Connect with us

Today News

کراچی؛ ٹرمپ، نیتن یاہو  اور مودی  کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد

Published

on



کراچی:

کراچی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ہبۃ اللہ اخوندزادہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست عدالت نے مسترد کردی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ سید احمد یوسف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ہبۃ اللہ اخوندزادہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل جعفر عباس جعفری ایڈووکیٹ کے دلائل اور پولیس رپورٹ سننے کے بعد درخواست مسترد کردی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 2 بار تھانے جا کر درخواست جمع کروائی مگر وصول نہیں ہوئی ۔ پولیس کو حکم دیا جائے کہ درخواست لے کر بیانات ریکارڈ کیے جائیں۔

وکیل نے کہا کہ پی پی سی کی سیکشن 125 کے تحت یہ سزا کے لائق جرم ہے اور یہ جنگ پاکستان کے لاکھوں افراد کو متاثر کر رہی ہے۔ اگر پڑوس میں کوئی دہشت گردی ہو تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ممکن ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جن کے خلاف درخواست ہے کیا وہ پاکستانی اور پاکستان میں موجود ہیں۔ بین الاقوامی سربراہان کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔  مطمئن کریں کہ پی پی سی کس طرح کسی دوسرے ملک کے شہری پر  لاگو ہوسکتی ہے؟۔

عدالت نے کہا کہ آپ بین الاقومی عدالت انصاف میں جائیں وہاں ایسی استدعا کریں، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف میں صرف حکومت جاسکتی ہے۔ اس جنگ سے پاکستان کے لاکھوں لوگ پریشان ہیں۔

عدالت میں جمع کرائی گئی ڈاکس پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ وکلا غیر ملکی سربراہوں کیخلاف مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں۔ ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ غیر ملکی سربراہوں نے ہمارے علاقے میں دہشتگردی کی ہو۔ اس درخواست پر مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

راولپنڈی؛ گھر میں چوری و نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین، کرایہ دار ہی چور نکلا

Published

on


وارث خان پولیس نے چند روز قبل گھر میں چوری و نقب زنی کی واردات کا معمہ حل کرلیا جس میں کرایہ دار ہی چور نکلا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم سے 10 لاکھ سے زائد مالیت کی 4 قیمتی رولکس،راڈو و دیگر گھڑیاں،مسروقہ رقم 4 لاکھ 50 ہزار روپے،آئی فون مالیتی 2 لاکھ 50 ہزار معہ ائیر بڈز برآمد ہوئے۔

زیر حراست شخص شہری کے گھر میں کرایہ دار تھا جس نے شہری کی غیر موجودگی میں گھر میں واردات کی۔

وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے کرایہ دار کو شامل تفتیش کیا تو مزکورہ نے چوری کی واردات کا اعتراف کیا۔

ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا ہے کہ زیر حراست شخص کے انکشاف اور نشاندہی پر برآمدگی عمل میں لائی گئی ہے۔ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Today News

ڈیوٹی و ٹیکس چوری میں کمی کیلیے ایف بی آر میں کارگو ٹریکنگ سسٹم  متعارف

Published

on



اسلام آباد:

ایف بی آر نے کارگو کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا جدید نظام متعارف کروا دیا، جو عالمی بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم کے آغاز کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال، ممبر کسٹمز آپریشن شکیل شاہ، ممبر کسٹمز پالیسی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس نظام میں ایک نیا میکنزم بھی شامل ہے، جس کے تحت اشیا کی الیکٹرانک نگرانی اور بکنگ ممکن ہوگی۔ ممبر کسٹمز آپریشن شکیل شاہ نے کہا کہ اس نظام سے جعلی انوائسز اور انڈرانوائسنگ جیسے مسائل میں کمی آئے گی اور ڈیوٹی و ٹیکس چوری کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

اس منصوبے سے لاجسٹک کے شعبے میں 2 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کی بچت متوقع ہے۔

نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم کے نفاذ سے ڈیوٹی و ٹیکس کے تعین اور کلیکشن میں شفافیت آئے گی۔ اس نظام کے تحت الیکٹرانیکلی اشیا کی چیکنگ ہوگی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

ممبر کسٹمز آپریشن نے کہا کہ یہ نظام دنیا کے مختلف ممالک میں کامیابی کے ساتھ نافذ ہے اور ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا ایک بڑا اقدام ہے۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کامیابی خاص طور پر ڈیلیوری یونٹ کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے ڈیزائن کے لیے بہترین فرم کا انتخاب کیا گیا اور عملدرآمد کا ڈیزائن 5 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

نئے نظام کے تحت اسمگلنگ اور سیلز ٹیکس کے حوالے سے 3 مختلف پہلوؤں سے مانیٹرنگ کی جائے گی، جس میں پروڈکشن مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل انوائسنگ شامل ہیں۔

ایف بی آر کے ان اقدامات کی بدولت سیلز ٹیکس چوری میں کمی آئی ہے جب کہ پیٹرولیم سیکٹر میں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھی اس نظام کا استعمال کیا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران پر حملوں کے بعد اسرائیل کی معیشت کو ہفتے میں 3 ارب ڈالر کا نقصان؟

Published

on


ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے بعد جاری جنگ کے اثرات اسرائیل کی معیشت پر بھی واضح ہونے لگے ہیں۔

اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ کے پہلے ہفتے میں اسرائیلی معیشت کو تقریباً 9 ارب شیکل (تقریباً 3 ارب ڈالر) سے زیادہ کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ اگر پابندیاں کم رہیں تب بھی معیشت کو فی ہفتہ تقریباً 4.3 ارب شیکل نقصان ہوسکتا ہے۔

جنگ کی وجہ سے اسرائیل میں اسکول بند ہیں، عوامی اجتماعات پر پابندی ہے اور زیادہ تر ملازمین گھر سے کام کر رہے ہیں۔

حکومت نے عوام سے کہا ہے کہ وہ غیر ضروری سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں تاکہ خطرات سے بچا جا سکے۔





Source link

Continue Reading

Trending