Connect with us

Today News

کراچی؛ شہری کروڑوں مالیت کی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، موبائل فونز سے محروم

Published

on



رواں سال کے ابتدائی مہینوں کے دوران شہر میں گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز کی چھینا جھپٹی کی وارداتیں تھم نہ سکیں اور گزشتہ ماہ (فروری) مسلح ملزمان نے شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی 3 ہزار 343 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا اور اسی دوران لاکھوں روپے مالیت کے 1237 موبائل فونز بھی شہریوں سے چھین لیے گئے۔

سی پی ایل سی کی جانب سے اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دو ماہ (جنوری اور فروری) میں شہری مجموعی طور 7 ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے، ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے دو ہزار 677 موبائل فونز بھی چھین لیے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران شہر میں قتل و غارت گری کے واقعات میں 90 افراد موت کے گھاٹ اتار دیے گئے اور شہر میں بھتہ خوری کے 56 واقعات سامنے آئے، جس میں سب سے زیادہ 27 واقعات فروری میں پیش آئے۔

سی پی ایل سی کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں شہر کے مختلف علاقوں سے کار و موٹر سائیکل لفٹرز نے شہریوں سے 22 گاڑیاں اور 452 موٹر سائیکلوں چھین لیں، 143 گاڑیاں اور دو ہزار 726 موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔

فروری میں شہر کے مختلف علاقوں سے شہریوں کو 1237 موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا اور فروری کے 28 روز میں شہر میں قتل و غارت گری کے واقعات میں 40 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، بھتہ خوری کے 27 واقعات پیش آئے جبکہ ایک واقعہ اغوا برائے تاوان کا بھی پیش آیا۔

سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں گزشتہ دو ماہ میں شہریوں کی کروڑوں روپے مالیت کی 40 گاڑیاں چھینی گئیں، 281 گاڑیاں چوری کرلی گئیں اور 869 موٹر سائیکلیں چھینی گئیں، اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کی 5 ہزار 818 موٹر سائیکلیں چوری بھی کی گئیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئے پروازیں بدستور معطل، 72 پروازیں منسوخ

Published

on



پاکستان سے مشرق وسطیٰ کے لیے فلائٹ آپریشن بدستور معطل ہے اور جمعےکو ملک بھر سے مشرق وسطیٰ کی 72 پروازیں  منسوخ ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق 14 دن میں پاکستان سے خلیجی ممالک کے لیے منسوخ پروازیں 1456 سے تجاوز کرگئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو کراچی سے دوحہ بحرین ،کویت کی 14 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، لاہور سے دوحہ، کویت، بغداد اور دبئی کی 17 پروازیں، اسلام سے 25، پشاور ائیرپورٹ سے 14، سیالکوٹ سے 8، فیصل آباد سے 10 اور ملتان سے دو پروازیں منسوخ ہوئیں۔

مزید بتایا گیا کہ کوئٹہ سے دبئی اور شارجہ کے لیے آج کی چاروں پروازیں آپریشنل ہیں، انتظامی وجوہات کے سبب اسلام آباد سے کراچی جدہ کی 4 پروازوں کی روانگی ایڈوانس کی گئیں،کراچی اسلام اباد کی 2 پروازیں پی کے 300، پی اے 208 ایک سے 3 گھنٹے قبل ازوقت روانہ ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے جدہ کی دو پروازیں پی اے 273، ایس وی 3726 بھی ایک گھنٹہ ایڈوانس طریقے سے آپریٹ ہوئیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران میں القدس ریلی؛ صدر، وزرا اور نیشنل سیکیورٹی سربراہ منظرعام پر آگئے؛ ویڈیو وائرل

Published

on


تہران میں یوم القدس ریلی کے موقع پر شرکا اس وقت حیران رہ گئے جب انھوں نے اپنے درمیان ملک کی اہم شخصیات کو پایا باوجود اس کے کہ امریکا نے انھیں نشانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران اور دیگر شہروں میں یوم القدس کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں جن میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

ریلی شرکا کے درمیان اچانک ایرانی صدر مسعود پزیشکیاں، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سیکرٹری نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی بھی رونما ہوگئے اور عوام سے ملاقاتیں کیں۔

ایرانی رہنماؤں نے کسی بھی دھمکی اور خوف کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ریلی کے شرکا کے ساتھ سیلفیز بنوائیں اور امریکا مخالف نعرے بھی لگائے۔ 

ریلی کے دوران تہران کے انقلاب اسکوائر کے قریب دھماکا بھی ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

علی لاریجانی نے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کی کمزوری اور ایرانی قوم کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔ انھوں نے امریکا کو متنبہ کیا کہ خطروں سے نہیں کھیلے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

پاک-جرمنی 18 ملین یورو گرانٹ کے معاہدے پر دستخط

Published

on



پاکستان اور جرمنی کے سرکاری ترقیاتی بینک کے درمیان 18 ملین یورو گرانٹ کی فراہم کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

وزارت اقتصادی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور جرمنی کے سرکاری ترقیاتی بینک (کے ایف ڈبلیو) کے درمیان گرانٹ معاہدے پر دستخط ہوگئے، جس کے تحت کے ایف ڈبلیو کی جانب سے حکومت پاکستان کو 18 ملین یورو کی گرانٹ فراہم کی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ رقم شمالی علاقوں میں گرین انرجی اور قابل تجدید توانائی کے فروغ کے لیے استعمال ہوگی، پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم جبکہ جرمن ترقیاتی بینک (کی ایف ڈبلیو) کی طرف سے کنٹری ڈائریکٹر سباسچیئن جیکوبین نے گرانٹ معاہدے پر دستخط کیے۔

سیکریٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے کہا کہ گرانٹ معاونت پر جرمن حکومت کے مشکور ہیں، یہ معاونت ماحول دوست حل اختیار کرتے ہوئے خطے کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

کنٹری ڈائریکٹر سباسچیئن جیکوبی نے کہا کہ اس گرانٹ کی معاونت کے ذریعے شمالی علاقوں کے لوگوں کو سبز اور پائیدار توانائی تک رسائی حاصل ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے مزید روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔



Source link

Continue Reading

Trending