Today News
کراچی؛ حکومت سندھ کا مزید نئی بسیں جلد متعارف کرانے کا فیصلہ
حکومت سندھ نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لیے مزید نئی بسیں جلد متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ کا ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس کراچی میں ہوا، جس میں ریڈ لائن بی آر ٹی سمیت جاری منصوبوں، عوامی سہولت اور کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
سی ای او ٹرانس کراچی نے اجلاس کو ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس کو ریڈ لائن بی آر ٹی میں اب تک کی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے اہداف سے متعلق بھی آگاہی دی گئی۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی پر کام کی رفتار مجموعی طور پر تسلی بخش ہے تاہم اسے مزید تیز کیا جائے، تمام متعلقہ ادارے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ کوریڈور کی بروقت تکمیل حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے تاکہ عوام کو درپیش سفری مشکلات، ٹریفک جام اور روزمرہ کی پریشانیوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ہدایت کہ کہ تعمیراتی کاموں کے دوران متبادل ٹریفک پلان پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مؤثر آگاہی مہم کو مزید فعال بنایا جائے، تاکہ شہریوں کو بروقت معلومات فراہم ہوں اور کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نئی بسوں کے آغاز کے عمل کو تیز کیا جائے، ایسے روٹس کا انتخاب کیا جائے جہاں عوام کو سب سے زیادہ سفری مشکلات درپیش ہیں، بس سروس میں توسیع سے شہریوں کو محفوظ، سستی اور باوقار سفری سہولت میسر آئے گی۔
اس موقع پر سینئر وزیر نے سینیٹر تاج حیدر پل کے دوسرے حصے پر تعمیراتی کام جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کی اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کراچی کے عوام کو جدید اور مؤثر پبلک ٹرانسپورٹ نظام فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے، بی آر ٹی منصوبوں کے ساتھ نئی بسوں کا آغاز شہری زندگی میں مثبت تبدیلی لائے گا۔
Source link
Today News
تاریخی موقع؛ 47 سال بعد رجنی کانت اور کمل ہاسن پردۂ اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر
مداحوں کا طویل انتطار ختم ہوا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے دو سپر اسٹارز لیجنڈری رجنی کانت اور کمل ہاسن ایک ہی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تاریخی فلم معروف پروڈکشن ہاؤس ریڈ جائنٹ موویز بنانے جا رہی ہے اور ہدایت کار نیلسن دلیپ کمار ہیں جو اس وقت رجنی کانت کے ساتھ جیلر 2 پر بھی کام کر رہے ہیں۔
اس فلم کا نام اب تک فائنل نہیں ہوا ہے تاہم اسے ایک عارضی عنوان دونوں سپر اسٹارز کے ناموں کے پہلے پہلے حروف کو ملا کر KHxRK دیا گیا ہے۔
ایک اور پیغام میں پروڈکشن ٹیم نے کہا کہ تاریخ شاذ و نادر ہی خود کو دہراتی ہے لیکن جب ایسا ہوتا ہے تو یہ نسلوں کے لیے ایک یادگار جشن بن جاتا ہے۔
یاد رہے کہ کمل ہاسن اور رجنی کانت اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں متعدد یادگار فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ ان فلموں کو آج بھی تامل سنیما کے سنہری دور کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
فلم کی موسیقی معروف موسیقار انیرودھ روی چندر ترتیب دیں گے۔ فلم کی شوٹنگ، کہانی اور ریلیز کی تاریخ کے حوالے معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
Today News
ممنوعہ مواد تک رسائی کیلئے امریکا کا نئے پورٹل پر کام جاری
امریکا ایک ایسا آن لائن پورٹل تیار کر رہا ہے جو صارفین کو ممنوعہ کانٹینٹ تک رسائی فراہم کرے گا۔ اس پورٹل پر ممکنہ طور پر نفرت انگیز اور دہشتگردوں کے پروپیگنڈے سے متعلقہ ویب سائٹس شامل ہو سکتی ہیں۔
Freedom.gov نامی یہ سائٹ ایک پورٹل ہوگا جو یورپ سمیت ان تمام جگہوں پر کھولا جا سکے گا جہاں پر ریگولیٹرز نے کچھ مخصوص ویب سائٹس پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
رائٹرز کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اس پورٹل کو آزادی اظہار رائے کو لوٹانے اور سینسرشپ سے نمٹنے کے ایک اہم طریقے کے طور پر دیکھتا ہے۔
رپورٹ کےمطابق Freedom.gov لوگوں کو ایسے براؤز کرنے کی سہولت دے گا جیسے کہ وہ امریکا میں ہیں اور ان کا ڈیٹا بھی ٹریک نہیں کیا جا سکے گا۔
اس ویب سائٹ کا ایک ورژن لائیو کردیا گیا ہے جس پر ایک بینر آویزاں ہے اور اس پر لکھا ہے ’معلومات طاقت ہے۔ اپنا آزادی اظہار رائے حق واپس لیں۔ تیار ہوجائیں۔‘
Source link
Today News
امریکی فوج کی بحرالکاہل میں ایک کشتی پر بمباری؛ 3 افراد ہلاک
امریکی فوج نے ایک بار پھر بحرالکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک مشتبہ کشتی کو نشانہ بنایا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ کشتی بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں سرگرم تھی جہاں منشیات کی غیر قانونی ترسیل کے واقعات میں حالیہ عرصے کے دوران اضافہ دیکھا گیا۔
فوجی حکام نے بتایا کہ نشانہ بننے والی کشتی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے منسلک تھی اور مبینہ طور پر اسے ایسی تنظیمیں استعمال کر رہی تھیں جنہیں امریکا نے دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فوجی کارروائی کے دوران کشتی کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ امریکی حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
امریکی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ستمبر 2025 سے بحرالکاہل اور ملحقہ سمندری راستوں میں انسدادِ منشیات آپریشنز تیزی سے جاری ہیں اور اسی دوران ایک کشتی کو نشانہ بنایا گیا۔
امریکی سدرن کمانڈ نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ کارروائی جوائنٹ ٹاسک فورس سدرن اسپیئر کی جانب سے کی گئی۔ جس کا مقصد منشیات کی بین الاقوامی ترسیل روکنا اور مسلح نیٹ ورکس کو کمزور کرنا ہے۔
یاد رہے کہ بحرالکاہل میں کی جانے والی ان کارروائیوں میں تقریباً 150 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں اسمگلنگ کشتیاں تباہ کی جا چکی ہیں۔
امریکی فوج کا دعویٰ ہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف منشیات کی ترسیل متاثر ہوئی ہے بلکہ اس غیر قانونی کاروبار سے وابستہ گروہوں کی مالی معاونت کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
تاہم انسانی حقوق کے بعض حلقوں کی جانب سے ان کارروائیوں میں جانی نقصان پر تشویش کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے کہ امریکی فوجی کارروائیوں میں قانون اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔
-
Tech2 weeks ago
WhatsApp’s Paid Version Will Bring These New Features
-
Tech1 week ago
The Compressed Timeline Of The AI Revolution
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Stuck in the 1990s
-
Tech1 week ago
PTA Reveals Top Mobile Networks of Q4 2025
-
Tech2 weeks ago
Apple iPhone 17e Release Date: Just Days Away, New Report Claims
-
Tech1 week ago
Telegram Gets a Refreshed Look — Update Now Available in Pakistan
-
Entertainment1 week ago
Reality Behind Hania Aamir’s Wedding Video
-
Entertainment2 weeks ago
Pakistani Stars Land From Karachi To Lahore For Basant