Connect with us

Today News

کراچی، نوعمر لڑکا تالاب میں ڈوب کر جاں بحق، شیر خوار بچے کی لاش برآمد

Published

on



شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے کے قریب تالاب میں ڈوب کر نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جبکہ سرجانی ٹاؤن میں فٹ پاتھ سے گدا گر خاتون کے شیر خوار بچے کی لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے شہباز گوٹھ کے قریب پانی کے تالاب میں نوعمر لڑکا ڈوب گیا جس کیا طلاع پر ایدھی کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ دوبنے والے لڑکے کی لاش نکال کر قریبی قائم فاطمہ بقائی اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 10 سالہ عبداللہ ولد بشیر کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ خالی پلاٹ میں پانی جمع ہونے سے بننے والے تالاب میں نہاتے ہوئے پیش آیا ہے، تاہم سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

دریں اثنا سرجانی ٹاؤن گرین لائن بس اسٹاپ کے قریب فٹ پاتھ شیر خوار بچے کی لاش ملی جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او سرجانی سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ فٹ پاتھ پر بھیک مانگنے والی گدا خاتون کا بچہ جس کی عمر 8 سے 9 ماہ کے قریب بتائی جاتی ہے وہ طبعی طور پر فوت ہوگیا تھا جبکہ بچے کی ماں نفسیاتی مسائل کا شکار ہے اور اسے اس بات کا علم ہی نہیں ہوا کہ بچہ فوت ہوچکا ہے تاہم پولیس نے گداگر خاتون اور بچے کی لاش کو ایدھی کے رضا کاروں کے حوالے کر دیا گیا ۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران ڈیل چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے؛ ٹرمپ

Published

on



امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہماری فوج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ایران ڈیل چاہتا ہے، جس کے لیے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے نیوکلیئر بلیک میلنگ کو ختم کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ایٹم بم ہوتا تو وہ مشرق وسطیٰ میں استعمال کر چکا ہوتا، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایرانی رجیم کے خطرے کو ختم کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر میں امریکا کا صدر نہ ہوتا تو آج امریکا ختم ہوچکا ہوتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے جرائم پیشہ افراد اور قاتلوں کو امریکا سے نکالا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ماضی میں دنیا کے بدترین افراد کو امریکا میں داخلے کی اجازت دی گئی جبکہ موجودہ حکومت ایسے عناصر کے خلاف سخت مؤقف رکھتی ہے جو امریکا میں جرائم میں ملوث ہوتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو آبنائے ہرمز کھولنا پڑے گی، امریکا نے اتحادیوں کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام کیا ، انہوں نے کہا کہ ایران معاہدہ ختم نہ کرتا تو آج اس کے پاس ایٹم بم ہوتا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران میں امریکی فوجی اتارنے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ مہینوں نہیں بلکہ چند ہفتوں تک جاری رہے گی۔

فرانس میں جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ فوجی مقاصد حاصل کرنے کے باوجود آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا ایک فوری چیلنج بن سکتا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

اسلام آباد میں اہم سفارتی اجلاس، سعودی عرب، ترکیہ اور مصرکے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے

Published

on



وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 30 مارچ کو ایک اہم سفارتی اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے جبکہ اس اہم اجلاس میں علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے ایجنڈے میں خطے کی موجودہ صورتحال اور درپیش مشترکہ چیلنجز سرفہرست ہوں گے جن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اس اعلیٰ سطح اجلاس سے خطے میں تعاون کے فروغ اور اہم معاملات پر مثبت پیش رفت کی توقع کی جا رہی ہے۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قوم سے خطاب میں کہا کہ پاکستان دو محاذوں پر اہم کردار ادا کررہا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے اپنا سفارتی اور ثالث کا کردار ادا کررہا ہے، ہماری یہ کاوشیں اللہ کی رضا اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

جیٹ فیول کی قیمت میں مزید اضافہ، نئی قیمت 471 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

Published

on



ہوائی جہازوں کے ایندھن کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد جیٹ فیول کی قیمت  83 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 471 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول کی قیمت میں 283 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، ایندھن کی قیمت میں یکے بعد دیگرے اضافے اور قلت کے سبب ایئرلائنز کے لیےفضائی آپریشن چلانا دشوار ہوگیا۔

 صورتحال کے نتیجے میں ڈومیسٹیک اور انٹرنیشنل فضائی کرایوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، یکم مارچ کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لیٹر تھی، مارچ کے دوران اب تک چوتھی بار طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تربیتی طیاروں کے ایندھن ایوی ایشن گیسولین میں بھی ابتر صورتحال کی وجہ سےاضافہ ہوچکاہے۔



Source link

Continue Reading

Trending