Today News
کراچی، یوم قدس کے دن شاہراہ فیصل پر ریلی کی اجازت نہیں ہوگی، ناصر حسین شاہ
کراچی:
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے یومِ قدس کے موقع پر اپنے ویڈیو بیان میں اعلان کیا ہے کہ سندھ حکومت نے جمعۃ الوداع کے روز صوبے بھر میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کی ایک اہم شاہراہ کو رہبرِ معظم آیت اللہ خامنہ ای کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ عدالتی احکامات کے پیش نظر جمعۃ الوداع کے موقع پر شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
وزیر بلدیات نے تمام شیعہ تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ یومِ قدس کے موقع پر اپنے روایتی روٹس کے مطابق ریلیاں نکالیں اور قانون و ضابطے کی پابندی کریں۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ یومِ قدس کے اجتماعات پرامن اور منظم انداز میں منعقد ہوں۔
Today News
ایران جنگ میں ٹرمپ کا بڑا یوٹرن، حملے کی ذمہ داری اپنے داماد سمیت مشیروں پر ڈال دی
FLORIDA:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر امریکی حملوں کے فیصلے سے متعلق بڑا یوٹرن لیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس اقدام کی جانب ان کے قریبی مشیروں نے مائل کیا تھا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے بتایا کہ ایران سے متعلق صورتحال تیزی سے ایک ایسے مرحلے پر پہنچ گئی تھی جسے انہوں نے پوائنٹ آف نو ریٹرن قرار دیا۔
ان کے مطابق مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف، مشیر جیرڈ کشنر اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے ساتھ مشاورت کے بعد انہیں یقین ہو گیا تھا کہ ایران امریکا پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا پیشگی کارروائی نہ کرتا تو ایران ایک ہفتے کے اندر حملہ کر سکتا تھا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حملوں میں ایران کی 51 بحری کشتیوں کو تباہ کیا گیا جبکہ ڈرون بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایرانی ڈرون حملوں میں 83 فیصد کمی آئی ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس ایسے کم لاگت دفاعی انٹرسیپٹر موجود ہیں جو ایرانی ڈرون خطرات کا مؤثر جواب دے سکتے ہیں۔
ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہران نے عالمی تیل کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے یا آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی تو امریکا سخت فوجی ردعمل دے گا۔
انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ عالمی توانائی منڈی کو مستحکم رکھنے کے لیے بعض تیل سے متعلق پابندیوں میں نرمی پر غور کیا جا سکتا ہے۔
ایک اور بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم بھی ہو سکتی ہے، تاہم انہوں نے تہران کو مزید کشیدگی سے باز رہنے کی تنبیہ کی۔
انہوں نے ایران میں ایک لڑکیوں کے اسکول پر مبینہ حملے کی اطلاعات کی تحقیقات جاری ہونے کا بھی ذکر کیا اور ایران کی نئی قیادت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنا ہوگا آیا وہ امن کی راہ اختیار کرتی ہے یا نہیں۔
Today News
ایرانی حملوں پر سعودی عرب کابینہ کا سخت ردعمل سامنے آ گیا
ریاض:
سعودی عرب نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں واضح کیا ہے کہ مملکت اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اہم ورچوئل اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور سیکیورٹی معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب اپنی سرزمین اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات سے گریز نہیں کرے گا۔
کابینہ نے مملکت کے فضائی دفاعی نظام کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دفاعی فورسز نے حالیہ حملوں کے دوران اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو بروقت ناکام بنایا۔
سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ نے ایران کی جانب سے سعودی عرب، خلیجی ممالک اور دیگر عرب ریاستوں کو نشانہ بنانے کے اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ شہری علاقوں اور تیل کی تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین اور عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
کابینہ نے اس موقع پر خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کے مشترکہ وزارتی اجلاس کو مثبت پیش رفت قرار دیا جبکہ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ایرانی کارروائیوں کے خلاف منظور کی جانے والی مذمتی قراردادوں کو بھی اہم قرار دیا گیا۔
Today News
گھر کے اندر فائرنگ سے پولیس افسر کی جواں عمر بیٹی جاں بحق
کراچی: شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں گھر کے اندر فائرنگ کے پراسرار واقعے میں پولیس افسر کی بیٹی جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ مکان نمبر 12 میں فائرنگ کے واقعے میں نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچا اور متوفیہ کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ جہاں متوفیہ کی شناخت 16 سالہ صائمہ دختر امیر بخش کے نام سے ہوئی۔
ابتدائی طور پر ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ واقعہ گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر پر لگنے سے پیش آیا تھا تاہم ایس ایچ او سہراب گوٹھ گل بیگ نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خود کو سر پر گولی مار کر خودکشی کا معلوم ہوا ہے۔
متوفیہ محکمہ پولیس میں حاضر سروس سب انسپکٹر کی بیٹی ہے جبکہ فوری طور پر خودکشی کی وجہ کا معلوم نہیں ہوسکا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ متوفیہ کا والد سب انسپکٹر امیر بخش اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل میں تعینات ہے اور اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
Source link
-
Tech2 weeks ago
Streamlining Operations and Minimizing OpEx with AI Agents
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Chasing the forgotten stars
-
Business2 weeks ago
Tensions slow Pakistani investment in Dubai real estate
-
Magazines1 week ago
PRIME TIME: THE RAMAZAN EXCEPTION – Newspaper
-
Business2 weeks ago
Petrol, diesel prices likely to rise by Rs7 for next forthnight
-
Entertainment2 weeks ago
Sidra Niazi Shares Details Of Her Marriage
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The diary of an octopus
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The dog without a leash!