اپنی اہلیہ راما دواجی کے ہمراہ نیویارک میں منعقدہ قوالی کی محفل میں نہایت خوشگوار و قلبی سکون کے عالم میں موجود ہیں۔

محفل کے دوران وہ نہ صرف قوالیوں کو توجہ اور انہماک سے سن رہے ہیں بلکہ وجدانی کیفیت میں تالیاں بجاتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ جس سے ان کی قوالی سے لگاؤ اور پسندیدگی کا اظہار بھی ہوتا ہے۔

قوالی کی اس تقریب میں ظہران ممدانی کے ساتھ دیگر مذاہب کے ماننے والے اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی جس سے مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور روحانی وابستگی کی خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ قوالی برصغیر کی صوفیانہ روایت کی ایک علامت ہے جو محبت، امن اور انسانیت کا پیغام دیتی ہے۔

ایک اہم عوامی شخصیت کی ایسی محفل میں شرکت مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان احترام اور قربت کو ظاہر کرتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس عمل کو دلوں کو جوڑنے والا لمحہ اور مذہبی ہم آہنگی کی عملی تصویر قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ظہران ممدانی کی ایک ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں وہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ افطاری میں شریک نظر آئے تھے۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

راولپنڈی سے کراچی آنے والی گرین لائن کو حادثہ

Published

on


راولپنڈی سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس کے خالی ریک کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گرین لائن مارگلہ اسلام آباد سے پیسنجرلیکر واپس راولپنڈی اور پھر کراچی جاتی ہے کہ بیکری چوک کے قریب حادثہ پیش آیا۔

 ٹریک کی خستہ حالی اور تیز رفتاری کے باعث انجن اورتین بوگیاں ٹریک سے زمین میں دھنس گئیں جس کے بعد اپ لائن پر ٹریفک کو عارضی طور پر بند کرکے  ٹرینوں کو ڈاؤں لائن سے گزارا جائے گا۔

حادثے کی اطلاع پرڈی ایس ریلوے نور الدین داوڑ موقع پر پہنچے جبکہ ریلوے کی امدادی کرین اور ہنگامی اسٹاف نے امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

راولپنڈی سے کراچی کے لیے گرین لائن 3 بجکر 40 منٹ پر روانہ ہوتی ہے تاہم حادثے کے بعد اب اس کی روانگی میں تاخیر ہوگی جبکہ دیگر ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی شخص بھی زخمی نہیں ہوا، وقوعہ کے وقت ٹرین میں صرف اسٹاف موجود تھا جنہیں خراش تک نہیں آئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

حکومت عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی، پی ٹی آئی ذرائع کی تصدیق

Published

on


وفاقی حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی معالجے کے لیے اسپتال منتقل کرنے پر راضی تھی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کم از کم 10 دن شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں رکھا جائے اور حکومت بھی مکمل علاج کے لیے بانی کو اسپتال میں رکھنے پر آمادہ تھی۔

حکومت کی شرط تھی کہ علاج کی معلومات ظاہر کی جائیں گی اور نہ ہی کارکن بلائے جائیں گے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بانی کی اسپتال منتقلی کے انتظامات مکمل ہو چکے تھے اور بانی کے ساتھ پارٹی قیادت کے لیے گاڑیاں بھی تیار کی گئی تھیں۔

اہل خانہ سے رابطہ کر کے ڈاکٹر کے نام مانگے گئے، جس میں بہنوں نے ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر عظمی کے نام دیے۔ تاہم حکومت نے بہنوں کے دیے گئے نام تسلیم نہیں کیے، جس پر ڈاکٹر برکی کا نام دیا گیا لیکن حکومت نے اسے بھی مسترد کر دیا۔

بعد ازاں حکومت نے ڈاکٹر قاسم زمان کا نام تجویز کیا، جس پر بہنوں اور قاسم زمان نے تشویش کا اظہار کیا اور اسپتال منتقلی پر اتفاق نہ ہو سکا۔ حکومت نے اتوار کی شب اعلان کیا کہ اب اسپتال منتقلی ممکن نہیں۔

پارٹی قیادت نے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور حلف لیا کہ ملاقات کی تفصیلات پبلک نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان بیرسٹر گوہر کے ڈاکٹروں سے رابطے پر برہم ہوئیں اور گزشتہ منگل کو پارٹی قیادت کے خلاف بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں۔

 





Source link

Continue Reading

Trending