Connect with us

Today News

کراچی، مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی شروع، موسم خوشگوار

Published

on



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن سی ویو، لیاری اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

اسی طرح سائیٹ ایریا رشید آباد میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ گلشن اقبال، حسن اسکوائر اور طارق روڈ سمیت اطراف کے علاقوں میں بھی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران شہر کے مزید علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

راولپنڈی:مسافر وین میں19سالہ خاتون کا گینگ ریپ، ملزمان زیادتی کے دوران ویڈیو، تصاویر بھی بناتے رہے

Published

on


راولپنڈی تھانہ روات کے علاقہ میں مسافر ویگن میں 2 بچوں کی ماں سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ملزمان چلتی ویگن میں 19 سالہ 2 بچوں کی ماں سے زیادتی کرتے رہے، ملزمان زیادتی کے دوران بیٹی کی ویڈیو اور تصاویر بھی بناتے رہے، پولیس نے متاثرہ خاتون کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق زیادتی کا شکار 19 سالہ دو بچوں کی ماں کپڑے لینے چیک بیلی موڑ سے روات بازار جا رہی تھی، مسافر وین میں سوار ہونے پرڈرائیور سلطان ویگن واپس چل بیلی کی جانب لے گیا۔

بیٹی کے شور کرنے پر کنڈکٹر نے اسے قابو کرلیا، چک بیلی موڑ کے قریب سے سلطان نامی ملزم کو وین میں بٹھایا گیا، ملزمان ویگن کو بگاشیخاں میں ایک مکان کے قریب لے گئے، بیٹی کو زبردستی مکان میں لے جانے کی کوشش کی۔

بیٹی کے شور مچانے پر عقیل نے کپڑا رکھ کر منہ دبا لیا، ملزمان گاڑی بگاشیخاں گاؤں کی سڑکوں پر گھماتے رہے، گاڑی کے اندر بیٹی سے اجتماعی زیادتی کی، دو دو مرتبہ جبری زیادتی کے بعد شام ساڑھے چار بجے ملزمان بیٹی کو چک بیلی موڑ اتار دیا۔

ملزمان زیادتی کے دوران بیٹی کی ویڈیو اور تصاویر بھی بناتے رہے، واقع کے کچھ دن بعد سلطان نے کال کرکے دھمکی دی کہ کسی کو بتانے پر زیادتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردیں گے۔

متاثرہ خاتون نے واقع کے بارے اپنے خاوند کو بھی بتایا لیکن اس نے خاموش رہنے کا کہا، پولیس کا کہنا تھا کہ زیادتی کا واقع رمضان کریم سے پہلے کا ہے، مقامی افراد نے جرگہ کرکے اس معاملے کو دبائے رکھا اور پولیس کو رپورٹ ہونے میں تاخیر ہوئی، اب متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کرایا جارہا ہے، شواہد کی بنیاد پر مقدمہ کی تفتیش آگے لے کر جائیں گے۔





Source link

Continue Reading

Today News

اداکارہ سونم کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

Published

on



بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

سونم کپور اور آنند آہوجا دوسری بار والدین بن گئے ہیں۔ اس جوڑے کے ہاں 29 مارچ 2026 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے آہوجا فیملی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک محبت بھرا پیغام لکھا۔

جوڑے نے لکھا ’انتہائی شکرگزاری اور محبت سے بھرے دلوں کے ساتھ ہم آج، 29 مارچ 2026 کو اپنے بیٹے کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوش ہیں‘۔

پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ ہماری فیملی میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی آمد کے ساتھ ہمارے دل بھی خوبصورت انداز میں وسیع ہو گئے ہیں۔

پوسٹ کے مطابق سونم کپور کی بیٹی وایو اپنے چھوٹے بھائی کو خوش آمدید کہنے پر بہت خوش ہے، اور ہم اس نئی زندگی پر خود کو بے حد خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں جس نے ہمارے گھر کو خوشیوں اور برکتوں سے بھر دیا ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

مزید کہا گیا کہ ہم بطور چار افراد پر مشتمل خاندان اس خوبصورت نئے سفر کا آغاز کرنے پر شکر گزار ہیں۔ محبت کے ساتھ، سونم، آنند اور وایو۔

جیسے ہی یہ خوشخبری سامنے آئی، فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نوازنا شروع کر دیا۔

اداکارہ کرینہ کپور نے لکھا ’مبارک ہو سونا اور آنند‘، پرینیٹی چوپڑا نے بھی جوڑے کو مبارکباد دی۔  

اس کے علاوہ، سنجے کپور، وانی کپور، ہما قریشی، دیا مرز اور اداکارہ ریا کپور سمیت سمیت دیگر شخصیات نے بھی اس پوسٹ پر محبت اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سونم کپور نے نومبر 2025 میں اپنی دوسری حمل کی تصدیق کی تھی جب انہوں نے گلابی لباس میں اپنی تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے بیبی بمپ کے ساتھ نظر آئیں۔  

یاد رہے کہ فلم پریم رتن دھن پایو کی اداکارہ نے 2018 میں بزنس مین آنند آہوجا سے شادی کی تھی۔ اس جوڑے کے ہاں پہلا بیٹا وایو اگست 2022 میں پیدا ہوا تھا۔ 



Source link

Continue Reading

Today News

آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی کے بولنگ نہ کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

Published

on


کرکٹ آسٹریلیا نے آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان اجنکیا رہانے کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کیمرون گرین اس وقت کمر کے نچلے حصے کی معمولی انجری سے گزر رہے ہیں، جس کے باعث انہیں وقتی طور پر بولنگ سے دور رکھا گیا ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کی انجری کو احتیاط سے مینج کیا جا رہا ہے اور وہ اس وقت بھارت میں اپنی بولنگ فٹنس بحال کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ آئندہ 10 سے 12 روز میں دوبارہ بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو پہلے ہی گرین کی انجری اور ریکوری پلان سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

اس سے قبل رہانے نے میچ کے بعد گرین کے بولنگ نہ کرنے پر سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اس بارے میں کرکٹ آسٹریلیا سے پوچھا جائے۔

یاد رہے کہ گرین کو آئی پی ایل نیلامی میں بھاری رقم کے عوض خریدا گیا تھا۔

انہوں نے میچ میں مختصر بیٹنگ کرتے ہوئے 10 گیندوں پر 18 رنز بنائے، تاہم بولنگ نہیں کی۔





Source link

Continue Reading

Trending