Today News
کراچی؛ کئی روز پرانی 2 لاشیں برآمد، بارش کے پانی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک
کراچی:
شہر قائد میں 2 افراد کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ بارش کے پانی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
کورنگی کازوے ندی سے ایک شخص کی کئی روز پرانی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔ صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور قانونی کارروائی کے لیے لاش کو اسپتال منتقل کیاگیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونےوالے شخص کی عمر35 سال کے قریب ہے، جس کی فوری طور پر شناخت ممکن نہیں ہوسکی ۔ بظاہر لاش 7 سے 8 روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔
دوسری جانب ملیرسٹی کےعلاقے مومن آباد فیز ون میں گھر سے ایک شخص کی 3 روز پرانی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے ۔ پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دیا ہے۔
فرزانہ فاؤنڈیشن اسکول کے قریب مکان نمبر آر84 کی بلائی منزل سے لاش ملنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا، جہاں متوفی کی شناخت 31 سالہ بلال ولد محمد شفیق کے نام سے کی گئی ۔
پولیس کے مطابق متوفی شخص نشے کا عادی تھا، جس نے کمرے کا دروازہ اندر سے بند کرنے کے بعد گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کی۔ قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔
علاوہ ازیں سلطان آباد چینی گودام کے قریب بارش کے پانی سے بھرے ہوئے گڑھے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ڈاکس تھانے کی حدود میں حبیب پبلک اسکول چینی گودام کے قریب لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس پہنچی اور لاش کو سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 35 سے 40 سالہ کے درمیان ہے، جس کی فوری طور پر شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔
Today News
ٹرمپ کا بڑا یو ٹرن، ایران کی توانائی تنصیبات پر حملوں میں مزید 10 دن کی مہلت دے دی
واشنگٹن:
امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک ڈرامائی موڑ آ گیا ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملوں میں 10 دن کی مزید مہلت دے دی ہے، جس سے جنگ کے مستقبل پر بڑے سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ایران کی درخواست پر کیا گیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان انتہائی اہم اور مثبت مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی جزوی بحالی کی اجازت دے کر امریکا کو ایک تحفہ دیا جس کے بعد یہ غیر معمولی رعایت سامنے آئی۔
Today News
کراچی، پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والا خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:
شہر قائد کے علاقے بغدادی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار پر فائرنگ میں ملوث ایک خطرناک ملزم کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی سٹی سید علی حسن کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت یاسر عرف یسو کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
پولیس کے مطابق چار روز قبل بغدادی تھانے کی حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں کانسٹیبل عبداللہ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ ملزم نے اسے اپنی طرف آتا دیکھ کر اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عبداللہ ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 84/2026 بجرم دفعہ 324 درج کر لیا گیا تھا جس کے بعد پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف تھی۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی چوک کے قریب ملزم کو گھیر لیا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور دو موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم دوسری عید کے روز اپنے ساتھیوں کے ساتھ واردات کے بعد فرار ہو رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا سابقہ ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
گرفتار ملزم کو زخمی حالت میں علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مزید مقدمات درج کیے جا رہے ہیں اور اس کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔
Today News
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پشاور پولیس نے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا
پشاور میں منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں ریلوے پٹری کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون کو مبینہ طور پر منشیات فروشی کرتے دیکھا گیا، جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی اعجاز نبی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد عاقب خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران ملزمہ مسماۃ (ث) زوجہ یاسین سکنہ سوات کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کے قبضے سے آئس اور چرس بھی برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر پہلوؤں کو بھی بے نقاب کیا جاسکے۔
پولیس حکام کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور منشیات کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور اس مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
واقعے نے اس پہلو کو بھی اجاگر کیا کہ نشے کے مکروہ دھندے نے اب خواتین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: CHOPRA’S PIRATES – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The price of a typo
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: CLEARER THAN BEFORE – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
STORY TIME: MITTENS, THE BRAVE CAT – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pumped up Pakistan face Bangladesh in ODI series decider – Sport
-
Sports2 weeks ago
Pakistan win toss, opt to bowl in final ODI against Bangladesh – Pakistan
-
Magazines1 week ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Entertainment1 week ago
Emaan Fatima’s Latest Message after Reconciliation News